۲۷رمضان المبارک اور عمل کشادگی رزق
ستائیس رمضان المبارک اور عمل کشادگی رزق
ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم اپنے قارئین تک وہ اعمال پہنچائیں جن کی ان کو ضرورت بھی ہو اور ہمارے تجربات کی میزان پر مکمل بھی اتر چکے ہوں ، اسی غرض کے تحت کوشش کی گئی ہے کہ آسان سے آسان عمل کو لکھا جائے جو اثرات کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہو ۔ ماہ رمضان المبارک کا ماہ کریم جاری و ساری ہے اسی کی مناسبت سے ایک عمل دیا جا رہا ہے جسے ہر فرد بآسانی خود اپنے لئے تیار کر سکتا ہے عمل ہٰذا علامہ شاد گیلانی مرحوم کا ہے کئی سالوں سے ذاتی مجربات میں سے ہے لہٰذا ہدیہ قارئین کیا جاتا ہے ۔
ستائیس ماہ رمضان کی شب کو بعد نماز عشاء سات دانے جو کے لے لیں اور ہر دانہ جو پر 70 مرتبہ یا رزاق پڑھیں ۔
اب ان سات دانہ ہائے جو کو کسی کپڑے یا کاغذ میں لپیٹ کر اپنے بٹوہ میں رکھ لیں ۔ انشاء اللہ ایک سال تک وہ بٹوہ روپوں سے ہمیشہ پُر رہے گا۔
قارئیں کرام اس عمل کو معمولی مت جانئے گا ۔ کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ آسان چیزوں کی جانب توجہ نہیں دیتے اور مشکل سے مشکل ترین اعمال کو فوقیت دی جاتی ہے ۔