علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

استخارہ کا مجرب عمل

To Read This Article In English Please Click Here

اکثر ضرورتمند افراد فری آن لائن روحانی سروس کا فارم پُر کرکے استخارہ کی گزارش کرتے ہیں ۔ 
استخارہ کیا ہے ؟
دراصل اپنے کسی امر میں رب کریم کی جانب رجوع کرتے ہوئے مشورہ لینا استخارہ کہلاتا ہے ۔ 
ہمارے معاشرے میں اکثر اس کا استعمال شادیوں کے وقت نظر آتا ہے ۔ احادیث کی کتب ، علمائے دین و علمائے روحانیات نے بے شمار طریق اس کے بیان کئے ہیں ۔ استخارہ کی اقسام میں چند معروف اقسام یہ ہیں۔


قرآن سے استخارہ ۔ 


قرآنی استخارہ میں سوال ذہن میں رکھتے ہوئے مخصوص نماز یا دعائے استخارہ پڑھتے ہوئے قرآن کریم کو کھول کر پہلا صفحہ کی پہلی آیت دیکھی جاتی ہے ، اگر آیت خیر کی ہو تو اس کام کو کرنے میں بہتری اور اگر آیت میں قہر و غضب کا ذکر ہو تو اس کام میں نقصان سے مراد لی جاتی ہے ۔

تسبیح سے استخارہ ۔

اس طریقہ کار میں بھی مخصوص دعائے استخارہ پڑھتے ہوئے تسبیح کے دانوں پر ہاتھ رکھا جاتا ہے ، پھر کچھ مخصوص تعداد کے مطابق دانے شمار کئے جاتے ہیں ، باقی بچنے والے دانوں کے اعداد و شمار کے مطابق نیک و بد کا تعین کیا جاتا ہے ۔

بذریعہ خواب استخارہ ۔ 
اس طریقہ کار میں مختلف قرآنی آیات ، دعائیں ، نقوش ، طلاسم وغیرہ سے مدد لی جاتی ہے ۔ مطلوبہ سوال کا مکمل اور شافی جواب بذریعہ خواب حاصل ہوتا ہے جس سے مطلوبہ کام کو انجام دینے یا نہ دینے کے متعلق مکمل آگاہی حاصل ہوجاتی ہے ۔ 
اس کے علاوہ بھی بے شمار طریق ہیں لیکن یہاں مشہور و معروف طریقے ہی درج کئے گئے ہیں ۔ آج یہاں ہم علم نقوش سے مدد لیتے ہوئے ایک استخارہ کا طریقہ پیش کر رہے ہیں دیگر استخارہ کے مقابل ایک آسان اور مجرب استخارہ ہے ۔ آپ استخارہ خواہ شادی کے لئے کرنا چاہ رہے ہیں یا دیگر کسی غرض سے اگر اذن ربی سے یہ استخارہ کھل جاتا ہے تو زندگی بھر اپنے تمام معاملات میں اس سے مدد لے سکتے ہیں ۔

استخارہ کا طریقہ

واضح ہو کہ ابجد میں کل پندرہ حروف جنہیں حروف ناطقہ بھی کہا جاتا ہے نقطے والے ہیں 
وہ حروف یہ ہیں ۔ 
ب ۔ ج ۔ ز ۔ ی ۔ ن ۔ ف ۔ ق ۔ ش ۔ ت ۔ ث ۔ خ ۔ ذ ۔ ض ۔ ظ ۔ غ 

ان حروف کے اعداد ابجد قمری کی رو سے 5452 ہوتے ہیں ۔ ان اعداد کا استنطاق کریں تو ہوگا 
علم الحروف کے قواعد کے مطابق اگر 16 کے حروف بنائے جائیں و اور ی استخراج ہوں گے
موکل بنے گا ” ویائیل "۔ 
طریقہ بہت آسان ہے 5452 کو مثلث آتشی میں پر کریں اور چاروں طرف ہر خانہ کے اوپر کے اوپر تحریر کریں یعنی ایک خط کے اوپر کل چار مرتبہ موکل کا نام تحریر ہوگا۔ اس طرح چاروں اطراف میں کل 16 مرتبہ موکل کا نام تحریر کیا جائے گا۔ 
یہ نقش اتوار کے روز طلوع آفتاب کے وقت سے ایک گھنٹہ کے اندر تحریر کرلیں ۔ 
مناسب ہے کہ نقش کو ہرن کی جھلی پر تحریر کریں اگر جھلی نہ مل سکے تو پھر سفید کاغذ پر ہی تحریر کرلیں اور عطر میں معطر کرکے اپنے پاس رکھ لیں ۔ 
اب جب رات ہو اور سونے کا قصد کریں تو باوضو پاک لباس پاک و صاف بستر پر قبلہ رخ لیٹ کر 984(نو سو چوراسی) مرتبہ اسمائے الہی یَا خبیرُ یا علیم ُ کا ورد کریں ۔ جب ورد مکمل ہوجائے تو اس کے بعد اس طرح دعا کریں کہ اے ان معظم حرفوں کے ملائکہ اللہ کے مقدس ناموں کے صدقے میں فلاں کام میں جو کچھ ہونے والا ہے اس کی مجھے اطلاع دو ۔ 
ان شاء اللہ تعالیٰ پہلے ہی دن تمام احوال معلوم ہوجائے گا۔ 
یاد رکھیں اگر کوئی بھی شے قریب میں ناپاک موجود ہوئی تو احوال معلوم ہونے میں شبہ ہے ۔ 
اگر تمام احتیاط کے باوجود بھی اول شب خواب نہ آئے تو تین دن تک اس عمل کو کریں 
اس صورت میں پہلا نقش کسی جاری پانی میں اگلے دن بہا دیں جبکہ اگلے دن کے طلوع آفتاب کے وقت سے ایک گھنٹہ کے اندر دوسرا نقش لکھ لیں ۔ 
یہ تحریر عین ممکن ہے کہ کئی مبتدی حضرات کے لئے سر درد کا باعث بن جائے اس لئے مکمل نقش استخراج کرکے بمعہ چال یہاں تحریر کر رہا ہوں بس چال کا لحاظ رکھتے ہوئے نقش کے خانے پُر کرلیں۔

<strong>استخراج شدہ نقش استخارہ<strong>
<strong>نقش کی چال<strong>

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً