مضامین

AstroMagic:آسٹرومیجک جفری فتحنامہ

جفری فتحنامہ

علم جفر حروف کی ایک حیرت انگیز سائنس ہے ان حروف سے تیار کردہ الواح ،نقوش یا طلسمات وغیرہ بے حد موثر ثابت ہوتے ہیں تاہم ان کی تاثیر اس وقت ظہور پذیر ہو سکتی ہیں جب علم نجوم سے بخوبی واقفیت ہو ۔ وقت کا استخراج ایک انتہائی اہم ترین مرحلہ ہے جسے ہمارے ہاں صرف نظرا ت سیارگان تک ہی محدود سمجھا جاتا ہے ہم نے اپنے سابقہ مضمون میں بھی اس بات کی جانب نشاندہی کی تھی کہ فقط نظرات سیارگان کو مد نظر رکھ کر اعمال بنانے والے غلطی پر ہیں اصولی لحاظ سے زائچہ کے تمام اہم اور حسّاس مقامات پر نظر رکھنی چاہئے ورنہ سوائے ناکامی کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔
اس مرتبہ ہم آپ کی توجہ ایک اہم وقت کی جانب مبذول کرواتے ہیں ۔مورخہ ۲۶ جولائی ۲۰۰۹ بوقت صبح ۵ بجکر ۲۰ منٹ بمقام اسلام آباد کے مطابق یہ وقت انتہائی سعد ثابت ہوگا دیگر شہروں میں مقیم حضرات اپنے قریبی صاحب علم سے مدد لے کر وقت کا استخراج کر سکتے ہیں ۔
اس وقت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہم نے انتہائی زود اثر ہفت تکسیری جفری فتحنامہ کا انتخاب کیا ہے جو کہ فتح و جمعیت کے تمام امور کے حصول میں آپ کی معاون ثابت ہوگی
اس سے قبل کہ اس سعد وقت کے متعلق کچھ تحریر کریں موزوں خیال کرتے ہیں کہ مکمل زائچہ آپ کی خدمت میں پیش کریں ۔

زائچہ ۲۶ جولائی ۲۰۰۹ بوقت صبح ۵ بجکر ۲۰ منٹ بمقام اسلام آباد پاکستان

ZaichaFatahNama

فہرست

برافق مشرق برج اسد ۳ درجہ ۱۷ دقیقہ طلوع کر رہا ہے ۔
شمس اپنے ذاتی برج یعنی برج اسد کے ۳ درجہ ۱۰ دقیقہ پر موجود ہے ۔
علم نجوم کے قوانین کے مطابق جب کوئی بھی سیارہ اپنے ہی گھر میں ہوتا ہے تو وہ مانند بادشاہ ہوتا ہے شمس جو بذات خود سیارگان میں بادشاہ کی حیثیت کا حامل ہے اپنے ذاتی برج میں اس وقت عام حالتوں سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔
زائچہ میں شمس طالع سے صاحب قران ہے ۔
حالت قران میں ہے ۔(part of fortune)زائچہ ہٰذا میں سیارہ قمر اور
ویسٹرن آسٹرالوجی کے مطابق سیارہ قمر کا یہ قران انتہائی سعد تصور کیا جاتا ہے ۔
زائچہ ہٰذا کا دوسرا گھر جو کہ مال و دولت سے منسوب ہے ، سعد حالت میں ہے ۔
اس مخصوص وقت پر مزید اگر غور کریں تو حاکم یوم سیارہ شمس ہے ، جبکہ رواں ساعت بھی سیارہ شمس کی ہے جو کہ اس وقت کو مزید موثر ترین بنانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
زائچہ میں سیارگان کی قوت کو مد نظر رکھیں تو شمس کا اسکور پلس ۸ نظر آرہا ہے جو کہ اس کی سعادت کو مزید اجاگر کر رہا ہے ۔
اہل اسلام آبادوقت سے قبل تمام تیاری مکمل کرلیں اور ۵ بجکر ۲۰ منٹ پر لوح تیار کرنا شروع کر دیں کوشش کریں کہ ۲۰ منٹ کے وقفہ میں تمام کام مکمل ہوجائے ۔

اب آجائیں ہفت تکسیری جفری لوح فتحنامہ کا مفصل طریقہ بیان کرتے ہیں ۔علم جفر حروف کی ایک حیرت انگیز سائنس ہے اس کے اسرار و رموز سے کماحقہ تو کوئی صاحب عرفان ہی واقفیت حاصل کر سکتا ہے البتہ علمائے علم الجفر کے مطابق جو قواعد ہم تک پہنچے ہیں وہ بھی حوائج ضروریہ انسانی کو پورا کرنے کے لئے کافی و شافی ہیں ۔ اس مرتبہ ہم علم الجفر کے حصہ آثار سے ہفت تکسیری جفر فتح نامہ وضع کر کے پیش کر رہے ہیں وہ حضرات جو ان علوم کو محض ڈھکوسلہ خیال کرتے ہیں ان کو خصوصاََ دعوت عمل دیتے ہیں کہ آئیں اور اس لوح کو خود محنت کرکے تیار کریں ۔
اس جفری فتحنامہ کی تیاری میں قرآن پاک کی آیہ مبارکہ ” والھکم الہ واحد لا الھ الا ھوالرحمن الرحیم” اور آٹھ اسمائے الہی "فتاح رزاق حئی عزیز نافع شافی غنی عظیم” استعمال کئے گئے ہیں۔
عمل چونکہ تکسیری ہے اور مختلف تکسیری مراحل سے گزرنا پڑتا ہے صاحب فن کے لئے تو کوئی مشکل مرحلہ نہیں البتہ مبتدی حضرات کو شاید سمجھ نہ آسکے اس لئے ہم مختصر مگر جامع انداز میں تکسیر جفری کا قاعدہ تحریر کرتے ہیں ۔ مثلاََ آپ نے ا ب ج د ھ کو تکسیر جفری کرنا ہے تو ا ب ج د ھ سطر تکسیر اول کہلائے گی اسے سطر اساس بھی کہہ سکتے ہیں۔
اب اس سطر میں سے پہلے بائیں جانب کا ایک حرف تحریر کریں پھر دائیں جانب کا ، اس طرح کل حروف پر عمل کریں اور ایک نئی سطر تیار کریں ۔ اب اس سطر پر بھی حسب سابق عمل کریں اس وقت تک اس عمل کو دہراتے رہیں جب تک سطر تکسیر اول یا سطر اساس دوبارہ ظاہر نہ ہوجائے ۔ مثلاً

TakseerExample1

اس جفری قاعدہ میں تکسیر کے پہلوئے راست و چپ و چہار گوشہ و قلب کے حروف کی ضرورت پڑتی ہے ۔ لہٰذا اسے بھی وضاحت سے تحریر کرتےہیں ۔
سطر اساس کے پہلے حرف سے سیدھ میں نیچے کی جانب سطر زمام تک جتنے بھی حروف ہونگے وہ پہلوئے راست کے حروف کہلائیں گے ۔اسی طرح سطر اساس کے آخری حرف سے سیدھ میں نیچے کی جانب سطر زمام تک جتنے بھی حروف ہونگے وہ پہلوئے چپ کے حروف کہلائیں گے ۔سطر اول کا حرف اول و آخر، سطر زمام کا حرف اول و آخر چہار گوشہ کے حروف کہلائٰیں گے ۔حرف قلب سے مراد تکسیر کے عین وسط میں جو حرف یا حروف ہوں وہ لئے جائیں ۔اس قاعدہ کے مطابق مندرجہ بالا مثالی تکسیر میں پہلوئے راست کے حروف ا ھ ج د ب قرار پائے جبکہ پہلوئے چپ کے حروف ھ ج د ب ا قرار پائے
چہار گوشہ کے حروف ا ھ ب ا اور حرف قلب ب قرار پایا ۔ان سطور کو بار بار پڑھیں اور تکسیر پر غور کریں انشاء اللہ بخوبی سمجھ آجائے گا ۔ تاہم کسی جگہ دقت محسوس کریں تو سمجھانے کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوں

امید ہے کہ یہاں تک بخوبی سمجھ گئے ہونگے ۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے تحریر کیا تھا کہ اس عمل کی تیار ی میں آیہ مبارکہ "ولھکم الہ واحد لا الھ الا ھوالرحمن الرحیم اور اسمائے مبارکہ فتاح رزاق حئی عزیز نافع شافی غنی عظیم ” سے مدد لی گئی ہے ۔
ان حروف کو بسط حرفی کرلیں ۔ مندرجہ بالا طریق کے مطابق تکسیر جفری کریں گے ۔

بسط حرفی : و ا ل ھ ک م ا ل ھ و ا ح د ل ا ا ل ھ ا ل ا ھ و ا ل ر ح م ن ا ل ر ح ی م ف ت ا ح ر ز ا ق ح ی ع ز ی ز ن ا ف ع ش ا ف ی غ ن ی ع ظ ی م "۔

سطر تکسیر اول کے کل حروف کی تعداد ۶۴ ہیں ۔ اور زمام ۷ سطور میں برآمد ہوتی ہے ۔ اس لئے لازمی بات ہے کہ پہلوئے راست و چپ کے حروف بھی ۷۔۷ ہونگے انہی آمدہ حروف پر آنے والی تمام تکسیروں کا دارومدار ہے ۔
اب پہلوئے راست و چپ کے حروف کو آپس میں امتزاج دیا جائے یعنی ایک حرف پہلوئے راست کا لیا جائے اور پھر پہلوئے چپ کا ، اس طرح دونوں سطور پر عمل کرتے ہوئے ایک نئی سطر پیدا کی جائے جو کہ سطر امتزاج کہلائے گی ، تو یہ امتزاجی سطر ۱۴ حروف پر مشتمل ہوگی ۔
یہ سطر تکسیر دوم کے لئے اساس کا کام دیگی ۔ ان ۱۴ حروف کی تکسیر ۱۴ سطور میں مکمل ہوتی ہے ۔
اس لئے امتزاجی سطر جو کہ تکسیر سوم کے لئے اساس کا کام دیگی وہ ۲۸ حروف پر مشتمل ہوگی ۔
۲۸حروف کی جب ہم تکسیر کرتے ہیں تو ۹ سطور میں زمام برآمد ہوتی ہے ۔
لہٰذا پہلوئے راست و چپ کے حروف بعد از امتزاج ۱۸ ہونگے ۔
اس لحاظ سے اساس تکسیر چہارم ۱۸ حروف کی ہوگی ۔ ان ۱۸ حروف کی تکسیر ۱۸ سطور میں مکمل ہوگی ۔
لہٰذا اساس تکسیر پنجم ۳۶ حروف کی ہوگی
۳۶حروف کی تکسیر ۹ سطور میں برآمد ہوگی لہٰذا اساس تکسیر ششم ۱۸ حروف کی ہوگی اس طرح اساس تکسیر ہفتم ۳۶ حروف کی ہوگی۔
یہ بیان کافی الجھتا ہوا محسوس ہو رہا ہوگا اسی لئے ہم مکمل ہفت تکسیر پیش کر رہے ہیں ان سطور کو پڑھتے ہوئے درج ذیل لنک پر کلک کریں ۔
تمام تکسیری عمل حل کرکے پیش کیا جا رہا ہے
Clickhere

اب ان ساتوں تکسیروں سے ترتیب وار حروف نورانی کے اعداد لینے ہیں
جس کا طریقہ کار نہایت آسان ہے ۔
اپنی سطر اول میں دیکھیں جہاں جہاں حروف نورانی آئے ہوں انہیں کاغذ پر ایک جانب نوٹ کرتے جائیں ۔ ان کے اعداد ابجد قمری سے معلوم کریں ۔ حاصلہ اعداد کو تعداد سطر زمام سے ضرب دے دیں کل تکسیر کے اعداد حاصل ہوجائیں گے ۔
حروف نورانی یہ ہیں:ا ھ ح ط ی ک ل م ن س ع ص ق ر(کل چودہ حروف ہیں)۔
میں صرف پہلی تکسیر کی مثال دیتا ہوں باقی پر خود غور فرمائیں ۔
ہماری تکسیر اول کی سطر اول سے درج ذیل حروف نورانی برآمد ہوتے ہیں
ا ل ھ ک م ا ل ھ ا ح ل ا ا ل ھ ا ل ا ھ ا ل ر ح م ن ا ل ر ح ی م ا ح ر ا ق ح ی ع ی ن ا ع ا ی ن ی ع ی م
ان کے اعداد ابجد قمری 1583ہیں۔
1583×7=11081
ہماری سطر زمام تک کی سطور کی تعداد 7 تھی اس لئے سطر اول کے حروف نورانی کے اعداد ابجد قمری کو سات سے ضرب دیدی ۔ حاصل ضرب 11081ہماری تکسیر اول کے کل حروف نورانی کے اعداد ہیں۔
اسی طرح تکسیر دوم کے کل حروف نورانی کے اعداد :7756
تکسیر سوم کے کل حروف نورانی کے اعداد :9972
تکسیر چہارم کے کل حروف نورانی کے اعداد :8568
تکسیر پنجم کے کل حروف نورانی کے اعداد :8568
تکسیر ششم کے کل حروف نورانی کے اعداد :8856
تکسیر ہفتم کے کل حروف نورانی کے اعداد :8856 ہیں۔
ساتوں تکسیر کے اعداد حروف نورانی کو جمع کرلیں اور مثلث خالی البطن میں پر کردیں ۔
مثلث خالی البطن پر کرنے کا قاعدہ یہ ہے کہ کل اعداد کو ۱۲ پر تقسیم کر دیں خارج قسمت کو خانہ اول میں رکھیں ۔
اب خانہ اول کی رقم کو ۲ سے ضرب دیں اور حاصل ضرب کو خانہ دوم میں درج کردیں ۔
خانہ اول کی رقم کو ۳ سے ضرب دیں اور حاصل ضرب کو خانہ ۳ میں درج کر دیں ۔
خانہ اول کی رقم کو ۴ سے ضرب دیں اور حاصل ضرب کو خانہ ۴ میں درج کر دیں ۔
اس طرح خانہ ۸ تک پرکریں ۔ خیال رہے کہ مثلث خالی البطن میں درمیانی خانہ خالی ہوتا ۔ اسی لئے اسے مثلث خالی البطن کہا جاتا ہے ۔
اگر تقسیم سے کچھ باقی بچ جائیں تو اس عدد کا خانہ ششم میں اضافہ کریں ۔
مثلث خالی البطن کی چال درج ذیل ہے ۔
chaalmusallaskhhaalialbatan

 

 

 

 

 

نقش کے اوپر بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ الصمد تحریر کریں
نقش کے نیچے بھی بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ الصمد تحریر کریں ۔
اس طرح نقش کے دائیں اور بائیں جانب  ھواللہ الرحمن الرحیم الملک القدوس تحریر کریں ۔

 

یہاں تک ایک مرحلہ مکمل ہوا۔

اب ہمیں ساتوں تکسیروں سے حروف طلسم اخذ کرنا ہے ۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر تکسیر کے علیحدہ علیحدہ چاروں گوشوں کے و قلب کے حروف ایک سطر میں لکھ لیں اور انہیں بطریق قاعدہ افلاطونی بسط عزیزی کریں ۔ آپ کی آسانی کے لئے ہم تمام تکسیروں کےچاروں گوشوں کے حروف ، قلبی حروف اور بسط عزیزی کے حروف درج کر  رہے ہیں ۔
huroofetilsim

 

 

کل اعداد چہار گوشہ و قلب تکسیر 1017 ہوتے ہیں ۔اسمائے مبارکہ ھواللہ الرحمن الرحیم الملک القدوس کے اعداد بھی یہی ہیں ۔
اگر گوشوں کے حروف کے اعداد علیحدہ اور قلبی حروف کے اعداد علیحدہ حاصل کئے جائیں تو اللہ الصمد اور بسم اللہ الرحمن الرحیم کے اعداد کے مساوی ہونگے
یعنی 231اور 786=1017
اگر 1017 کے مطابق مقصد کے الفاظ تلاش کئے جائیں تو "فتح و جمعیت”کے اعداد 1017ہیں۔آپ نے ایک نقش کل حروف نورانی کی تعداد سے مثلث خالی البطن میں پر کیا تھا ۔ نقش دوم پر کرنے کے لئے
چارگوشوں و قلب کے حروف کے اعداد سے موکل بنالیں ۔ 1017 کا موکل زیغائیل (زی غ)۔
حروف طلسم کے اعداد 761 کے حروف بنا کر کلمہ ہوش بڑھا دیں اعوان العمل بن جائے گا ۔
اسذھوش
اب نقش دوم کی شکل یہ ہوگی
naqsh-e-domمناسب یہ ہے کہ ایک چاندی کی تختی پر ایک جانب نقش مثلث خالی البطن کندہ کرلیں جبکہ دوسری جانب دائرے کی صورت میں یہ نقش۔
تاہم وہ افراد جو کاغذ پر نقش تحریر کرنا چاہیں وہ پہلے نقش مثلث خالی البطن زعفران و مشک سے تیار کردہ سیاہی سے تحریر کریں بعد
اس نقش کے عین نیچے یہ نقش دوم تحریر کریں اور اس طرح سے تہہ کریں کہ نقش دوم نقش اول کے عین اوپر آجائے ۔

نقش تیار کرنے کا مفصل طریقہ بیان کر دیا گیا ہے وہ افراد جو ادارہ سے نقش تیار کروانے کے خواہاں ہوں وہ ۲۶ جولائی سے قبل رابطہ فرمائیں
نقش فقط چاندی پر بنایا جائے گا ۔
ہدیہ 3100روپے علاوہ ڈاک خرچ 2500روپے (ڈی ایچ ایل )برائے بیرون ممالک
ڈاک خرچ برائے پاکستان 180روپے
بیرون ملک مقیم حضرات بذریعہ پے پال یا ویسٹرن یونین ہدیہ بآسانی روانہ فرما سکتے ہیں۔


author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً