آپ کا جسم ۔ مستقبل کے حالات 2
جانئے آپ کی سب سے چھوٹی انگلی کیا ظاہر کرتی ہے؟
ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کو اردو میں چھنگلیا اور عربی میں خنصر کہتے ہیں۔
سب انگلیوں کی طرح اس میں بھی تین جوڑ ہوتے ہیں۔ ہاتھ کی یہ سب سے چھوٹی انگلی اپنے اندر ایک کائنات سموئے ہوئے ہے۔ اس انگلی سے بہت سے حالات اخذ کئے گئے ہیں جن کو یہاں مختصر بیان کیا جا رہا ہے۔
سب سے چھوٹی انگلی کے تینوں جوڑوں کی پیمائش کریں اگر پہلا جوڑ باقی دو جوڑوں سے لمبا ہے تو ایسا شخص نہایت ذکی اور فہیم ہونے کے ساتھ صاحب علم اور صاحب کمال ہوتا ہے۔ ایسا انسان تحریر اور تقریر میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اس کی شہرت دور دراز تک ہوتی ہے۔ اس کی تحریر میں ایک خاص کشش اور تاثیر ہوتی ہے اور اپنی تقریر سے جلسہ کو اپنے قابو میں کر لیتا ہے۔
اگر پہلے جوڑ سے دوسرا جوڑ لمبا ہو تو ایسا انسان کاروباری اور مالدار ہوتا ہے۔ یہ آدمی کاروبار کے تمام اسرار و رموز کو جانتا ہے اور کی باریکیوں سے بھی واقف ہوتا ہے۔ یہ آدمی ایماندار ہوتا ہے۔ یہ آدمی دنیا میں عزت اور دولت کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے۔
چھوٹی انگلی کا اگر تیسرا جوڑ لمبا ہو تو ایسا انسان مصیبت اور غربت میں زندگی بسر کرتا ہے۔ اکثر مالی حالات خراب رہنے کی وجہ سے یہ انسان دغاباز اور مکار ہو سکتا ہے لیکن اس کے ساتھ مخنتی اور باہمت ہوتا ہے۔
اگر چھوٹی انگلی نسبتاً لمبی ہو تو ایسا انسان چالاک اور پیچیدہ گفتگو کرتا ہے اور مالی حالت اس کی اچھی ہوتی ہے۔ اگر یہ انگلی بہت چھوٹی ہو تو مصیبت زدہ اور غریب ہو۔ اگر یہ انگلی میانہ ہو یعنی نہ بہت چھوٹی اور بہت لمبی تو ایسا انسان بہت عقلمند اور صاحب علم ہو ہنر ہوتا ہے۔ اس کی زندگی عزت اور پاکیزگی میں بسر ہوتی ہے۔
چھوٹی انگلی اگر کچھ موٹی ہو یا گوشت سے بھری ہو تو ایسا انسان کسی ایک فن میں مہارت رکھتا ہو خاص طور پر دستکاری میں ماہر ہو۔ چھوٹی انگلی کا سر اگر موٹا ہو تو ایسا انسان امانتدار نہ ہو اور بےایمان ہو۔ یہ انسان ضرورت کے تحت چوری نہیں کرتا بلکہ چوری کرنا اس کی عادت ہوتی ہے اور کوئی چیز چرائے بنا نہیں رہ سکتا۔
چھوٹی انگلی اگر کچھ چوکور ہو ایسا انسان چیزوں کو ایجاد کرنے والا ہو۔ یہ انسان اپنی ذہانت اور فہم سے چیزوں میں جدت پیدا کرتا ہے۔