قران زہرہ و مشتری 2022۔
قران زہرہ و مشتری / قران السعدین 2022
عاملین بخوبی جانتے ہیں کہ قران زہرہ و مشتری کا وقت سال میں ایک مرتبہ ضرور میسر آتا ہے ۔ زہرہ سعد اصغر جبکہ مشتری سعد اکبر ۔ جب دونوں سیارے کسی بھی برج کے کسی ایک درجہ پر اجتماع کرتے ہیں تو اسے قران زہرہ و مشتری اور قران السعدین کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے ۔
قران زہرہ و مشتری 2022 کے اوقات ۔
قران زہرہ و مشتری کی ابتداء 30 اپریل 2022 بوقت 0 بجکر 19 منٹ پر ہوگی سیارہ مشتری اپنے ہی گھر یعنی برج حوت میں 27درجہ 44 دقیقہ پر ، جبکہ سیارہ زہرہ 26 درجہ 44 دقیقہ پر موجود ہوگا ۔ یہاں سے قران کے وقت کی ابتداء ہوتی ہے ۔ جبکہ اس سعد و مسعود وقت کا خاتمہ 2 مئی 2022 بوقت 3:58am پر ہوگا۔
عمومی طور پر عاملین قران کی ابتداء تا اختتام کے دوران زہرہ / مشتری کی مطلوبہ ساعت کو استعمال کرتے ہوئے نقوش و عملیات تیار کرلیتے ہیں یعنی محبت یا تسخیر مطلوب وغیرہ کے اعمال ہوں تو زہرہ اور حصول مال و زر وغیرہ کے اعمال ہوں تو مشتری کی ساعت کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ آئیں ہم چلتے ہیں ذرا زائچہ کی جانب ۔ ہمیں مشتری کی پہلی ساعت جو میسر آ رہی ہے وہ 30 اپریل 2022 بوقت 0:30am پر ہوگی ۔
اگر ہم غائت الحکیم از المجریطی میں قوانین طلسمات پر نظر ڈالیں تو نہایت ہی عمدہ طریق ملتے ہیں ۔
جناب کاش البرنی مرحوم اپنی کتاب قواعد عملیات میں فرماتے ہیں کہ جب تک کوئی شخص سیارگان کی حرکات اور ان کی طبائع سے واقفیت نہیں رکھے گا وہ اعمال میں کمالیت حاصل نہیں کر سکتا ۔ نہ وہ موثر ہوتے ہیں ۔
اب ہم دولت کے طلاسم الواح و نقوش کا وہ قانون تحریر کرتے ہیں جسے غائت الحکیم میں بیان کیا گیا ہے ۔
طلسم دولت کے لئے طالع اور اس کے حاکم اور دسویں اور اس کے حاکم کو سعد بناؤ ۔
طالع کا حاکم جس برج میں ہو اس برج کے حاکم کو سعد بناؤ ۔
دسویں کا حاکم جس برج میں ہو اس حاکم کو بھی سعد بناؤ ۔
قمر کو سعد بناؤ اور قمر جس برج میں ہو اس کے حاکم کو بھی سعد بناؤ ۔
مندرجہ بالا اصول و دیگر مزید اصولوں کو مد نظر رکھ کر ایک انتہائی مفید وقت استخراج کرکے دیا جا رہا ہے ۔
بمطابق کراچی پاکستان 30 اپریل 2022 بوقت 3:16am پر زہرہ کی ساعت کا آغاز ہوگا ۔
پہلے اس وقت کا زائچہ و دیگر ضعف و قوت کو ملاحظہ فرمائیے
قوت و ضعف سیارگان بمطابق بطلیموس
غور کریں تو سیارہ عطارد اس وقت منفی 5 کی قوت پر ہے ۔ یاد رکھئے صرف زہرہ و مشتری سے ہی دولت کو منسوب کرنا درست نہیں ۔ عطارد کا تعلق آپ کی جمع شدہ رقم سے ہے یہی سبب ہے کہ عطارد و زحل کی تسدیس کے اوقات میں روپے کے استحکام کے لئے لوح تیار کی جاتی ہے ۔ لہٰذا مناسب ہے کہ ہم جبکہ تمام سیارگان سعد و مثبت اثرات کے حامل ہیں تو عطارد بھی مثبت ہوجائے ۔ سیارہ عطارد اس وقت برج ثور جہاں یہ حضیض کی حالت میں ہوتا ہے 29درجہ 59 دقیقہ پر موجود ہے ۔ گویا چند ہی منٹ اگر ہم آگے کریں تو یہ برج ثور سے برج جوزا جو کہ خود اس کا اپنا برج ہے میں داخل ہوجائے گا ۔ لہٰذا ہم 7 منٹ مزید آگے بڑھا کر 3:23amکا زائچہ بنا کر دیکھتے ہیں ۔
غور کریں کہ سیارہ عطارد جو کچھ ہی منٹ قبل منفی 5 کی قوت رکھتا تھا 7 منٹ کے فرق سے مثبت 10 کی قوت کا حامل ہوگیا ۔
گویا 30 اپریل 2022 بوقت 3:23am تا 4:10am تک ایک مفید ترین وقت ہے ۔
ذرا اس زائچہ پر بھی ایک نظر ڈالئے ۔ 30 اپریل 2022 بوقت 3:39am۔ بمطابق کراچی
مزید ذرا ہم غور کریں تو چند منٹ بڑھانے سے دوسرے گھر کا حاکم دوسرے گھر میں مقیم ہوجائے گا گویا سیارہ عطارد دوسرے گھر میں ( جو کہ مال و دولت سے منسوب ہے ) کا حاکم و قابض بن کر یہاں مقیم ہوگا۔ جبکہ طالع برج حوت ہوگا اور زہرہ و مشتری بحالت قران موجود ہوں گے ۔ زائچہ کا دسواں گھر ( وتد السماء ) جو کہ برج قوس ہے اور اس کا حاکم سیارہ بھی مشتری ہی ہے ۔ 3:51am تک یہی صورتحال رہے گی ۔ یعنی 30 اپریل 2022 بوقت 3:39am تا 3:51amنہایت ہی اہم ہیں ۔ البتہ 3:23 تا 4:10 تک مکمل اس وقت سے مستفید ہوا جا سکتا ہے ۔
اگر آپ حاضری مطلوب کا عمل کرنا چاہ رہے ہیں ۔
میاں بیوی کی رنجش دور کرنا چاہ رہے ہیں ۔
محبوب کو منانا چاہ رہے ہیں ۔
کسی مخصوص جگہ شادی کے خواہاں ہیں
تو اپنی مرضی کا عمل استخراج کرکے وقت سے پہلے تمام لوازمات تیار کرکے سامنے رکھئے اور جن اوقات کی نشاندہی کی ہے ان میں نقش یا لوح وغیرہ تحریر/کندہ کرلیں ۔
حصول مال و زر کے لئے یہ وقت کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ۔
ویب سائٹ پر محبت ، تسخیر مطلوب ، تسخیر خلائق ، حصول دولت وغیرہ کے کئی اعمال شائع کئے جا چکے ہیں
لنک پر وزٹ کرکے اپنی مرضی کا عمل منتخب کرکے مستفید ہو سکتے ہیں ۔
اس خاص موقع پر صرف پانچ عدد مخصوص الواح تیار کی جائیں گی جو کہ تمام لوازمات عملیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہاتھ سے کندہ کی جائیں گی ۔ جو خواتین و حضرات وقت و فن کی قیمت ادا کرنا جانتے ہیں وہ رابطہ فرما سکتے ہیں۔
لوح کا ہدیہ 50,000 ( پچاس ہزار روپے ) جبکہ کورئیر چارجز علیحدہ ہوں گے ۔
مزید تفصیلات کے لئے واٹس ایپ پر رابطہ فرما سکتے ہیں ۔