علم الاعداد

کیا عدد 8 نحس ہے ؟ ۔ تیسری قسط ۔ تحقیق و تحریر اظہر عنایت شاہ

قاریئن عدد آٹھ کی تیسری قسط پیش خدمت ہے ۔ جیسا کہ ہم گزشتہ اقساط مین بیان کر چکے ہیں کہ عدد آٹھ اسرار سےلبریز ایک پر اسرار عدد ہے ۔  ایک ایسا عدد جسمیں حفاظت ، طاقت  ، قوت  اور نصرت کا عجیب نظام پنہاں ہے ۔ ایک ایسا عدد جسکا تعلق عالم علوی سے ذیادہ جڑا ہوا ہے ۔ ایک  ایسا عدد جسے   اب  تک  سے زیادہ پیچیدہ عدد کہا اور مانا گیا ہے  ۔

علمائے نجوم و اعداد نے اب تک  صرف اسکے  تاریک پہلو کو کُرید کُرید کربیان کیا ہے لیکن ہم اسکے روشن پہلو کو اللہ کی توفیق سے آپکے سامنے کھول کھول کر بیان کر رہے ہیں ۔ جس پرہم اُس پاک ذات کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

اس قسط میں ہم مزید کچھ خاص مناسبات کیساتھ ساتھ قرآن مجید کی وہ آیات مبارکہ پیش کریں گیں  جنکے اعداد کا مفرد عدد آٹھ بنتا ہے  اورجو روحانی عملیات میں   کافی مستعمل ہوتی ہیں ۔

1/ شبِ قدر اور عدد آٹھ : شب ِقدر ماہ ِرمضان کی آخری عشرے کی طاق راتوں میں ہوتی ہے ۔ طاق راتیں یہ ہیں ۔

21 + 23 + 25 + 27 + 29 = 125 = 17 = 8

2 / سبع سیارگان اور عدد آٹھ : شعبہ عملیات سے جڑا تقریبا ہر شخص سبع سیارگان کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے سبع سیارگان یہ ہیں ۔
sayargan-k-adad

3 / قیامت کے دن اُمتِ محمدیہ کی صفیں : قیامت کے دن کل ایک سو بیس صفیں ہوں گیں جنمیں چالیس صفیں باقیاُمتوں کی اور اسی صفیں ٖصرف اُمتِ محمد یہ کی 80 کا مفرد 8  ہے  ۔

4 / چہل کاف اور عدد آٹھ : چہل کاف روحانی عملیات کا معروف و مقبول ترین عمل ہے اور کیوں نا ہو سر  الاسرار رُوح الاولیاء پیرانِ پیر حضرت اقدس شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کیطرف منسوب عمل ہے ۔

اسکے کل اعداد میں فرق ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ الفاظ کا فرق پایا جاتا ہے لیکن ایک چیز جو متفق و مسلم ہے وہ 40 کاف  ۔

اب دیکھیں حرف کاف کے اعداد 20 * 40  = 800 = 80 = 8

تو پتہ چلا کہ چہل کاف کی طاقت ، قوت اور سریع التاثیری کے پیچھے عدد آٹھ کی قوت کار فرما ہے ۔

5 / علماۓ کرام فرماتے ہیں کہ قرآن کے دو بڑے نام ہیں قرآن اور فرقان ۔ فرقان کے مجموعہ اعداد – 431 مرکب اعداد ـ 44 ـ مفرد عدد 8

اسیطرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بڑے نام محمد اور احمد ، احمد کے مجموعہ اعداد 53 مفرد عدد 8

6 / قرآن مجید میں ہاروت و ماروت کا ایک ساتھ ذکر ہے ۔ ماروت کے اعداد 647 مرکب اعداد ، 71 مفرد عدد 8

اسیطرح یاجوج و ماجوج کا ایک ساتھ ذکر ہے ماجوج کے اعداد ، 53 مفرد عدد 8

اسیطرح طالوت اور جالوت کا ذکر ہے ۔ جالوت کے اعداد 440 مرکب ، 44 مفرد ، 8

ہر دوسرے نام کا مفرد عدد 8 بن رہا ہے اسمیں کیا راز ہے اللہ ہی بہتر جانے ۔

7/ مرض کینسر اور عدد آٹھ : ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ایک مضمون میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے موصوف لکھتے ہیں کہ بین الاقوامی کینسر کے علاج کی دوائیں  بنانے والے کبھی یہ نہیں بتاتے کہ کینسر محض وٹامن بی 17 کی کمی کا نام ہے اور بین الاقوامی سطح پر ایسے ٹانک بنانا ممنوع ہیں جو وٹامن بی 17 فراہم کرتے ہوں ۔ ( اقتباس روزنامہ جنگ یکم جولائ دو ھزار انیس )

اب ذرا سا غور فرما یئں وٹامن بی 17 کا مفرد 8 ہے ۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہا جاۓ گا کہ جسم سے عدد اٹھ کی قوت کم ہونے سے مرض کینسر لاحق ہو جاتا ہے ۔

8 / معتصم با للہ اور عدد آٹھ کا عجیب اتفاق: (1) معتصم با للہ سنہ 180ھ میں آٹھویں مہینہ میں پیدا ہوا (2) رمضان کی اٹھارہویں شب میں فوت ہوا (3) عباسی خلفا ء میں آٹھویں نمبر پر خلیفہ ہوا (4) آٹھ فتوحات حاصل ہویئں (5) اسکے دروازے پر آٹھ بادشاہ کھڑے ہوۓ (6) اور کہا گیا کہ آٹھ دشمن بھی کھڑے ہوۓ (7) اسکی عمر 48 سال ہوئ (8) خلافت آٹھ سال آٹھ ماہ آٹھ دن ہوئ (9) اپنے پیچھے آٹھ بیٹے آٹھ بیٹیاں چھوڑے (10) ترکہ اسی لاکھ دینار، اسی کروڑ درہم ، اسی ہزار گھوڑے ، اسی ہزار اونٹ خچر اور جانور ، اسی ہزار خیمے ، اسی ہزار غلام ، آٹھ ہزار لونڈیاں چھوڑیں (11) آٹھ محل بناۓ (12) اسکی انگوٹھی کا نقش "الحمد للہ ” تھا اور اسکے آٹھ حروف ہیں (13) اسکے زر خرید غلاموں کی تعداد  18،000تھی

اسنے ہر چیز کو آٹھ کی تعداد میں دیکھا ۔ مثمن اور ثمانینی کے لقب سے مشہور ہوا ( کنز ص 207 بحوالہ مرآۃ الزمان للِامام سبط ابن الجوزی رحمہ اللہ )

لفظ بدر کے مجموعہ اعداد 206 ، مرکب اعداد 26 ، مفرد عدد 8

9  / سلطان محمود غزنوی اور عدد آٹھ : سلطان محمود غزنوی رحمہ اللہ کو ہندوستان پر سولہ حملوں میں شکست ہوئ اور سترہویں حملے میں فتح ملی ۔ 17 کا مفرد 8

10 / غزوہ بدر اور عدد آٹھ : تاریخ اسلام کی پہلی جنگ غزوہ بدر ہے جسمیں مسمانوں کو فتح نصیب ہوئ ۔ غزوہ بدر سترہ رمضان المبارک کو ہوئ 17 کا مفرد 8  

11 / فتح مکہ اور عدد آٹھ : فتح مکہ مسلمانوں کی بہت بڑی فتح تھی جسکی بشارت سورہ فتح میں دی گئ تھی جسکے بعد لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ھوۓ ۔               آپ سب جانتے ہیں کہ فتح مکہ سن آٹھ ہجری میں ہوا ۔

12/ بیت المقدس  اور عدد آٹھ :بیت المقدس عہد فاروقی میں 17 ہجری ( جسکا مفرد  8ہے) کو بغیر جنگ کے فتح ہوا  ۔

اور  عجیب  بات یہ کہ بیت المقدس کے مجموعی اعداد   647 ، مرکب اعداد  71 ، مفرد عدد 8

13/ کرامت اور عدد آٹھ : کرامت خرق عادت اور فعل الہی ہے جسکا ظہور ولی  اللہ سے صادر ہوتا ہے ۔ ولایت کے چالیس درجات ہیں جسمیں سترہواں درجہ کرامت کا ہے ( یہ کہیں پڑھا تھا اب زہن میں نہیں آرہا ) 17  کا مفرد  8

14/ درج ذیل حصار اکثر عملیات کی کتب میں موجود پایا جاتا ہے اور اسے بہت طاقتور حصار مانا گیا ہے ۔ صاحبِ کنز الحسین اور ملازم حسین صاحب آف اسلام آباد نے اپنی کتابوں میں اِسکا ذکر کیا ہے ملازم حسین  صاحب نے  اسے سب سے طاقتور حصار کہا ہے ۔ اور ساتھ  ہی اس کی ایک ہفتے کی آسان سی ریاضت  کا طریق بھی دیا ہے ۔ (یہ حصار کیساتھ ساتھ سحر و آسیب کا بہت موثرعلاج بھی ہے ۔ اسکا عددی نقش میرے معمولات میں ہے  ) دورانِ تحریر اسکی  طرف خیال گیا تو جب  میں نے جب اسکے کل اعداد کا مجموعہ حاصل کرکے اُسکا مفرد عدد معلوم کیا تو مجھے انتہائ حیرت ہوئ وہ اس لیے کہ  اسکا مفرد عدد بنا ملاحظہ فرمایئں ۔

15/ حرف ح اور عدد آٹھ : حرف ح ابجد کا آٹھواں حرف ہے اور اسکے اعداد 8 ہیں

عجیب بات یہ کہ وہ اسما ء الہی جو حرف ح سے شروع ہوتے ہیں اُنکی تعداد آٹھ ہے ۔

1 ـ حفیظ – 2 – حافظ – 3 – حسیب 4 ۔ حی ـ 5  – حق – 6  –  حکیم   – 7 – حلیم – 8 – حمید

16/ انسان اور آٹھ حالتیں : انسان ہمیشہ 8 حالتوں میں رہتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں –

1 ۔ غم ۔ 2 ۔ خوشی ۔ 3 ۔ ملاپ ۔ 4 ۔ جدائ ۔ 5 ۔ آسانی ۔ 6 ۔ تنگی ۔ 7 ۔ بیماری ۔ 8 ۔ عافیت

17 /  اب ہم قرآن مجید کی وہ معروف  آیاتِ مبارکہ  ( مکمل یا کچھ حصہ  ) پیش کررہے ہیں جو روحانی عملیات میں بہت مستعمل ہیں اور جنکا مفرد عدد آٹھ بنتا ہے مگر اس اعتراف کیساتھ کے ہم اس بارے بہت تحقیق نا کرسکے جسکا ہمیں افسوس ہے۔ اس لئے صرف چند آیاتِ مبارکہ ہی پیش کر رہے ہیں ۔ ایک ارادہ ہے کہ قرآن مجید کی ہر ہر آیت کے اعداد نکال کر انکا مفرد عدد معلوم کیا جاۓ لیکن یہ ایک بہت طویل اور دقت طلب کام ہے اور اسکے لئے عربی گرامر سے واقفیت بہت ضروری ہے اسکے بغیر یہ کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا ۔

ان تمام آیاتِ مبارکہ کے اعداد میری تحقیق کے مطابق ہیں ۔

17/ عدد آٹھ قومِ جنات کے ہاں بھی ایک غیر معمولی عدد ہے ۔ اسکی ایک بڑی وجہ تو   یہ نظر آتی ہے کہ خود لفط جن کے اعداد کا مفرد عدد آٹھ بنتا ہے ۔

اس بارے مستحصلہ جفر سے ایک سوال حل کیا مثال پیس خدمت ہے ۔

kia-adad-8-nehes-hai-jafri-jawab

اہم نوٹ : میں عدد آٹھ کے منفی پہلو کا انکاری نہیں ۔ جیسا کہ پہلی قسط میں عرض کرچکا ہوں ۔

لیکن منفی پہلو میں اعتدال کا پیمانہ کس حد رکھا گیا  اسکا فیصلہ میرا یہ تین اقساط پر مشتمل

مضمون پڑھ کر اہل علم ، اہل تحقیق واہل فکر حضرات پر چھوڑتا ہوں ۔

اور عدد آٹھ کے مثبت پہلو پر مزید دعوتِ فکر دیتا ہوں ـ

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

4 Comments

  1. محترم سید اظہر عنایت شاہ صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
    امید کرتا ہوں آپ خیر و عافیت سے ہونگے ان شاء اللہ،
    آپ کی تحریر و تحقیق پڑھ کر بہت مسرور ہوا امید ہے کہ آپ اس بارئے میں مزید بھی مستفید فرمائیں گے،
    میری تاریخ پیدائش 5/6/1986 بمطابق 27 رمضان مبارک جمعرات ہے، رہنمائی فرمائے جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا والاخرة،
    طالب دعا محمد عاصم خان

  2. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
    مضمون کی پسندیدگی کا شکریہ ۔ آپکو جواب بذریعہ ای میل ادارہ کو دے دیا تھا ۔ امید ھے کہ ادارہ نے آپ تک جواب forward کر دیا ھو گا ۔

  3. Assalamualaikum sir meri date of birth 14.08.1993 hy mujhe apse kuch personal baatein discuss krni hy agar hosky to main apna whatsapp no. chor raha hun
    ******** please mujhe text kijiyega

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً