متفرقات

جادو و فلسفہ ایثری

روحانیت میں ایثری دنیا یا کاسمک ورلڈ سے مراد وہ غیر مادی دنیا لی جاتی ہے جو شعور برتر کی سطح پر آکر روشن ہوتی ہے اور اس دنیا میں فرشتے ارواح و جنات مقیم ہیں ۔ یہ دنیا اس قدر حساس ہے کہ نہ صرف دنیاوی شور شرابے سے بلکہ ارادہ و خیال سے ہی اس میں لہریں اٹھنا شروع ہوجاتی ہیں ۔ ہمارے اندرونی جذبات کی قوتوں کو ایثری امواج یا کاسمک وائبریشنز کہنا بالکل درست ہے ۔ کیوں کہ یہ ایثری دنیا میں زبردست تحریک کا باعث ہوتی ہیں جو اس دنیا پر بھی اثر انداز ہوتی ہے ۔

قانون حرکت فی الفضاء کی رو سے عالم وجود کی ہر ایک چیز جاندار بھی اور بے جان بھی فضاء میں پیدا ہونے والی کسی تحریک کا نتیجہ ہے اس حرکت کا تجزیہ کیا جائے تو پانچ نقاط واضح ہوتے ہیں ۔
(1) تخیل

(2) ظن

(3)ترغیب

(4)ارادہ

(5) فعل

ان پانچوں نقاط کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی ایسی ہستی جسے عالم ایثری کی مثبت اور نفی ۔ نیک اور بد قوتوں کی مدد اور رہنمائی شعور برتر کی سطح پر حاصل ہو اور وہ عالم یکسوئی میں کوئی عبارت بولے یا لکھے تو وہ ایک پر تاثیر عزیمت یا منتر ہوگا ۔ ایثری لہریں پہنچتی ہر شخص تک ہیں لیلکن وہاں صرف جذبات پیدا کرتی ہیں ، باطنی یکسوئی اور مقناطیسی کشش کے حامل عاملین کی توجہ اور یکسوئی ان لہروں کو حروف میں بد ل دیتی ہے یہ منتر ہے ۔

یہ الفاظ عام الفاظ کی طرح نہیں ہوتے یہ جس مقصد کے لئے ہوں اس کے لئے بھرپور طاقت رکھتے ہیں نقش کا مسئلہ بھی کچھ ایسا ہی ہے ۔

خزانہ اعتقادات و مرتکز توجہات یعنی خزانہ ایثری امواج کے ہر دو حصہ جات نوری و ناری علوی و سفلی سے استفادے کے لئے بطور کلید مخصوص الفاظ حرکات حالات شرائط اور کچھ نامیات وغیر نامیاتی اجزا کے ذریعے پیدا کی گئی کیفیات استعمال کی جاتی ہیں ۔ مثلاً آپ کسی مقصد کے لئے ایسی عمل خوانی کر رہے ہوں جس میں نامیابی یا غیر نامیابی بخور بھی استعمال ہوں جلالی جمالی پرہیز بھی ہو ستاروں کی مخصوص پوزیشنوں کی بھی شرط ہو اور حالت تنہائی بھی لازم ہو ۔

علوی عملیات نیک روحوں کی مدد سے اور سفلی عملیات شیطانی روحوں کی مدد سے تاثیر دیتے ہیں ۔ منتروں جنتروں عزیمتوں اور نقوش کو تصرف میں لانے کے لئے متنوع طریقے استعمال کئے جاتے ہیں کئی عزیمتیں نقوش کے ساتھ استعمال ہوتی ہیں بلکہ اکثر ہوتی ہیں بعض منتروں اور عزیمتوں کو نقوش کے ساتھ یا نقوش کے بغیر پڑھتے ہوئے علت و معلول میں تعلق فرض کرکے حرکات کی جاتی ہیں مثلاً کسی عزیمت کو کسی نقش کے ساتھ کسی ایسے پُتلے پر پڑھتے ہوئے سوئیاں چبھونا جو کسی دشمن کا تصور کرکے اس کے بال یا اس کا پہنا ہوا کوئی کپڑا استعمال کرکے بنایا گیا ہو اس طرح نظریہ رکھا جاتا ہے کہ اس سے دشمن کو تکلیف ہوگی بعض اوقات بعض نقوش پر بھی مخصوص اشکال اور شبیہہیں
وغیرہ بنائی جاتی ہیں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً