علم الاعداد

kia aap k naam ka adad 3 hai | کیا آپ کے نام کا عدد 3 ہے

اپنے نام کا عدد جاننے کے لئے یہاں کلک کریں 

 

عدد 3 کا مختصر تعارف

عدد 3 ہمیشہ تین اعداد کا مفرد ہو گا جیسے 12 ، 21، اور 30۔ وہ لوگ جو کسی بھی ماہ کی اس تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں وہ عدد 3 کے زیر اثر ہوں گے۔

آپ کی خوبیاں و خامیاں

آپ سنجیدہ طرز زندگی رکھتے ہیں۔ آپ میں تخلیقی صلاحیتیں ہونے کے باعث آپ کو آرٹ اور ڈیزاینیگ میں خصوصی دلچسپی ہوتی ہے۔ آپ اپنی دور اندیشی اور ذہانت کے باعث زندگی کے تمام معاملات کوبہتر طریقہ سے ادا کرسکتے ہیں۔  آپ  کسی بھی ادارہ کے بہترین منتطم ثابت ہوسکتے ہیں۔ آپ کو فنون لطیفہ جیسے موسیقی، شاعری، ادب اور مصوری ایک خاص کشش محسوس ہوتی ہے اور یہی سبب ہے کہ آپ میں سے کئی اس میدان میں نمایاں مقام حاصل کر لیتے ہیں۔ آپ مذہب کے ساتھ ساتھ روحانیت اور سیاست کی طرف بھی راغب ہوتے ہیں۔ آپ میں کامیابی اور دولت کمانے کی دھن ہوتی ہے۔ آپ زندگی میں بلند مقام حاصل کرنے کے لیے ہر وقت جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔ آپ اکثر عشق میں گرفتار نظر آتے ہیں۔ آپ محنتی اور استقلال رکھنے والے ہیں۔  آپ ہمیشہ زندگی سے مثبت توقع رکھتے ہیں۔ آپ میں سے اکثر غرور اور نفس پرستی میں بھی مبتلا ہو سکتےہیں۔  آپ بسا اوقات جھوٹ کا بھی سہارا لیتے ہیں۔

شخصیت

آپ کی شخصیت میں شرمیلا پن پایا جاتا ہے اور اسی سبب آپ نہ تو کسی کے جلدی دوست بنتے ہیں اور نہ ہی کسی کو جلد دوست بناتے ہیں۔ آپ ایک اچھے رازدان ثابت ہوتے ہیں۔ آپ ایک بہترین مہمان نواز ہیں اور مہمان نوازی پر کمر بستہ رہتے ہیں۔ آپ کی فطرت میں پائی جانے والی حس مزاح کی وجہ سے آپ اکثر دوسروں کی تکلیفوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ اپنے خیالات کی وجہ سے آپ  خود پسندی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایک پرآسائش زندگی گذارنا آپ کی شدید خواہش ہوتی ہے۔ آپ ظاہری شان و شوکت سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ قدرت کی طرف سے عطا کردہ صلاحیتوں کے باعث آپ دوسروں کو فوراً اپنی جانب مائل کر لیتے ہیں۔ آپ کی طبعیت میں ملنساری ایک خاص جز ہے۔ آپ سیروتفریح کے شائق ہیں۔

دلی معاملات اور شادی

آپ میں سے اکثر محبت کے معاملات میں خوش نصیب رہتے ہیں اوراگر اپنی محبت کو حاصل کر لیں تو ساری زندگی اپنے محبوب کو بہت خوش رکھتے ہیں۔ آپ آسانی سے محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور کئی بار اپنی اس حرکت کے سبب بدنامی یا شہرت حاصل کرتے ہیں۔ شادی کے بعد آپ اپنی گھریلو ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی سے ادا کرتے ہیں اور اپنی اولاد اور شریک حیات کے سکھ کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

 

مال و دولت

آپ مالی اعتبار سے ایک متوازن زندگی بسر کرتے ہیں۔ آپ اپنے مال و دولت کا بہتر مصرف جانتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اپنا مال و دولت نہ ہو پھر آپ دوسرں کے مال کو استعمال کرنے میں کوئی آر نہیں سمجھتے۔ آپ مال و دولت کے حریص نہیں ہوتے بلکہ اسے زندگی کی ایک ضرورت قرار دیتے ہیں۔ آپ میں قدرت نے فیاضی رکھی ہے اور اسی سبب آپ اپنی رقم کو دوسروں کو تحائف دینے پر خرچ کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ آپ اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ آپ جتنا خرچ کرتے ہیں اتنا ہی آپ کو مل بھی جاتا ہے۔

صحت و بیماری

آپ کی عمومی صحت بہتر رہتی ہے۔ آپ کو سر،کان اور دانت درد کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ کو خرابی جگر اور جسمانی تھکاوٹ بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ آپ کو اپنے معدہ کا خاص رکھنا چاہیے۔ مرد حضرات مادہ تولید کی کمی اور خواتین رحم کے امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ورزش کو اپنا معمول بنا لیں تا کہ جسم میں چربی جمع نہ ہو اور نہ ہی شریانوں میں خون کی گردش کا کوئی مسئلہ درپیش ہو۔

 

عدد 3 کی مشہور شخصیات

عدد 3 کی حامل مشہور شخصیات میں ٹیلی فون کے موجد گراہم بیل، امریکی صدر ابراہیم لنکن، محترمہ بے نظیر بھٹو، برطانوی وزیر اعظم چرچل،  امریکی صدر ہینری فورڈ، روسی حکمران جوزف اسٹالن، امریکی اداکار ایلک بالدون ہیں جو آج کل صدر ٹرمپ کی نقل اتارنے کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر ہیں، گلوکارہ کرسٹینا آگریلا، سنوپ ڈاگ، شانیا ٹوین، تین آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ جوڈی فوسڑ، اداکار جان ٹراولٹا شامل ہیں۔

آپ کے عدد سے مطابقت رکھنے والے اسمائے الہیہ

اگر آپ کا عدد صرف 3 ہے تو پھر ” یا اللہ ” کا ورد کریں۔

اگر آپ کا عدد 3 مرکب ہے عدد 12 کا ۔ تو پھر آپ  ”یا مجید” کا ورد کریں۔

اگر آپ کا عدد 3 مرکب عدد 21 کا ہے تو پھر آپ ”یا لطیف” کا ورد کریں

اگر آپ کا عدد 3 مرکب ہے عدد 30 کا ۔ تو پھر آپ  ”یا نافع” کا ورد اپنے معمول میں رکھیں۔

آپ کا نگینہ

پکھراج آپ کے لیے ہر طرح سے مفید اور معاون ہو گا۔

 

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً