لوح مشتری بنانے کا ایک نایاب وقت
آج ہم لوح مشتری بنانے کے ایک ایسے وقت کا بتا رہے ہیں جو اکثریت کی نگاہوں سے اوجھل ہے۔ لوح مشتری کو عمومی طور پر سیارہ مشتری کے شرف یا اوج میں تیار کیا جاتا ہے اور یہی اصول صدیوں سے مروج ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ لوح مشتری کو مزید چند مخصوص اوقات میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔
لوح مشتری کو تیار کرنے کے اس نایاب وقت کا ذکر ہمیں عرب ماہر نجوم امام فخر الدین رازی کی کتاب ” سر المکتوم فی اسرار النجوم ” میں ملتا ہے۔ امام فخرالدین رازی کی قرآن کریم کی تفسیر ” تفسیر کبیر” اسلامی دینا میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔
اسی طرح حکیم طم طم ہندی، صاحب کتاب سرخاب الرمل کے اور کاش البرنی مرحوم نے بھی ان مخصوص درجات کا تذکرہ اپنی اپنی تصانیف میں کیا ہے ۔
ماہرین کے مطابق سیارہ مشتری دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے جب ” برج جدی ” کے 18 ویں درجہ پر پہنچتا ہے تو دیگر باتوں کا خیال رکھتے ہوئے ” لوح مشتری ” کو تیار کیا جا سکتا ہے ۔ علمائے روحانیات نے مختلف درجوں سے مختلف منسوبات کا ذکر کیا ہے جبکہ جدی کا 18واں درجہ فراوانی و طلب مال و رزق کے لئے مخصوص ہے ۔ علمائے نجوم کے مطابق سیارہ مشتری تمام سیاروں میں مال و دولت سے متعلق ہے
جیسا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ خاص وقتوں میں زمین پر خاص تغیرات کے سبب کئی معدنی دھاتیں جواہرات وغیرہ تشکیل پاتی ہیں عین اسی طرح سیاروں کے مخصوص درجات سے زمین پر آنے والی کاسمک ریز مختلف اثرات کے نتائج کا سبب ہیں ۔
آئیے جفر اخبار سے بھی ایک سوال حل کرتےہیں زیر نظر قاعدہ کی تشریح نہیں کروں گا جو حضرات قواعد دیکھنا چاہیں کتاب ” آفتاب جفر حصہ دوئم ” ملاحظہ فرما لیں ۔
موجودہ دور میں رزق مال و دولت اور موجودہ رزق میں کشادگی ایسی انسانی ضروریات سے ہے جس کے بغیر ایک دن بھی گزارا ممکن نہیں اس نفسا نفسی کی دنیا میں ہر شخص دوسرے سے جداگانہ حیثیت کا حامل نظر آنے کی کوشش میں مصروف ہے ان مقاصد کے حصول کے لئے کی گئی کوشش سماوی و قدرتی امداد حاصل نہ ہونے کے سبب ناکامی کا باعث بنتی ہیں ماسوائے چند خوشبختوں کے باقی سب رشک و حسد میں ہی مبتلا ہوتے نظر آتے ہیں ۔
یاد رکھئے آپ کوشش کر رہےہیں اور باوجود کوشش کے حصول دولت کے لئے راہ ہموار نہیں ہو پا رہیں
آپ کما رہے ہیں لیکن سب کچھ ضائع ہو رہا ہے یا مستقبل میں کوئی ایسی امید نظر نہیں آرہی جس سے آپ کو اطمینان قلب حاصل ہوسکے کہ دولت جمع کرپاؤں گا تو ایک مرتبہ اس ” لوح مشتری ” کو بنا / بنوا کر ضرور استعمال کریں ۔
چند سال قبل جب سیارہ مشتری شرف کے درجات پر تھا تو ہم نے لوح مشتری تیار کرنے کا مکمل طریقہ نہایت تفصیل سے پیش کیا جا چکا ہے ۔ اس مرتبہ ادارہ کی جانب سے مخصوص اوقات کو مد نظر رکھ کر مخصوص طلسم محدود تعداد میں تیار کئے گئے ہیں ۔
وہ افراد جو گزشتہ وقتوں میں کسی بھی سبب ” لوح مشتری ” بنانے / بنوانے سے محروم رہے ہوں وہ اس وقت سے مستفید ہو سکتےہیں ۔
سلام حسن بھائی.
مشتری لوح و طلسم بنانے کا وقت تو آپ نے بیان ہی نہیں کیا کہ آیا کون سا وقت ہو گا جب 19 درجہ جدی پر مشتری پہنچے گا برائے مہربانی وقت اور ساعت اور طالع تاریخ کے ساتھ رہنمائی فرمایئے مذید یہ کہ وقت کا استخراج ویدک سسٹم سے زیادہ کارآمد ہوتا ہے یا یونانی سسٹم ؟
شکریہ
پالیسی کے تحت اب مجبوراً چند باتیں اخفاء میں رکھی جا رہی ہیں ۔
جہاں تک ویدک سسٹم یا یونانی سسٹم کا تعلق ہے تو تجربہ بہترین استاد ہے ویدک پر تجربات کرلیں نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا ۔