عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

تسدیس زہرہ و مریخ ۔ 2 دسمبر تا 5 دسمبر

زہرہ و مریخ کی تسدیس کے اثرات

زہرہ نسوانی محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے جبکہ مریخ مردانہ قوت کی علامت کے ساتھ جذبات میں شدت لاتا ہے۔ ان دونوں سیاروں کی قوتوں کو ایک جگہ اکھٹا کر کے ہم محبت میں ایک نئی روح پھونک سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ محبت کے جذبات میں کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے اور اکثر اوقات جذبات کی شدت میں کمی رشتہ میں دوری کا سبب بن جاتی ہے اور دو محبت کرنے والے کبھی ایک ہی چھت کے نیچے ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے سینکڑوں میل دور ہو جاتے ہیں اور کبھی محبت کا یہ رشتہ جدائی کا زہر پی کر ختم ہو جاتا ہے۔

وہ لوگ جو اپنے محبت کے رشتوں کی قدر کرتے ہیں اور ان کے لیے محبت کے یہ رشتے ہی ان کی زندگی کا محور ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر ان کے رشتوں میں دوری پیدا ہو چکی ہے یا جدائی آ چکی ہے یا محبت میں پہلے جیسے شدت جذبات نہیں رہے جنکی وجہ سے محبت اپنا ذائقہ کھو چکی ہے وہ سب اس عظیم وقت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

نظرات سیارگان کیا ہیں ؟ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں 

زہرہ مریخ کی تسدیس کا وقت

بلحاظ نجوم زہرہ عورت سے جبکہ مریخ مرد سے منسوب کیا جاتا ہے زہرہ جذبات اور مریخ قوت کا حکمران ہے ان دونوں میں نظر تسدیس کشش کا باعث بنتی ہے ۔ اس سعد وقت کی ابتداء 2 دسمبر 3 بجکر 9 منٹ شب کو ہوگی جبکہ تکمیل نظر 3 دسمبر 8 بجکر 48 منٹ شب اور خاتمہ نظر 5 دسمبر 2 بجکر 31 منٹ دوپہر کو  ہوگا۔

محبت کا تعویذ – نقش

زہرہ و مریخ کی تسدیس کے اس سعد اور اہم وقت پر ہم ایک ایسا تعویذ پیش کر رہے ہیں جس سے محبت میں  پھر شدت پیدا کی جا سکتی ہے۔ اگر دو محبت کرنے والوں میں جدائی واقع ہو چکی ہے تو اس کو ختم کر کے کھوئی ہوئی محبت کو واپس لایا جا سکتا ہے۔   

اس کے علاوہ اگر میاں بیوی میں سے کوئی ناراض ہے بلکہ علیحدگی تک نوبت پہنچ چکی ہے اور مقصد یہ ہو کہ حالات پھر سے درست ہوجائیں اور موافقت ہوجائے خواہ بیوی میکے کیوں نہ چلی گئی ہو یا شوہر کہیں چھوڑ کر چلا گیا ہو تو اس عمل کو کیا جائے انشاء اللہ معاملہ حل ہوجائے گا۔

تکمیل نظر سے سے قریب جو رات میں ساعت زہرہ آئے وہ ہمارے عمل کے لئے کارآمد ہوگی

 

محبت کا نقش یا تعویذ بنانے کا طریقہ

طریقہ یہ ہے کہ وقت مقررہ پر ایک علیحدہ صاف مکان میں پاک و پاکیزہ لباس پہن کر قبلہ رخ منہ کرکے بیٹھ جائیں ۔

لوبان و صند کا بخور سلگائیں ۔

اب زعفران و عرق گلاب سے تیار کردہ سیاہی اوور سرکنڈے کے قلم کی مدد سے 81(اکاسی) نقش لکھیں۔

کاغذ باریک لیں جیسے بٹر پیپر۔ اس نقش کی چال آتشی ہے۔

یہاں مکمل نقش پیش کیا جا رہا ہے۔

muhabbat-ka-naqsh

اس نقش میں عدد 16 نہیں ہے اس کی وجہ کسر ہے۔ جو لوگ نقوش کے علم سے آگہی رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ جہاں کسر واقع ہو وہاں ایک عدد کا مزید اضافہ کیا جاتا ہے۔

 

تعویذ یا نقش استعمال کرنے کا طریقہ

اب تمام کاغذ کی باریک سی بتی بناکر اس کے اوپر مطلوب کا پہنا ہوا کپڑا لپیٹ لیں اب مٹی کے نئے چراغ میں گائے کا گھی اور شہد ملا فتیلہ جلائیں ۔ چراغ کا رخ خانہ مطلوب کی جانب ہو اور خود سامنے بیٹھ کر 81 مرتبہ ذیل کی عزیمت پڑھیں۔

فلاں بن فلاں (نام مطلوب مع والدہ ) کو فوراََ حاضر کرو و مطیع کرو یا سرحمائیل بحق یا فا

اگر مطلوب عورت ہے تو فلاں بنت فلاں پڑھا جائے گا اگر مرد ہے تو فلاں بن فلاں ۔

جب تعداد مکمل ہوجائے تو بتی گل کردیں ۔

دوسرے دن پھر ساعت زہرہ میں بتی روشن کریں اور بخور جلائیں اور عمل 81 مرتبہ پڑھیں ۔

اس طرح نو دن میں بتی ختم کرنا ہے آخری دن جس طرح ہو سکے بتی ختم کردے اس دوران میں اگر گھی شہد ختم ہوجائے تو دوبارہ ڈال لیں

نو دن نہ گزرنے پائیں گے کہ مطلوب سامنے ہوگا۔ اور آپ کے مطالبات پر سر تسلیم خم کرے گا۔ اگر 9 دن کے اندر کام ہوجائے تو عمل موقوف کردیں ۔ اس نقش کی چال آتشی ہے ۔

وہ حضرات جو نقوش کی چال سے واقف ہیں ان کو چاہئے کہ نقش کو عدد 12 سے ترتیب وار شروع کر کے 28 پر ختم کردیں ۔

یعنی جس خانہ میں جو ہندسہ ہے اسے ترتیب سے لکھیں ۔

مثلاَ 12 ۔ پھر 13۔ پھر 14 ۔15۔17 وغیرہ تا 28 تک

یاد رکھیں اگر اس ترتیب کا خیال نہ رکھا تو نقش کام نہ دیگا ۔

عام اجازت ہے ہر فرد خود تیار کر سکتا ہے ۔ ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً