دولت کے حصول کا جفری عمل – شرف زہرہ 2018۔
Is tehreer ko roman-urdu main parhnay kay liye yahan Click karein
To Read This Article In English Please Click Here
شرف زہرہ 2018 اور حصول دولت کا جفری عمل
یہ عمل پہلی مرتبہ شائع کیا جا رہا ہےماضی میں یہ عمل میرے نہایت محترم دوست جناب سید محمد اجمل صاحب اور میرے ذاتی استعمال میں رہا مختلف تجربات کے بعد جس ترکیب و ترتیب کو موثر پایا یہاں بلا تشریح کے درج کر رہا ہوں ۔ اس عمل کی تیاری کے لئے مختلف آیات خداوندی کو استعمال کرتے ہوئے تجربات کئے گئے جن میں سورہ توبہ کی آخری دو آیات ، سورہ آل عمران آیات مبارکہ 26اور 27 اسی طرح سورہ مذکورہ کی آیت 14 کو شامل کیا گیا ۔ ہمارے تجربات و مشاہدات کے مطابق تمام آیات سے ہی اثر ظاہر ہوا لیکن جو نتائج آیہ مبارکہ سورہ توبہ 128-129کے ظاہر ہوئے وہ کافی حیران کن رہے ۔
آپ اپنے مقصد یا ورد کے مطابق آیات کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔
سب سے پہلے نقش کی چال کو ملاحظہ کریں ۔
کل چار ادوار پر مشتمل نقش ہے ۔ خانہ نمبر ایک میں اسم “وھاب” کے اعداد تحریر کئے جائیں گے ۔
خانہ نمبر دو ، تین اور چار میں 14 ، 14 عدد کا اضافہ کرتے ہوئے یہ خانہ جات پُر کئے جائیں گے ۔
یعنی خانہ نمبر دو میں 28، تین میں 42 اور چار میں 56۔
ایک دور مکمل ہوا ۔
خانہ نمبر 5 تا خانہ نمبر 8 میں اسم طالب مع والدہ کے اعداد اسی طریق پر تحریر کئے جائیں گے ۔
مثلاً اگر نام طالب مع والدہ کے اعداد 199 ہیں تو خانہ نمبر پانچ میں 199، چھ میں 231، سات میں 227 اور آٹھ میں 241 اعداد لکھے جائیں گے ۔
دوسرا دور بھی مکمل ہوا ۔
اب تیسرا دور مکمل کرنے کے لئے خانہ نمبر 9 تا 12 کو پُر کیا جائے گا۔
اس خانہ کو پُر کرنے کے لئے آپ اپنی عقل سلیم کو استعمال کرتے ہوئے جو آپ کا مقصد ہو اسے مختصراً لکھیں اور اعداد ابجد قمری حاصل کرلیں ۔
ہم اس دور میں “رفیع الدرجات ” کے اعداد پُر کرتے ہیں جو کہ 999 ہیں ۔
خانہ نمبر 9 میں 999، خانہ نمبر 10 میں 1013، خانہ نمبر 11 میں 1027 اور خانہ نمبر 12 میں 1041 تحریر کریں گے (اگر مقصد رفیع الدرجات ہو تو)۔
تیسرا دور بھی مکمل ہوا ۔
اب چوتھا دور مکمل کرنے کے لئے ، آپ کو اس آیات کے اعداد کو مد نظر رکھنا ہوگا جو آپ استعمال کر رہے ہیں ۔
مثلاً ہم سورہ توبہ کی آیت 128-129کا اگر استعمال کرتے ہیں تو ایسی صورت میں ان دو آیات کے اعداد ابجد قمری “6779”ہیں۔
مزید چار خانے پُر کرنے کے لئے ہم خانہ نمبر 4، خانہ نمبر 7 اور خانہ نمبر 10 کے اعداد کو باہم جمع کرکے آیات کے اعداد سے نفی کردیں گے ۔
مثال مذکورہ بالا کے مطابق خانہ نمبر 4 کے اعداد 56، 7 کے 227 اور 10 کے 1013 ہیں۔ ان کو باہم جمع کیا تو حاصل مجموعہ 1296ہوا۔
ان اعداد یعنی 1296 کو ہم نے آیات مبارکہ کے اعداد 6779 سے نفی کیا تو حاصلہ اعداد 5483ہوئے ۔
یعنی خانہ نمبر 13 میں 5483 لکھیں گے ، پھر 14 عدد کا اضافہ کرتے ہوئے خانہ نمبر 14 میں 5497 ، خانہ نمبر 15 میں 5511 اور خانہ نمبر 16 (سولہ)میں 5525 تحریر کرتے ہوئے نقش کو مکمل کرلیں گے ۔
نقش کے اوپر 786 لکھیں گے ۔چاروں جانب اسم “یا وھاب” تحریر کریں گے ۔ نقش کے اضلاع ملائکہ و خدام کا بھی لحاظ رکھاجائے گا
اور نقش کی پشت پر اسم ” وھاب ” کا حرفی نقش آتشی چال سے تحریر کیا جائے گا۔
کسی بھی سبب اگر اسے خود اپنے لئے تیار نہ کر سکیں اور ہم سے براہ راست تیار کروانا چاہیں تو ھدیتہً طلب کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے رابطہ فارم پُر کرکے ارسال کریں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟۔
سیارہ زہرہ کے شرف میں تسخیر خلائق کے لئے بھی موثر جفری عمل تیار کیا جا سکتا ہے ، تفصیلی معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
Salaam
Sir it is third mail.
Main app koo aik choothay see bhool Kay muthlaq batana chata hoon
Wasay to aap perfect hain
Amaliyat main
Lohee zuhra main naqash wahaab kee chaal say jo naqash diya giya hai us may toharee SE ghalthi hai
Ninth house koo dursat karinay
Warna naqash chaal say mutaqabat nahieen rakhta
Aap ke rehmaniay kaa talib
Or Sir Kia main bee amaliyat per koi tahrer send ker sakta hoo.
Kia aap us ko publish ker gayee
Doctormuhammadaliraza
وعلیکم السلام ۔ اکثر دوران ٹائپنگ اس قسم کی غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں ۔ مکمل تفصیل سے طریقہ لکھنا اور عمل کی شرح و بسط سے مراد ہی یہ ہوتی ہے کہ طالب خود بھی چیک کرلے ۔
جی بالکل آپ عملیات پر تحریر ارسال کر سکتے ہیں البتہ تحریر اگر کسی صاحب علم فرد کی نقل کردہ ہے تو اس کا حوالہ ضرور دیجئے گا ۔
Asalam o alikum. Is jaferi amal ki tiyari k baad word krny ki zaroorat ho gee ?? Allah apkky ilm Mei mazeed izafa farmaye Ameen .
ورد کریں تو بہتر ہے ورنہ فبیہا