اوقات شرف قمر 2019 ع۔
سیارہ قمر کو برج ثور کے تین ( 3) درجہ پر شرف ہوتا ہے ۔ ایک انتہائی سعد وقت مانا جاتا ہے اگر دیگر نظرات وغیرہ بھی موافق ہوں تو ہر ماہ اس وقت کا میسر آنا نعمت خداوندی سے کم نہیں۔
عملیاتی دلچسپی رکھنے والا ہر فرد بخوبی جانتا ہے کہ سیارہ قمر ہماری دنیا کے فعلی نظام پر حکمرانی کرتا ہے جب تک یہ موافق نہ ہوں افعال میں تاثیر پیدا نہیں ہوا کرتیں ۔لہذا وظیفہ عمل یا نقش وغیرہ تیار کرتے وقت یہ جان لینا ضروری ہے کہ سیارہ قمر سعد ہے یا نحس۔ ہر برج کے مخصوص درجوں پر کواکب کو شرف و ہبوط ہوتا ہے ۔ شرف سعد جب کہ ہبوط نحس ہوتا ۔ جب سیارہ مقام شرف پر ہوتا ہے تو بدرجہ کمال سعادت رکھتا ہے ۔
جب حالت ہبوط میں ہو تو کمزور و نحس مانا جاتا ہے ۔
سیارہ قمر نحوست سے تب پاک مانا جائے گا جب حالت گرہن میں نہ ہو۔
برج عقرب میں نہ ہو ۔
حالت وبال میں نہ ہو (برج عقرب)۔
نحس نظرات نہ رکھتا ہو۔
تب جا کر اعمال سعد اپنا فعل ظاہر کرتے ہیں ورنہ عمل ضائع ہو جاتا ہے ۔
اکثر وہ احباب جو علم نجوم کی باریکیوں سے واقفیت نہیں رکھتے وہ صرف شرف و ہبوط کو مد نظر رکھ کر عمل تیا رکرتے ہیں ۔
سال 2019 عیسوی میں سیارہ قمر کب اور کن تواریخ میں حالت شرف میں ہو گا ذیل کی جدول سے معلوم کر سکتے ہیں ۔
تمام اوقات پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کےمطابق درج ہے ۔
Asalam u alikum , Kindly yea bhe bta dein k is saal 2019 ka SHARF E SHAMS kab ho ga . Jazkallah KIndly Reply .