آپ کا جسم ۔ مستبقل کے حالات
آپ کا جسم آپ کے مستقبل کی پیشگوئی کرتا ہے ۔
پیشگوئی کے لئے مختلف علوم کا زمانہ قدیم سے سہارا لیا جاتا رہا ہے اور موجودہ ہائی اسپیڈ ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ان علوم سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد کچھ کم نہیں ۔ علم نجوم ، علم جفر ، علم رمل ، ٹیرو کارڈ ، وغیره وغیره لیکن ان تمام علوم کے اصول اس قدر باریک اور پیچیدہ ہیں کہ سیکھنے اور سمجھنے کے لئے عمر عزیز کا ایک حصہ چاہئے اور ہر فرد ان سے یکساں مستفید نہیں ہو سکتا ۔ ہم آپ کی خدمت میں چند ایسے اصول پیش کر رہے ہیں کہ ایک عام فرد بھی اگر غور سے ان قوانین کو پڑھ لے تو خود کی ذات کے بارے میں بہت سی اہم باتوں سے واقف ہو سکتا ہے ۔ مستقبل کا اندازہ یا اپنی شخصیت کا اندازہ لگانے کے لئے آپ کو کسی لمبے چوڑے عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا بلکہ چند ساده سا اصول جو آپ کے جسم کے مختلف حصوں کی مخصوص بناوٹ پر مبنی ہے ذیل میں چند ایک کا ذکر کیا جاتا ہے ۔
انگوٹھے کے برابر والی انگلی کو انگشت شہادت کہتے ہیں ، عربی میں ” سبابہ ” ، ہندی میں ” ترجنی ” ۔
جس عورت کے الٹے ہاتھ کی انگشت شہادت میں جس قدر خطوط ہوتے ہیں اسی قدر لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں
اسی طرح اگر سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کی جڑ میں جس قدر خطوط ہوں گے اُسی قدر لڑکے پیدا ہوتے ہیں
ان میں سے بعض خطوط باریک اور موہوم ہوتے ہیں ۔ بعض بہت چھوٹے اور بعض بڑے اور واضح ہوتے ہیں۔ ان کا تعلق اولاد کی عمر سے ہوتا ہے ۔ یہ بھی واضح رہے کہ بعض مرتبہ حمل کے وقت ہی لکیر پڑتی ہے اور اسی لکیر کے اوصاف پر مولود کا زائچہ ہوتا ہے ۔
آپ اپنی درمیانی انگلی کی پیمائش ایک دھاگہ سے ” ناخن سے انگلی کی جڑ تک ” صحیح طرح کرلیں۔
اب اسی دھاگہ کو اپنی ہتھیلی پر رکھیں ۔ اس سے تین نتائج پیدا ہوں گے ۔
انگلی ہتھیلی سے بڑی ہوگی یا چھوٹی یا پھر مساوی ۔
اگر انگلی ہتھیلی سے بڑی ہے تو اس کا ثمرہ یہ ہے کہ ایسا شخص اپنی عمر خوشی و عیش میں بسر کرتا ہے عمدہ لباس کا شوق ہوتا ہے ، دماغی قوت زبردست ہوتی ہے ۔ مذہبی کاموں میں دلچسپی رہتی ہے ۔ مگر ایسے افراد شکی مزاج بھی ہوتے ہیں ۔ اور نکتہ چینی بھی ان کی عادت ہوتی ہے ۔ ہر کام اور ہر شخص پر اعتراض کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔
اگر انگلی ہتھیلی سے چھوٹی ہے تو اس کا ثمرہ یہ ہے کہ ایسا شخص خندہ پیشانی سے پیش آنے والا اور ظریف الطبع ہوتا ہے ، خود ہنستا ہے دوسروں کو ہنساتا ہے ۔ لیکن خوشی کا مادہ کم ہوتا ہے ۔ باتیں زیادہ کرتا ہے ۔ ذرا بھی کوئی بات خلاف مزاج ہوجائے تو فوراً غصہ آجاتا ہے مگر یہ غصہ مستقل نہیں رہتا بلکہ دریا کی روانی ہوتی ہے کہ چڑھا اور اُتر گیا ۔ ایسا شخص عاقبت اندیش بھی نہیں ہوتا جلدی میں ہر کام کر بیٹھتا ہے اور آخر اس میں نقصان اٹھاتا ہے ۔ مالی حالات متوسط رہتے ہیں ۔
اگر انگلی اور ہتھیلی برابر ہو تو ایسی صورت میں زندگی درمیانہ ہوتی ہے ۔ مزاج ایک حال پر نہیں رہتا ۔ کبھی بہادر کبھی ڈرپوک ، کبھی مالدار کبھی غریب ، کبھی سخی کبھی بخیل ۔ غرضیکہ ایسے فرد کی زندگی منقلب ہوتی رہتی ہے اور ایک حالت پر قائم نہیں رہتی ۔
Myre ungli choti hy,jo likha apny match kurta hy,