ماہ رجب کے اعمال و الواح و نقوش
اعمال ماہ رجب المجرب و الواح و نقوش
ہم ہر سال ماہ رجب کی مناسبت سے لوح تحفظ تیار کرنے کا طریقہ پیش کرتے آئے ہیں اس مرتبہ ارادہ یہی تھا کہ ماہ مبارکہ کی مناسبت سے چند اعمال و نقوش پیش کئے جاتے لیکن تاخیر ہوگئی اور لیلتہ الرغائب کی شب گزر گئی ۔ بہرحال ماہ رجب کے اعمال پیش کئے جا رہے ہیں جو اب بھی انجام دئیے جا سکتے ہیں ساتھ ہی سورہ نصر کی زکات کا ایک آسان سے طریقہ بتایا جا رہا ہے جو یقیناً بہت فائدہ مند ثابت ہوگا
ماہ رجب کے اعمال
سورہ اذا جاء نصر اللہ والفتح ( سورہ نصر ) کی زکات کا آسان طریقہ
بہرحال اسی ماہ 26 و 27 رجب المرجب کی درمیانی شب کو آپ یہ عمل کریں ۔
پہلے تین مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھیں پھر 21 مرتبہ سورہ اذا جاء نصر اللہ پڑھیں
ہر مرتبہ بسم اللہ شریف سے شروع کریں ۔ جب اکیس مرتبہ تعداد مکمل ہوجائے تو اب آخر میں بھی تین مرتبہ درود شریف پڑھ لیں ۔
یہ سورہ پاک کی زکات ادا ہوئی ہے ۔
اب آپ اس سورہ مبارک کے عامل ہیں جب کسی مشکل کام کے لئے آپ یہ سورہ 21 مرتبہ پڑھ کر دعا مانگیں گے وہ کام اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہوجائے گا ۔ اول و آخر 3 مرتبہ درود پڑھنا ضرور ی اور شرط ہے ۔
علاوہ زکات کے اگر آپ روزانہ 21 مرتبہ یہ سورہ پاک پڑھ لیا کریں کسی بھی وقت ۔ تو اس سے ایسی خیر و برکت ہوگی کہ آپ پھولے نہ سمائیں گے ۔ آپ کسی بھی دنیاوی مشکل میں گرفتار نہیں ہو سکیں گے اس کے علاوہ من جانب اللہ اور بہت سے دینی و دنیوی فائدے حاصل ہوتے رہیں گے ۔ گویا کہ اللہ تعالیٰ کے فیوض و برکات کے دروازے آپ پر کھل جائیں گے اور آپ تجلیات الہی کے نور سے منور ہوتے جائیں گے ۔
اللھم صلی علی محمد و آل محمد
ماہ رجب کے اعمال
حصول مال و زر کے لئے 27 رجب المرجب کی پہلی ساعت میں یہ مخصوص نقش تیار کرلیں
27 رجب المرجب پہلی ساعت میں حصول مال و زر کے لئے ایک مخصوص نقش بھی تیار کیا جاتا ہے جو آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اسے یا تو چاندی کی تختی پر تیار کریں یا پھر چاندی کی انگوٹھی پر تیار کریں ۔
لوح تیار کریں تو کسی ایسی جگہ پر رکھیں جہاں پر آپ اپنا مال و دولت و روپیہ پیسہ رکھتے ہیں تو اس کی خیرو برکت سے آپ کا مال چوری سے محفوظ رہے گا ۔ نیز اس میں خیر و برکت رہے گی ۔ ۔
127 |
130 |
134 |
120 |
133 |
121 |
126 |
131 |
122 |
136 |
128 |
125 |
129 |
124 |
123 |
135 |
بخانہ فلاں بن فلاں در مال و دولت وسعت و کشائش گردد
نقش تیار کرتے وقت مکمل لوازمات عملیات کا خیال رکھتے ہوئے نقوش کے اضلاع بھی بنانے ہیں ہم نے آسانی کے لئے انگریزی رسم الخط کا استعمال کیا ہے آپ اردو / عربی رسم الخط ہی استعمال کریں ۔