علم الحاضرات

سورہ اخلاص کا ایک با موکل عمل ۔

سورہ اخلاص کا ایک با موکل عمل ۔

سورہ اخلاص تسخیر کے لئے اکیسر کا حکم رکھتی ہے ۔ بزرگوں سے اس کے متعدد عمل منقول ہیں ۔ قارئین روحانی علوم ڈاٹ کام کے لئے ایک خاص عمل کو پیش کیا جا رہا ہے خیال رہے کہ یہ سورہ اخلاص کا ایک با موکل عمل ہے لہٰذا صرف وہی افراد توجہ کریں جو اس قسم کے اعمال کرتے رہے ہیں ۔ یہ عمل عجیب ترین ہے ۔ حل مشکلات کے ساتھ فرحت قلبی بھی حاصل ہوتی ہے ۔ دوران عمل ( حاضری موکل )  وہ حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جن سے نظر ہٹانے کو دل نہیں چاہتا ۔

عمل کے لئے مکمل خلوت اختیار کرنا ہو گی۔ ترک جلالی و جمالی کے ساتھ با حصار پندرہ یوم عمل کرنا ہوگا۔ دن میں چھ ہزار بار بطریق مذکورذیل سے پڑھیں۔

طریق :- اول و آخر درود شریف 41 بار۔
surah-e-ikhlas-ka-ba-muwakkil-amal

ہر 200 کے بعد ایک بار یہ دعا پڑھیں۔

surah-e-ikhlas-ka-ba-moakkil-amal

عمل ہٰذا عام  نہیں اس لئے دوران حاضری ممکنہ مکالمہ نہیں لکھ رہا صرف خواص ہی اس عمل پر توجہ دیں ورنہ سخت رجعت کا خطرہ ہے ۔
احتیاط:-

1۔ دوران عمل صرف جو کی روٹی اپنے ہاتھ سے پکا کے کھانی ہوگی۔

2۔ پرہیز جلالی و جمالی ہے۔ ذرا بے احتیاطی ہوئی تو رجعت کا خوف ہے۔

3۔ دوران  عمل متعلقہ کمرہ جہاں عمل کرنا ہے۔ آبادی سے دُور ہو۔ اس کی پوری صفائی کرنے کے بعد عمل کریں۔ بہتر ہوگامکان کو  سفید کرائیں۔

4۔ دوران عمل عود ، صندل سُرخ ، مشک ، ناگر موتھا    کا بخور جلانا ہوگا۔

5۔ عمل با حصار کریں (حصار کے اندر پانی کا آفتابہ جائے نماز اور دیگر ضروری اشیاء رکھیں)۔

6۔ ہر روز دن کو روزہ رکھنا ہوگا۔

7۔ عمل کے لئے اپنا لباس معطر اور سفید استعمال کریں۔

8۔ عمل کے بعد جو وقت میسر ہو درود شریف پڑھتے رہیں۔

9۔ عمل عروج ماہ تو چندی جمعرات کو شروع کریں، اگر اس روز قمر در عقرب ہو تو آئندہ جمعرات کو شروع کریں۔

10۔ عمل کرنے سے پیشتر راقم الحروف سے اس کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

5 Comments

  1. جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزا فی الدارین
    جناب والا عمل مذکورہ کی اجازت کے لئے صاحب عمل یعنی آپ سے رابطہ کا کوئی ذریعہ بتا دیجئے

  2. السلام علیکم ۔محترم کیا آپ خود اسی طریقہ سے سورۃ اخلاص کی زکوٰۃ دے چکے ہیں ۔یا کتابوں سے نقل کیا ہے

  3. وعلیکم السلام ۔ عمل ہٰذا میرے روحانی استاد مرحوم حسن علی مرچنٹ کا عطیہ کردہ ہے ۔ سن 1995 میں خود تین مرتبہ ناکام ہونے کے بعد عمل مکمل کر چکا ہوں لیکن زیادہ عرصہ عمل جاری نہ رکھ سکا۔ جہاں تک کتابوں کا تعلق ہے تو کم از کم میری نظروں سے یہ عمل کسی جگہ نہیں گزرا۔

  4. السلام علیکم ۔محترم جواب آوری کا بہت بہت شکریہ ہو سکے تو بچیوں کی شادی کے لئے کوئی مجرب المجرب عمل اپنی ویب ساہیڈ پر لوڈ فرمائے ۔شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً