اوراد و وظائف

قوت حافظہ کی دعا ۔ ایک عظیم الشان دعا مضبوط قوت حافظہ کیلئے

قوت حافظہ کی دعا: زبردست علمی اضافے کے لیے روحانی عمل

قوت حافظہ، یا میموری کی طاقت، خدا کی عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے، جو تعلیمی کامیابیوں اور علمی ارتقاء میں بے پناہ مددگار ہوتی ہے۔ ایک مضبوط حافظہ سے آپ کے علمی اہداف کی حصولیابی زیادہ آسان ہو جاتی ہے۔ ہر طالب علم، استاذ، مقرر، مضمون نگار، قاضی، یا جج کے لیے، قوت حافظہ کا بہتر ہونا نہایت اہم ہے۔ روحانی طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے بزرگان دین کی جانب سے ایسی بیشمار دعائیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں قوت حافظہ کی دعا ایک یہ بھی ہے ۔

یہاں ایک مبارک دعا دی جا رہی ہے جو قوت حافظہ کو بڑھانے میں معاون ہے، اور یہ کئی بزرگان دین کے معمولات میں شامل رہی ہے۔ یہ دعا نہ صرف ذہنی قوت بڑھاتی ہے بلکہ علمی گہرائیوں کو سمجھنے کے لئے بھی راہ ہموار کرتی ہے۔

قوت حافظہ کی دعا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اَللّٰھُمَّ اَخْرِجْناَ مِنْ ظُلُمٰتِ الْجَھْلِ ، وَ اَکْرِمْنَا بِنُوْرِ الْفَھْمِ ، وَافْتَحْ عَلَیْناَ اَبْوَابَ فَضْلِکَ ، وَیَسّرْ عَلَیْنَا خزائِنَ عِلْمِکَ ، سُبْحٰنَكَ لاَ عِلْمَ لَنَآ اِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِيْمُ الْحَكِيْمُ ، رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّـدُنْكَ رَحْـمَةً وَّ هَيِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا ،  رَبِّ اشْرَحْ لِىْ صَدْرِىْ وَيَسِّـرْ لِـىٓ اَمْرِىْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مّنْ لِّسَانِ يَفْقَهُوْا قَوْلِىْ وَاجْعَلْ لِّىْ وَزِيْـرًا مِّنْ اَهْلِىْ ، رّبِّ زِدْنِىْ عِلْمًا یَا حَافِظُ اَعِنّیْ ،  ( تین بار)  اَللّٰھُمَّ نَوّرْ باِلْعِلْمِ قَلْبِیْ وَاسْتَعْمِلْ بِطَاعَتِکَ بَدَنِیْ وَبَارِکْ وَسَلّمْ  ، (تین بار) اَللّٰھُمَّ یَا مُعَلّمَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ السَّلَاَم عَلّمْنیِ ، وَ یَا مُفَھّمَا سُلَیْمَانَ عَلَیْہِ السِّلَامَ فَھّمْنیِ ، وَ یَا مُلْھِمَ الْمَلٰٓئِکَۃَ اَلْھِمْنِی ۔ (تین بار )

ترجمہ

ترجمہ : اے اللہ ہمیں جہل کی تاریکیوں سے نکال دے اور فھم کے نور سے عزت بخش دے اور ہمارے اوپر اپنا فضل کھول دے اور ہمارے لئے اپنے علم کے خزانے کھول دے ۔ آپ کی زات پاک ہے ۔ ہمیں کوئ علم نہیں ہے سوائے اس کے جو آپ نے ہمیں دیا ہے ۔ بے شک آپ علم والے اور حکمت والے ہیں ۔ اے ہمارے رب ہمیں اپنے طرف سے رحمت عطا ء فرما اور ہمارے معاملے میں آسانی پیدا فرما رشد و ہدایت کی ، اے میرے رب میرا سینہ کھول دے اور مجھ پر میرا کام آسان کر دے اور میری زبان سے گرہ کھول دے کہ میری بات سمجھ لیں اور میرے لئے میرے خاندان سے معاون بنا دے ۔ اے میرے رب میرے علم میں اضافہ فرما ء اے حفاظت کرنے والے میری امداد فرماء ۔  اے اللہ میرے دل کو علم کے نور سے منور فرما اور میرا جسم اپنی طاعت میں استعمال فرما اور مجھ پر برکت اور سلامتی نازل فرما ۔ اے ابراھیم علیہ السلام کو علم عطا کرنے والے مجھے بھی علم عطاء فرما ،

اے سلیمان علیہ السلام کو فھم دینے والے مجھے بھی فھم عطا فرما ، اے فرشتوں کو الہام کرنے والے مجھے بھی الہام  فرما ۔

ترکیب استعمال

ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھیں ، صُبح و شام ایک مرتبہ پڑھ سکتے ہیں ۔ طلباء سبق یاد کرنے سے پہلے ایک بار پڑھ لیں ، اساتذہ و مُعلّمین حضرات درس دینے سے پہلے پڑھ لیں ، مُقرّرین حضرات تقریر سے پہلے پڑھ لیں ، مضمون نگار مضمون لکھنے سے  پہلے پڑھ لیں ، قاضی ، جج حضرات فیصلہ سنانے سے قبل ایک بار  پڑھ لیں ۔

author avatar
اظہر عنایت شاہ

Related Articles

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً