پینڈولم کے کرشمے

اوسایرس 9 پینڈولم ایک کرشماتی آلہ۔ سید محمد اجمل ۔ اسلام آباد

او سائرس پنڈولم کیا ہے ؟

اس پینڈولم کو کئی ناموں سے پکارا اور پہچانا جاتا ہے۔ اس پینڈولم کے بارے میں بسا اوقات ابہام پیدا ہو جاتا ہے۔ چیزوں کو واضح کرنے کے لیے ہم اس پینڈولم کا اصلی نام کو ہی اس مضمون میں لیں گے جو اس کو بنانے والے نے اسے دیا۔

اوسائرس پینڈولم   (نو) 9 اجزاء پر مشتمل ہے۔ اس پینڈولم کو جب اس کے تمام یعنی 9 اجزاء کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تو فضا میں اعلی درجہ کی لہروں کو پیدا کرتا ہے۔  اس پینڈولم کو دو یا تین حصوں میں بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اس تقسیم کا مقصد  منفی سبز رنگ کی زیادتی سے تخفظ ہوتا ہے۔ یہ منفی سبز رنگ ریڈایس تھیٹک کلر میں شامل ہے۔ اس پینڈولم سے ییدا ہونے والی برقی قوت میں قدرت نے یہ صلاحیت رکھی ہے کہ یہ صحت و شفاء کے عمل کو ہر طرح کی آلودگی سے پاک کرتا ہے اور اس کے ساتھ جلد صحت و شفاء کو ممکن بھی بناتا ہے۔ یہ پینڈولم انسانوں اور جانوروں کے جسم کی ساخت اور ضرورت کے مطابق ان میں برقی قوت پیدا کرتا ہے۔

جو اوسائرس پینڈولم 9 اجزاء پر مشتمل ہو گا اسے بہترین سمجھا جائے گا۔

اپنے قارئین کی دلچسپی کے لیے ہم اس پینڈولم کی مختصر تاریخ کو بیان کر رہے ہیں۔  یہ پینڈولم اوسائرس نامی دیوتا کے اعزاز میں بنایا گیا۔

osiris-pendulum-9-urdu

اوسایرس، ایس ایس دیوی کا بھائی اور شوہر تھا. اوسایرس پینڈدولم کی ہیت پر فرانس کے اسکول ”وائبریٹری ریڈی ایس تھیشیا ” نے بہت تحقیق کی۔ یہ پینڈولم ریڈایس تھیٹک منفی سبز رنگ کی لہروں کو جاری کرنے میں مصدقہ مقام رکھتا ہے۔ ماضی میں اس پینڈولم سے لوگ خوف زدہ بھی رہے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک یہ پیڈولم اپنے اندر یہ قوت رکھتا ہے کہ مرنے کے بعد کسی بھی مردہ کے جسم کو محفوظ رکھے جیسا اہرام مصر میں بہت ساری حنوط شدہ لاشوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ اس خوف کی کسی بھی طرح کی تصدیق نہیں ہو سکی بلکہ یہ پینڈولم تو انسانی خلیوں کو بیماروں کے جراثیم سے تحفظ دینے کے لیے انہیں صاف کرتے ہیں۔ اس پینڈولم میں یہ خوبی بھی پائی جاتی ہے کہ بیماریوں کو پیدا کرنے والے جراثیم کی روک تھام کے ساتھ انہیں ختم بھی کرتا ہے جس کی وجہ سے انسان بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رہتا ہے اور جو پہلے سے بیمار ہو وہ اس پینڈولم کی بدولت جلد صحت یاب ہو جاتا ہے۔

اوسایرس پینڈولم کے ذریعہ جاری ہونے والی منفی سبز برقی قوت کو دماغ سے جاری ہونے والی لہروں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مخلتف احکامات کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے۔ اس پینڈولم کے 9 اجزاء کے ساتھ قدرت کی خلق کردہ موثر لہروں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔  یہ قدرتی برقی لہریں کسی مقصد کے حصول کے لیے ممکن ماحول پیدا کرتی ہیں۔ اس عمل سے متعلق کئی سوالات پیدا ہوتے ہیں جن کو واضح کرنا ضروری ہے۔

اس پینڈولم سے جاری ہونے والی برقی قوت کی لہریں معمولی نوعیت کی نہیں ہیں بلکہ یہ آپ کی زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کرنے اور زندگی میں ایک نیا جذبہ پیدا کرنے کے ساتھ زندگی کا نیا رخ متعین کرتی ہیں۔

اس پینڈولم کے ساتھ ہم عدد 9 کی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ عدد 9 کی خاصیت میں مقصد کی تکمیل، مقصد کا حصول، کسی خاص مقصد کو حاصل کرنا، کسی کام کا آغاز کرنا، بےلوث محبت اور فہم و فراست شامل ہیں۔

اس پینڈولم کے ساتھ ” ھرمیٹ ” کا ٹیریٹ کارڈ منسوب کیا جاتا ہے۔

اس پینڈولم کو صرف ان لوگوں کو استعمال کرنا چاہیے جو اس میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اگر آپ اس پینڈولم کو الگ حصوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو اسے ہمیشہ درمیان سے الگ کریں۔ اگر آپ اس کو کسی اور جگہ سے الگ کریں گے تو ممکن ہے کہ بعد میں یہ آپ سے صحیح ترتیب سے جڑ نہ پائے۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ اسے ایک دن میں تیس منٹ سے زیادہ ہرگز استعمال نہیں کریں گے۔ اس پینڈولم کو حصول صحت کے عمل کے لیے کتنے منٹ استعمال کرنا چاہیے اس کے لیے منٹوں کا جدول بنا کر پینڈولم سے راہنمائی حاصل کریں۔ اگر آپ اس پینڈولم کو زیادہ استعمال کر بیٹھے ہیں تو پھر اپنی بہتری کے لیے مثبت سبز برقی لہر سے خود کو قوت دیں۔ مثبت سبز روشنی کے حصول کے لیے آپ ” یونیورسل ” پینڈولم کو استعمال کریں۔ جب اسے استعمال کریں تو زمین پر بیٹھ کر کریں۔ اوسایرس پینڈولم کے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والی منفی قوت سے صحت کے لیے ہمالیہ نمک کو پانی میں ڈال کر غسل کریں۔

ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ اگر آپ نے اوسایرس پینڈولم کو روزانہ استعمال نہیں کرنا ہوتا تو پھر اسے الگ حصوں میں رکھیں۔ اس پینڈولم کو 9 اجزاء کے ساتھ مکمل شکل میں کبھی بھی اپنی جیب یا ساتھ لے کر مت گھومیں۔ اس کو استعمال کرنے میں بہت احیتاط کی ضرورت ہے۔

اوسایرس پینڈولم کا تعلق منفی سبز برقی قوت سے ہے اس لیے اس کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اس کی صفائی کا ایک پروگرام ترتیب دے لیں کہ اسے ہفتہ یا پندرہ دن میں ایک بار ضرور صاف کرنا ہے۔ یہ پینڈولم تانبہ کا بنا ہوتا ہے اور تانبہ کو اگر کچھ عرصہ بعد صاف نہ کیا جائے تو اس کا رنگ گہرا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کی صفائی کے لیے آپ ” بیکنگ سوڈا ” اور دانتوں کے برش کو استعمال کریں۔ اس میں پانی ہرگز شامل مت کریں۔

یہ پینڈولم آپ ادارہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

 

osiris-pendulum-dowsing-pendulum

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

2 Comments

  1. Salam, I am enquiring about the Osiris Pendulum. I was wondering to acquire one from a trusted source like yourself. Kindly let me know how can I aquire this ?
    from you along with the detailed instructions of how to use it. and what will it cost

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً