عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

تسخیر مال و دولت کا مجرب تعویذ

حصول مال و دولت کا مجرب نقش(تعویذ)۔

یہ تعویذ زہرہ کے شرف یا اوج میں ساعت زہرہ میں لوازمات عملیات کا خیال رکھتے ہوئے تیار کریں۔
وقت مخصوص سے قبل اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلیں ۔ تنہائی میں لوازمات عمل تیار کرکے بخورات زہرہ سلگائیں ۔
خود لباس پر عطر سہاگ استعمال کریں ۔ اپنا منہ مغرب کی جانب رکھیں رجال الغیب کا لحاظ رکھیں اگر رجال الغیب اس جانب ہوں تو رجال الغیب کی جانب پشت کر کے بیٹھیں۔
(نقشہ رجال الغیب سے بآسانی آپ جان سکتے ہیں کہ رجال الغیب کس سمت پر موجود ہیں )۔
اپنے عمل کو وقت سے قبل استخراج کر کے پڑتال کرلیں تاکہ عین وقت پر آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ کارساز مطلق صرف خداوند قدوس کی ذات عالیہ ہے ۔ جب کوئی شخص کوئی عمل یا دعا کرتا ہے تو اس کے متعلقہ ملائکہ حکم غیبی کے منتظر رہتےہیں اس تاثیرات کے لحاظ سے خاص برکت ہوتی ہے اگر پوری احتیاط سے عمل کریں گے تو تاثیر میں شک کی گنجائش نہ ہوگی ۔ پورے اعتماد و یقین محکم کے ساتھ عمل کریں خدائے بزرگ کے کلام اور بزرگوں کی ترکیب میں اثر ہے اللہ رب العزت کسی کی محنت ضائع نہ کرے ۔
اب ترکیب عمل ملاحظہ فرمائیے
یغنیھم اللہ من فضلہ ۔ (سورہ نور آیت نمبر ۳۳)۔
اعداد ابجد قمری ۲۱۸۶

اپنا نام مع والدہ کے اعداد ابجد قمری سے استخراج کریں مندرجہ بالا اعداد اس میں شامل کریں اور مربع آتشی چال سے پر کریں ۔
نقوش کی رفتار اکثر مضامین میں بیان کی گئی ہیں تاہم احتیاط کے تقاضہ کے پیش نظر دوبارہ تحریر کئے دیتا ہوں ۔
کل عدد سے ۳۰ عدد قانون کے نفی کریں ۔ باقی کو ۴ پر تقسیم کریں ۔ جو حاصل قسمت ہو اسے خانہ اول میں رکھ کر ایک ایک کے اضافہ سے چال کے مطابق نقش پر کرتے جائیں ۔ اگر ایک باقی رہے تو خانہ ۱۳ میں ایک عدد کا مزید اضافہ کریں ، اگر تقسیم سے دو باقی بچیں تو خانہ ۹ میں ایک عدد کا مزید اضافہ کیا جاتا ہے ۔ اسے خانہ کسر بھی کتہے ہیں ۔ جب نقش پر ہوجائے تو چاروں جانب سے میزان دیکھیں اگر پوری ہوگی تو نقش ٹھیک ہے ورنہ غلط ہے ۔ اسے وفق کہتے ہیں ۔
ایسے دو نقش زعفران و عرق گلاب سے تیار کردہ سیاہی سے تحریر کرنے ہیں ۔ نقش سفید کاغذ پر جو کہ بغیر لائنوں والا ہو پر سرکنڈے کے قلم سے تحریر کریں نقش کے نیچے اپنا مقصد یوں تحریر کریں “یاغنیُ اغنی (اپنا نام مع والدہ )(نام موکل)بحق یغنیھم اللہ من فضلہ
اب دونوں مربع سامنے رکھ کر صرف آیت کو کل میزان کے مطابق اول و آخر ۱۱ مرتبہ درود کے ہمراہ پڑھیں ۔ یہ اندازہ بھی وقت سے پہلے کرلیں کہ آیا یہ پڑھائی آپ ایک نشست میں کر سکتےہیں یا نہیں ؟بہتر یہی ہے کہ ایک ہی نشست میں مکمل پڑھائی کرلی جائے یہ طریقہ بہت انسب ہے لیکن اگر آپ کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں تو پھر اس کے دو حصے کرلیں ایک حصہ اسی نشست میں پڑھیں ، پڑھائی کے بعد نقوش سنبھال کر رکھیں ۔ اگلے دن پھر نقوش سامنے رکھ کر ساعت زہرہ میں اسی طرح یعنی اول و آخر ۱۱ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں مذکورہ آیت شروع کریں خواہ اس میں کتنا وقت لگے اپنی پڑھائی مکمل کرکے ہی اٹھیں ۔
بخور آج بھی سلگانا لازم ہے تعداد مکمل ہونے پر ایک نقش لپیٹ کر اپنے پاس جیب میں پوری پاکیزگی و طہارت کے ساتھ رکھیں ۔ دوسرے نقش کو اپنے مکان میں کسی اونچی جگہ پر لٹکا دیں ۔ نقش باندھنے کے بعد اسم الہی یا غنی کا کھلا ورد کرتے رہیں یعنی بلا تعداد اٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہا کریں ۔ تھوڑی ہی مدت میں اللہ تعالیٰ کامیابی دے گا
نقوش استعمال کرنے کے بعد فاتحہ و خیرات حسب توفیق کریں یاد رہے کہ فاتحہ صدقہ و خیرات ہر عمل کا لازمی جزو ہوتا ہے اس سے جلد تاثیر عمل ظاہر ہوتی ہے ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً