حروف مقطعات
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ الحمد للہ الذی نزل الفرقان و خلق الانسان و علمہ البیان و علم ما لم یعلم و صلی اللہ تعالیٰ علیٰ خیر خلقہ محمد و آلہ اجمعین۔
حروف مقطعات پر بہت کچھ لکھا گیا ہے جو ہماری اسلامی کتب میں موجود ہیں ہم یہاں حروف مقطعات کی باطنی قوت سے تیار ہونے والی ایک انگوٹھی اور حروف مقطعات کی زکات کے متعلق مختصراً تحریر کرتے ہیں ۔ اس انگشتری کی تیاری میں ہم ” کھیعص ” اور ” حم عسق ” کا استعمال کریں گے ۔
اس انگوٹھی کو تیار کرنے کے چند طریق ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ حروف مقطعات کھیعص اور حم عسق کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کئے جائیں اور انہیں مثلث آتشی چال میں پر کرکے چاندی کی انگوٹھی پر کندہ کروا کر داہنے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی میں پہنی جائے تو ان شاء اللہ ہاتھ کبھی پیسہ سے خالی نہیں رہے گا۔ حروف مقطعات کی اس انگوٹھی کو عروج ماہ قمری بروز اتوار ساعت شمس میں تیار کیا جائے گا۔
حروفِ مقطعات کی زکات
حروفِ مقطعات کی زکات کا یہ ایک خاص طریق ہے جسے ہر شخص ادا نہیں کر سکتا لہٰذا عمل ادھورا چھوڑنے سے بہتر ہے کہ عمل کا قصد ہی نہ کریں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ مستقل مزاج ہیں تو اس طریقہ کار کے مطابق زکات ادا کریں دنیا جہاں کے اعمال سے بے نیاز ہوجایئں گے صاحب زکاتِ حروفِ مقطعات سیف زبان ہوجاتا ہے اور قلب منور ہوجاتا ہے ۔ یاد رکھیں کہ دوران عمل کسی خاص پرہیز کی ضرورت نہیں کچا پیاز و لہسن و مولی کے علاوہ ہر حلال شے کھائی پی جا سکتی ہے البتہ شریعت نے جن کاموں سے بچنے کا حکم دیا ہے انہیں ویسے ہی ایک عامل کے لئے ترک کرنا ضروری ہے ۔ اس زکات کے دن بہت زیادہ ہیں لیکن اگر کوئی شخص کمر باندھ لے تو نا ممکن بھی نہیں ۔
اس سے قبل کہ حروف مقطعات کی زکات کا طریقہ بیان کروں دو جداول پیش کر رہا ہوں جس سے آپ کو حروف اور ان کے موکلات و ایـام سے تعلق سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی ۔
حروفِ مقطعات اور اسماء مؤکلات
حروف مقطعات کا دنوں سے تعلق
حرف الف کی زکات ہفتہ کے روز سے شروع کی جائے ۔
حرف ھ کی زکات جمعرات کے روز سے شروع کی جائے ۔
حروف ” ط ی ک ل ” کی زکات منگل کے روز سے شروع کی جائے ۔
حروف ” م ن س ع ” کی زکات اتوار کے روز سے شروع کی جائے ۔
حروف ” ق اور ر ” کی زکات جمعہ کے روز سے شروع کی جائے گی ۔
اب حروف مقطعات کی زکات کا طریقہ خوب غور سے سمجھیں ۔
ہر حرف کی عزیمت مع موکل بنا کر اتنی تعداد میں پڑھی جائے جو اس کا عدد قمری ہے اور اتنے ہی روز پڑھی جائے ۔ ایک مثال سے واضح کرتا ہوں ۔
ہم ع کی زکات ادا کرنا چاہ رہےہیں لہٰذا جدول سے دیکھا تو ع کا عدد 70 اور مؤکل ” لومائیل ” لکھا ملا۔
اب حروف مقطعات کا دنوں سے تعلق میں دیکھا تو معلوم ہوا کہ ہمارا مطلوبہ حرف ع کا تعلق اتوار سے ہے
لہٰذا ہم اتوار سے زکات کی نیت کرکے حروف مقطعات کے حرف ع کی زکات کی ابتداء کریں گے ۔
عزیمت اس طرح پڑھی جائے گی ۔
اَقسَمتُ عَلَیکُم وَ عَزَّمْتُ عَلَیْکُمْ یَا لَوْمَائِیلُ بحق یا عین۔
اتوار کے روز سے عمل شروع کیا جائے گا روزانہ ورد کی تعداد 70 ہوگی اور 70 یوم ہی عمل کو مسلسل جاری رکھا جائے گا ۔ اسی طرح دیگر حروف مقطعات کی زکات ادا کی جائے گی ۔
کل ایام کی تعداد 693 ہوتی ہے ۔