عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

شرف مریخ 2018 | طاقت و قوت کا سیارہ۔

To Read This Article In English Please Click Here

اللہ رب العزت نے سیارگان سبعہ میں مختلف تاثیرات پنہاں رکھی ہیں ۔ ان سے ایسی شعاعیں نکلتی ہیں جو کرہ ارض پر اثر انداز ہوکر گوناگوں تبدیلیاں لانے کا باعث بنتی ہیں ۔ مریخ کی مٹی سرخ ہے اور لوہا اس کے اندر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ مریخ کی دھات لوہا ہے اور لوہے کو ہی طاقت و قوت حاصل ہے ۔ خون کے اندر بھی لوہا ایک جزو کے طور پر پایا جاتا ہے ۔ لوہے کو طاقت اس لئے بھی حاصل ہے کہ تیر و تلوار و نیزہ وغیرہ لوہے سے ہی بنتے ہیں ، بندوق بھی لوہے کی ہی ہوتی ہے ۔ مریخ انسان کی فزیکل قوت ، ہمت ، جرأت اور مہم بازی سے وابستہ ہے ۔

سیارہ مریخ جب دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج جدی کے 28درجہ پر پہنچتا ہے تو اسے شرف کی قوت حاصل ہوتی ہے ۔ اس سال اس سعید وقت کی ابتداء بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم نو مئی 2018عیسوی بوقت 3:13:13am پر ہوگی ،سیارہ مریخ اس درجہ پر 11مئی 2018 عیسوی بوقت 11:38:50am   تک رہے گا ۔

گزشتہ سالوں میں شرف مریخ کی مناسبت سے الواح و نقوش و تعویذات و انگشتری وغیرہ کا مکمل طریقہ تفصیل سے تحریر کرتے آئے ہیں ہم یہاں وہ تمام لنکس پیش کر رہے ہیں ۔

     لوح فتحمندی

فہرست

اگر کوئی شخص چاہے کہ مجھے دن بدن ترقی ہو ۔ اعلیٰ مرتبہ ملے ، لوگ عزت و تکریم سے پیش آئیں دوسروں پر رعب و دبدبہ قائم ہوجائے اور ترقیوں کے لئے تمام راستے کھلے رہیں کوئی شخص بغض و عناد سے راستے کا پتھر نہ بنے تو اس لوح کو تیار کرکے استعمال میں لائیں ۔ یہ لوح ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جو کسی بھی قسم کے کھیلوں میں فتحیابی چاہتے ہوں ۔
لوح فتحمندی تیار کرنے کا مفصل طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

     مخالفین پر غلبہ حاصل کرنا

آپ دفتر میں ملازم ہیں ، یا آپ کوئی کاروبار کر رہے ہیں آپ کی کامیابی آپ کے مخالفین سے برداشت نہیں ہو پاتی اور وہ ہمہ وقت نت نئی تراکیب سے آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر خدانخواستہ سسرال میں سسرالی رشتہ داروں نے بہو کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے یا معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے غرضیکہ کوئی بھی ایسا معاملہ جہاں دشمنوں اور مخالفین کے حربوں سے تحفظ درکار ہو وہاں اس طریق پر عمل پیرا ہو کر روحانی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس لوح کو تیار کرنے کا مفصل طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

     افزائش نسل و صحت جسمانی کی طلسماتی انگشتری

انسانوں کا رہن سہن ہمیشہ سے اس کے لیے آسائش کے ساتھ مختلف تکالیف کا باعث بھی رہتا ہے۔ کام کی زیادتی، ماحول کی آلودگی اور صحت کی طرف سے بے توجہی بہت سارے جسمانی مسائل کا موجب بنتی ہے ۔ طرز زندگی کے ساتھ موسموں کی تبدیلی نے بھی انسان کی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔ گلوبل وارمنگ نامی تحریک موسم کی تبدیلیوں کو انسانی زندگی اور اس کی آنے والی نسلوں کی بقاء اور مسائل کی طرف نشاندہی کرتی ہے۔ طب کے مطابق موسموں کا تغیر اور شدید ماحول میں کام کرنے سے مرد کی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ طب کے مطابق اولاد سے محرومی کا ایک سبب مادہ تولید میں کمی ہوتی ہے۔ مختلف ادویات کے استعمال سے اس مرض پر قابو پایا جاتا ہے۔ شرف مریخ کے اوقات میں تیار ہونے والی یہ طلسماتی انگوٹھی جسمانی صحت کی بحالی و کمزوری کو دور کرنے میں ہمارا مشاہدہ ہے کہ انتہائی موثر ثابت ہوتی ہے ۔
اس طلسماتی انگوٹھی کو تیار کرنے کا مفصل طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔ 

 

 

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً