علم الاعداد

kia aap k naam ka adad 1 hai | کیا آپ کے نام کا عدد 1 ہے

اپنے نام کا عدد جاننے کے لئے یہاں کلک کریں 

 

عدد 1 کا مختصر تعارف

عدد 1 ہمیشہ تین اعداد کا مفرد ہو گا جیسے 10 ، 19، اور 28۔ وہ لوگ جو کسی بھی ماہ کی اس تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں وہ تمام افراد بھی عدد 1 زیر اثر ہوں گے۔

آپ کی خوبیاں و خامیاں

آپ پراعتماد ، قابل بھروسہ ، دیانت دار، دوسروں کی مدد کرنے والے، خود دار اور جرات مند ، دوراندیش ، گفتگو کے آداب سے واقف، خیر و شر کی تمیز رکھنے والے، دوستی نبھانے والے، محبت میں سب کچھ قربان کرنے والے انسان ہیں اس کے ساتھ آپ مغرور، فضول خرچ، طبعیت میں آوارہ گردی کا رجحان، سست، دوسروں پر تسلط جمانے کی خواہش رکھنے والے اور اقتدار پسند کرنے والے ہیں۔

 

شخصیت

آپ ایک پرکشش اور جاذب شخصیت کے مالک انسان ہیں۔ آپ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ لوگ آپ کے بارے میں اگر ستائشی الفاظ نہیں کہتے تو کم از کم آپ کو ستائشی نظروں سے ضرور دیکھیں۔

آپ خیالی دنیا میں رہنے کی بجائے اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے میں مگن رہتے ہیں۔

آپ حاکمانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اس لیے کسی بھی ادارہ کا سربراہ بننے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

آپ اپنے حلقہ احباب پر اثر انداز ہونے کی قوت رکھتے ہیں۔ لوگوں کو پہلی ہی ملاقات میں متاثر کر لیتے ہیں۔

آپ اپنے غصہ کو قابو میں نہیں رکھ پاتے اور جلد ہی آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔

دوسروں سے لڑنے جگھڑنے اور ان پر حاوی ہونا آپ کی فطرت میں شامل ہے۔

جنس مخالف کے معاملہ آپ کافی کمزور ثابت ہوتے ہیں۔

دلی معاملات اور شادی

آپ اپنی محبت کو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ آپ کی شادی چاہے محبت کی ہو یا گھر والوں کی مرضی سے آپ اپنے شریک حیات کو اپنے زیر اثر رکھنا پسند کریں گے ۔ تسلط پسندی کے ساتھ آپ اپنے شریک حیات کے لیے ایک ہمدرد دوست اور وفادار انسان ثابت ہونگے۔

 

مال و دولت

آپ کو قدرت نے ہر وہ صلاحیت عطا کی ہے جس کی وجہ سے آپ جلد دولت اور شہرت حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اگر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں تو مال و دولت اور کامیابی آپ کے قدم چومے گی لیکن اکثر آپ ایسا نہیں کرتے۔ آپ جتنی محنت سے کماتے ہیں اسی بے دردی سے خرچ بھی کر دیتے ہیں۔

اپنی غیر مستقل مزاجی کے سبب آپ زندگی میں وہ مقام حاصل نہیں کر پارہے جو ہونا چاہیے تھا ۔ آپ کو زندگی میں اعلی مقام اور بہترین زندگی بنانے کے مواقع ضرور حاصل ہوئے ہیں اور مزید بھی ہونگے لیکن آپ اپنے مزاج کے سبب یا تو ان کو کھو چکے ہیں یا پھر ان سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پائے۔

صحت و بیماری

آپ کی صحت عمومی طور پر بہتر رہتی ہوگی ۔ آپ کے علم میں یہ بات ہونی چاہئے کہ آپ کا عدد دل پر حکمرانی کرتا ہے لہٰذا  آپ کو چاہئے کہ  اپنے طرز زندگی کی طرف خاص توجہ دیں ۔ کھانے پینے میں توازن کا نہ ہونا اور جی بھر کر کھانا صحت کو خراب کرتا ہے اور اس کا اثر دل پر بھی پڑتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو دل کا عارضہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔

عدد 1 کی مشہور شخصیات

عدد 1 کی حامل مشہور شخصیات میں روسی حکمران لینن، مارٹن لوتھر، جدید چین کے بانی ماؤ ژے تنگ، بھارت کی وزیراعظم اندرا گاندھی، امریکی صدر بل کلینٹن، مشہور گلوکار مائیکل جیکسن اور شہزادی ڈیانا شامل ہیں۔

آپ کے عدد سے مناسبت رکھنے والے اسمائے الہیہ

اگر آپ کا عدد 1 مرکب ہے عدد 10 کا ۔ تو پھر آپ  ”یا مومن” کا ورد کریں۔

اگر آپ کا عدد 1  مرکب عدد 19 کا ہے تو پھر آپ ”یا رحمن” کا ورد کریں

اگر آپ کا عدد 1 مرکب ہے عدد 28 کا ۔ تو پھر آپ  ”یا سمیع یا مجیب” کا ورد اپنے معمول میں رکھیں۔

آپ کا نگینہ

روبی یعنی یاقوت جسے لعل بھی کہا جاتا ہے کا استعمال مفید رہتا ہے۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً