عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

سیارہ مشتری در برج حوت ۔ ماہ اپریل 2022 کا ایک سعد وقت ۔ از قلم سید محمد اجمل اسلام آباد

سیارہ مشتری مال و دولت کا سیارہ ہے۔

وہ تمام افراد جو مالی لحاظ سے تنگدستی ،قرض اور دیگر معاشی مسائل کا شکار ہیں اگر ان کے پیدائشی زائچوں کا تجزیہ کیا جائے تو ان میں سے اکثر کا مشتری ناقص ہوگا۔

مشتری برج جدی میں حالت ہبوط میں ہوتا ہے۔ جوزا اور سنبلہ میں حالت وبال میں ہوتا ہے سنبلہ اور حمل میں حالت حضیض میں ہوتا ہے۔ پیدائشی زائچوں میں ان نحوست کی کمی کرنے کیلئے مشتری کی لوح اس کی حالت شرف میں تیار کی جاتی ہے مشتری کا شرف برج سرطان میں ہوتا ہے ویدک آسٹرالوجی کے مطابق جن کے پیدائشی زائچے میں مشتری (Malefic) ہے یا نحس نظرات کا شکار ہے یا وہ صاحب زائچہ جو مشتری کی نحس مہادشا یا انتراشا کا شکارہیں ان کے لئے بھی یہ شرف مشتری اُمید کی کرن ہے اور وہ اپنی مشتری کی نحوست کی کاٹ اس شرف مشتری میں کرواسکتے ہیں اور عزت و دولت کے بند دروازے کو کھول سکتے ہیں۔

(شرف مشتری کی سائنٹیفک اہمیت)

کائنات میں بہت سی مخفی قوتیں کارگر ہیں جوکہ حواس خمسہ سے ماورا ہیں لیکن جب کسی عمل یا مشاہدے کا بار بار کسی خاص وقت پر وقوع پذیر ہونا اس کو ایک سائنس قرار دیتا ہے۔
یعنی جب بھی ہم ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ایک خاص ترتیب اور حالات میں آپس میں ملائیں گے تو نتیجہ پانی بنے گا اسی طرح شرف مشتری کے وقوع پذیر ہونے سے کائنات میں مثبت روحانی قوتیں ارتکار حاصل کرلیتی ہیں اور جب اس مثبت توانائی کو مخصوص طریقے سے کسی شے پر مرتکز کرکے منتقل کرلیا جاتا ہے تو وہ شے بھی اس (Positive Energy) کا منبہ بن جاتی ہے اور جس کے پاس یہ شے ہوگی وہ فرد بھی ایک (Positive aura) میں شامل ہوجائے گا اس (Positive aura) کو حاصل کرنے کیلئے لوح شرف مشتری خاص روحانی عمل کرکے تیار کی جاتی ہے۔

شرف مشتری کیا ہے؟

شرف مشتری ایک خاص وقت ہے جب مال و دولت اور عزت کا سیارہ برج سرطان میں (15.5) درجے پر آتا ہے تو کائنات میں اپنی سعد لہریں چھوڑتا ہے ہر سعد لہر میں اک خاص عمل کے ذریعے لوح پر منتقل کی جاتی ہیں اور اس لوح کو لوح شرف مشتری کہا جاتا ہے یہ لوح صدیوں سے عزت مال و دولت ترقی کامیابی اور ہر نیک مقصد کیلئے مجرب سمجھی جاتی ہے پہلے دور میں یہ الواح صرف بادشاہوں، امراء اور رئیسوں کے پاس ہوتی تھی اب علم و فن کے عروج کی وجہ سے یہ عام فرد کی دسترس میں بھی ہے۔

برج قوس اور برج حوت سیارہ مشتری کے اپنے گھر ہیں برج قوس میں کسی بھی سیارے کو شرف یا ہبوط نہیں ہوتا ۔۔۔ جبکہ برج حوت میں زہرہ شرف میں اور عطارد ہبوط میں ہوتا ہے۔ اس لیے برج حوت میں مشتری کو زیادہ طاقتور سمجھا جاتا ہے۔ یونانی حساب سے سیارہ مشتری برج حوت میں گردش کر رہا ہے۔ اپریل کے مہینے میں سیارہ مشتری کے لیے دو اہم وقت آ رہے ہیں جس وقت کوئی نقش یا تعویز بنایا جائے تو بہت اہمیت کا حامل ہے۔ نقش کسی بھی وقت بن سکتا ہے اس میں تاثیر وقت ڈالتا ہے ۔ اس لیے آپ جانتے ہیں وقت کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ 8 اپریل کو اور 15 اپریل کو جمعہ کے دن مشتری کی پہلی ساعت بہت زیادہ سعد ہے جمعہ کا دن زہرہ کا دن ہے اس دن مشتری کی ساعت میں جب نقش بنایا جائے گا تو بہت زیادہ انرجی کی بدولت اتنا ہی زیادہ افیکٹیو ہو گا۔ رزلٹ دے گا۔

sharf-e-mushtari-2022sharf-e-mushtari-2

 

 

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

2 Comments

  1. السلام علیکم جزاک اللہ خیرا کثیرا
    جناب سید اجمل صاحب کی تیار کردہ لوح مشتری کا ہدیہ کتنا ہے؟ اور ان سے رابطہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً