علم الحروف

حروف صوامت کیا ہیں ؟

حروف صوامت کیا ہیں ؟

صوامت صامت کی جمع ہے جس کے معنی چپ گپ اور خاموشی کے ہیں ۔ ابجد میں ان تیرہ حروف کو جو بے نقطہ ہیں حروف صوامت کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ یہ عقود کے امور میں کام آتے ہیں عقود جمع عقد کی ہے عقد کے معنی باندھنا کے ہیں ۔ عقداللسان ، عقد النوم ، عقد الشہوت ، عقد النکاح ، عقد الزنا کے علاوہ بہت سے ایسے کام ہیں جن کا تعلق عقود سے ہے وہاں ان حروف سے کام لیا جاتا ہے۔ باندھنا اور روکنا صرف انہیں سے ممکن ہے ۔ انسانی ضروریات میں چوتھائی کام ان حروف سے کئے جا سکتے ہیں اساتذہ نے یہ تقسیم ابجد شمسی سے مقرر کی ہے کیوں کہ شمس سریع الاثر ہے نیز اس کی تاثیر ایک منٹ سے چوبیس گھنٹہ کے اندر ظاہر ہوتی ہے اسی لئے اساتذہ نے اسی سے کام لیا ہے مگر جو طلسمات یا نقوش وضع کئے جاتے ہیں وہ ابجد قمری کے حروف شامل کرکے تیار کرتے ہیں ۔ ان کا استعمال نہایت سادہ اور آسان ہے علاوہ ازیں دیگر اعمال بخورات و لوازمات سے تقریباً کوئی سروکار نہیں ۔ ان سے اعمال کسی گرہن ، ہبوط قمر ، یا قرآن شمس و قمر ، یا تحت الشعاع میں تیار کرتے ہیں نقش عموماً خاکی رفتار سے لکھے جاتے ہیں اعمال کی تیاری کے وقت تنہا پاک و صاف جگہ جو خوب معطر ہو با وضو ہو کر تیار کرتے ہیں ۔ دوران تیاری عمل گفتگو منع ہے اگر کوئی مخاطب کرتے تو خاموش رہیں ۔ ورنہ عمل باطل ہوجائے گا عمل تیار کرنے کے بعد سائل کو حسب توفیق شیرینی لیکر فاتحہ دلا کر معصوم بچوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کریں ۔
صوامت کے تیرہ حروف یہ ہیں ۔
ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ھ

یہ بھی پڑھئے : حروف صوامت کی زکات

یہ علم از قبیل کرامات ہے یہاں یہ وضاحت بھی کردیں کہ آپ اپنی زندگی کے اس مخدوش دور میں تمام جائز ضرورتمندوں کو ضرور فائدہ پہنچائیں لیکن غیر ضروری اور غیر شرعی امور کے لئے ان سے کام نہ لیں اور نہ ہی بات بات پر لوگوں کی زباند بندی ، کاروبار کی بندش یا انہیں سزا دیں ۔ ہاں جب معاملہ سر سے گزر جائے تب بے شک ان سے اپنے تحفظ کا انتظام کریں ان سے فوری ضرورت کے اعمال ہر وقت تیار کئے جا سکتے ہیں بے شمار مقاصد کے لئے یہ سطور ہیں ۔
آدمی کا باندھنا ، زبان بندی تاکہ مخالفت نہ ہو ، چور باندھنا تاکہ چوری نہ کر سکے ، کان باندھنا تاکہ سن نہ سکے ، ہتھیار باندھنا تاکہ آپ کو نقصاند نہ دے سکے ، کھیتی باڑی باندھنا ، کاروبار باندھنا ، جہاز باندھنا تاکہ بندرگاہ میں داخل نہ ہوسکے ، دودھ باندھنا ، طلاق باندھنا، نکاح باندھنا ، مار پیٹ باندھنا، سماع باندھنا ، روح باندھنا تاکہ کسی انسان یا گھر میں داخل نہ ہو سکے ، مشینری باندھنا ، تبدیلی باندھنا ، قبضہ باندھنا ، حمل باندھنا تاکہ ساقط نہ ہو ، ہمہ قسم کا نشہ باندھنا ( شراب ، ہیروئین ، افیون ، چرس وغیرہ )۔ محبت میں خرد باندھنا ، نیند باندھنا ، انزال و احتلام باندھنا ، باہر رہنے والے کے قدم باندھنا ، گھر شہر یا ملک کے باہر جانے والے کے قدم باندھنا ، بواسیر باندھنا ایسے عظیم کام ان حروف سے ہی لئے جا سکتے ہیں جو صرف اعلیٰ قدر کی قوت رکھنے والوں کی کرامت ہوتے ہیں ۔
یاد رہے سطر عمل تیار کرتے وقت نام مع والدہ کا استعمال ضروری ہے اس سے قبل کہ ہم وہ سطور بیان کریں بندش کے لئے عموماً فارسی کا لفظ بستم یا عربی کا عقد استعمال کرتے ہیں جس غرض یا مقصد کے لئے عمل کرنا مقصود ہو اس کی سطر انتہائی مختصر مگر جامع ہونی چاہئے جو نفی و اثبات کی صورت کو بھی پورا کرتی ہو ۔ طلسمی سطر قائم کرکے خود یا کسی دوسرے کو دینا مطلوب ہے تو استخراج شدہ عمل کے کاغذ یا لوح کو کسی اندھیری کوٹھری میں وزنی پتھر کے نیچے رکھیں تاکہ پورا بوجھ اس کاغذ یا لوح پر پڑے ۔

Related Articles

اعمال زبان بندی : طالع برج جوزا ، عقرب یا حوت ہو ۔ قمر و زہرہ سعد نظرات رکھتے ہوں ۔ دن بدھ اور عطارد کی ساعت ہو ۔

جاری چیز کو باندھنا مطلوب ہے مثلاً احتلام باندھنا، خون بواسیر باندھنا ، زنا وغیرہ تو قران قمر و زہرہ ، یا زہرہ برج میزان یا ثور میں ہو یا قمر ہبوط میں ہو تو تیار کریں یا قمر و مریخ میں مقابلہ یا تربیع کا وقت بھی موثر ہے ۔

قدم ، قبضہ ، مکان ، جائداد ، ملازمت یا طلاق باندھنا ہو تو  ساعت زحل میں یا ہبوط قمر ہو

عقد و بستگی قوت مردانہ کو باندھنا مطلوب ہو تو طالع برج ثور ہو ، زہرہ برج میں یا برج اسد کے ٍٍ درجہ پر ہو

قاطع اولاد و بانجھ پن پیدا کرنے کے لئے   ہبوط قمر ہو ، یا قمر و شمس کا قران ہو یا مریخ بحالت رجعت مغرب میں غروب ہو رہا ہو ۔

بعض اعمال میں بعض منازل قمر بھی ان سے مخصوص ہیں

یاد رہے کہ غفرہ ، زبانہ ، برج میزان سے ۔
الغائم برج قوس سے متعلق ہے ۔
ہقعہ ، ہنفعہ اور زراعہ برج جوزا سے تعلق رکھتی ہیں ۔
ان میں زراعہ طلسمات کا کام دیتی ہے یہی کام ہنفعہ سے بھی لیا جا سکتا ہے ۔
علمی طور پر تو اتنی باریکییوں میں ضرور جانا چاہئے ۔ ورنہ صرف ساعت ہی کام دیگی ۔
عطارد سے بندش کے اعمال کو نہ سمجھیں ۔ قمر و عطارد کی نظر یا صرف عطارد کی ساعت زبان بندی ، جاری چیزوں کو باندھنے کے لئے ہے علاوہ ازیں عطارد کا تعلق نطق و تحریر سے بھی ہے اس طرح قمر و زحل کی نظر یا زحل کی ساعت میں قدم ۔ قبضہ ایسے امور کے باندھنے کے لئے ہے ۔
مشتری میں روپیہ پیسہ مال کی بندش کی جاتی ہے اسی طرح قمر پانی ، خون اور جاری اشیاء مثل بخار وغیرہ سے متعلق ہے ۔
زہرہ کا تعلق عورت سے ہے ۔
مریخ کا تعلق مرد اور اسلحہ اور اس سے متعلقہ اشیاء سے ہے ۔
اس میں اسلحہ کو باندھا جا سکتا ہے تاکہ کوئی وار نہ کر سکے ، تلوار ، توپ ، بندوق ، چاقو، چھری، سب اسی سے باندھتے ہیں ۔
شمس کا تعلق صحت سے ہے ، نیز حکام اور امراء سے بھی ہے ۔
زحل زمین مکان قدم ، قبضہ جائداد سے متعلق ہے ۔ اسی طرح بعض اباجد بھی مختلف امور میں کام دیتی ہیں ان اباجد کے نقشہ جات اس وقت ہمارا موضوع نہیں مگر یہاں ضمناً بیان کئے دیتے ہیں تاکہ صاحب ذوق اور اہل علم حضرات کو یہ معلوم ہو سکے کہ یہ موضؤع کتنا وسیع و دقیق ہے ۔

تعویذات اگر ہو چکے ہوں تو ان کے اثرات کو باندھنا

قدیم دوست کی دوستی باندھنا تاکہ دوستی نہ رہے سکے

قیدی کی قید باندھنا ۔

آزاد کو قید کرنا ۔

عامل کا عمل باندھنا۔

کیمیا گر کی کیمیا گری باندھنا

بیماریوں کو باندھنا

ماں باپ سے تعلقات کو باندھنا

حاکم سے تعلقات باندھنا

ملازمت باندھنا

شراکتی امور باندھنا وغیرہ وغیرہ دیگر اباجد سے بھی ممکن ہے ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً