علم جفر اخبار

مستحصلہ البدیع ۔ کوائف فلکیہ سے حل ہونے والا ایک مستحصلہ

آج کی محفل میں بابر سلطان قادری مرحوم کا ایک قاعدہ پیش کرنے لگا ہوں چند ہی لوگوں کے پاس یہ قاعدہ ہوگا شائقین علم الجفر کے لئے ایک قیمتی ہیرا ثابت ہوگا ۔
اس قاعدہ کا نام مرحوم نے ” قاعدہ البدیع ” رکھا تھا ۔ اب قاعدہ کے قوانین ملاحظہ کیجئے۔
1۔ امور مطلوبہ طالع وقت، ساعت وقت، قمر در برج، شمس در برج۔
2۔ سوال لکھیں خالص کرلیں۔
3۔ ایک بار موخر صدر کردیں ۔
4۔ سطر افلاک امور مطلوبہ کو بسط کرکے لکھ لیں ۔
5۔ اب تینوں سطور کے اعداد بحساب ابجد ایقغ حاصل کرلیں ۔
6۔ استنطاق یعنی حاصل اعداد کو مفرد کرلیں ۔
7۔ مستحضرہ : اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ جو عدد مفرد حاصل ہوا ہے اس کے حروف بنائیں اور دیکھیں کہ سطر افلاک کا حرف کس مرتبہ کا ہے اسی مرتبہ کے لحاظ سے حروف مستحضرہ حاصل کریں ۔ مثلاً ہمارا عدد مفرد 2 ہے اور اوپر سطر افلاک میں حرف ” ض ” ہے ۔ ض چونکہ مرتبہ سینکرہ ہے تو ہمارے مفرد عدد کا مستحضرہ حرف ” ر” ہوگا ۔
8 ۔ حاصل حروف کو نظیرہ اجھز طکم دیں ۔
9 ۔ ایک بار صدر موخر کریں ۔
10 ۔ اب اس سطر صدر موخر کے حروف کی تکرار حروف لکھیں ۔
11۔ مستحصلہ قوی حاصل کریں ۔ جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے حرف صدر موخر کو درج ذیل جدول میں دیکھیں اور اس کی تکرار دیکھیں ، تکرار کے عدد کے مطابق جدول مستحصلہ سے حروف قوی حاصل کرلیں۔
12 ۔ ایک بار موخر صدر کریں ۔
13 ۔ تکسیر ربعات کریں ۔
14 ۔ دوبار مزید موخر صدر کریں ۔
15۔ حاصلہ حروف ، حروفِ مستحصلات ہیں ۔ نظیرہ یا خود سے ناطق کرلیں ۔

mustehsila-albadee-mustehsila-qawwi

مثال برائے تفہیم۔
یا علیم : بندش کاروبار کی وجہ کیا ہے ؟ انور علی بن رضیہ ۔
امور مطلوبہ ۔ طالع جوزا ۔ ساعت مریخ ۔ برج قمری حمل ۔ برج شمسی حمل
bandish-e-karobar-ki-wajah-kia-hai

 

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

3 Comments

  1. Jehanzeb Siddiqui saheb Assalamoalaikum: Me javed majeed aapki khidmat me haazir hoon.
    ا ج ه ز ط ك م س ف ق ش ث ذ ظ 14 huroof
    ب د و ح ي ل ن ع ص ر ت خ ض غ 14 huroof
    inko esa likhen k alif k neeche Bay,jeem k neeche daal,O k neeche

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً