علم النقوش
Naqsh Baraey Shadi | نقش برائے شادی
ابتداء سے کوشش رہی ہے کہ عمل وہ شائع کیا جائے جواپنے اثرات کے اعتبار سے قارئین کی دل کی گہرائیوں میں اتر تا چلا جائے ۔ قارئین خود کو فائد ہ دے کر دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکیں۔
نقش بنانا اور حروف کی قوت سے تاثیر پیدا کرنا علمائے روحانیت کا کام ہے مگر آج کے موجودہ دور میں بہت سے وہ کام جو کسی دور میں نا ممکن رہے تھے اب ممکن ہو چکے ہیں ، یوٹیوب اور گوگل سرچنگ نے بے شمار چیزوں کو آپ کے سامنے ظاہر کردیا ہے جہاں بے شمار آسانی میسر آئی ہیں وہیں قدرے مشکلات کا بھی سامنا ہے ، کل تک اعمال و طریقہ اعمال محدود و مخصوص تھے لیکن اب ہر وہ شخص جو تھوڑی بہت کمپیوٹر کی معلومات رکھتا ہے اپنا فن پیش کر رہاہے ان میں بہت سے ایسے حضرات بھی ہونگے جو خود کے ذاتی تجربات کے بعد ہی کچھ علمی مواد پیش کرتے ہوں گے لیکن اکثریت ان میں ایسی ہے جنہیں خود آج تک کھڑے کھوٹے کی سمجھ نہیں ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اب ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہے کہ تین منٹ میں ہر حاجت پوری کرلیں صرف فلاں آیت اتنی مرتبہ پڑھ لیں اور پھر دیکھیں کمال ۔ اثرات کلام الہی سے انکار ممکن نہیں لیکن اگر اعمال کے اثرات اس قدر عام ہوتے تو آج دنیا میں موجودہ حالات جس قدر تباہی کی جانب جا رہے ہیں ، اس سے زیادہ بد تر حالات ہوتے ، بات بات پر لوگ دشمنی کے اعمال انجام دیتے اور اپنے دشمنوں کو گھروں سے بے گھر ، ذلیل و رسوا کرتے پھرتے ۔ ہر دوسرا فرد راہ چلتی دوشیزہ کو دیکھ کر اپنا دل ہار بیٹھتا اور پھر بزور طاقت عمل اس دوشیزہ کی حاضری کا عمل کرکے اس کا جینا حرام کردیتا ۔ تمام محکمے ختم ہوجاتے اور تمام کام بذریعہ عملیات لیا جاتا، چوروں کی شناخت ایک ہی عمل سے ممکن ہوجاتی بلکہ عمل کے ذریعہ چور خود آکر اقرار جرم کرتا پھرتا کہ جی میں نے ہی چوری کی ہے ، انصاف کے لئے کسی عدالت کا دروازہ نہیں کھٹکھٹانا پڑتا بلکہ چند دنوں کے عمل سے ہی انصاف خود چل کر گھر آتا۔
دنیا کا ہر شخص جانتا ہے کہ لوہے سے ہی تلوار بنتی ہے ، چھڑی بنتی ہے اور بے شمار دیگر اشیاء بھی ۔ کیا ہر شخص لوہے سے چھڑی ، تلوار یا ان دیگر اشیاء کو بنا سکتا ہے ؟ یا چھڑی بنا کر میدان جنگ میں اتر کر اس سے تلوار کا کام لے سکتا ہے ؟ نہیں اور ہرگز نہیں ۔ بعینہ یہی حال عملیات کا ہے ۔ جس کی سب سے پہلی شرط ہی استحقاق ہے ۔ سائلین کے سوالات و خواہشات کو دیکھا جائے تو ان میں ستر فیصد حضرات و خواتین وہ ہیں جو استحقاق ہی نہیں رکھتے اور حصول حاجت کے لئے کوشاں ہیں اگر استحقاق کی شرط پوری ہوبھی جائے تو پھر آگے بات آتی ہے لوازمات و قواعد کی ، ان موضوع پر کئی مضامین میں گاہے بگاہے لکھتا رہا ہوں ۔ اس لئے فی الحال کسی قواعد پر بات نہیں کروں گا ۔صرف عمل پیش کروں گا قواعد عملیات و لوازمات کا خیال رکھیں اور تیار کریں پھر دیکھئے کہ حروف کی یہ غیر مرئی قوت کس طرح اپنا اثر ظاہر کرتی ہے ۔
Naqsh Baraey Shadi | نقش برائے شادی
آپ جفر آثار کے قواعد پر تحریر پڑھ رہے ہیں یقیناً آپ کے علم میں یہ بات ہوگی کہ جفر آثار کا تعلق وقت کی سعادت و نحوست سےبہت گہرا ہے جہاں وقت کی بات ہو وہاں نظرات سیارگان انتہائی اہمیت کی حامل ہوا کرتی ہیں یاد رکھیں کہ تسدیس و تثلیث کی نظرات رکاوٹوں کو دور کرنے اور بندشوں کو کھولنے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ قمر ، مریخ ، زہرہ و زحل میں سے کسی بھی دو سیاروں کی سعد نظر سے اس عمل کو تیار کرنے کے لئے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ مسئلہ کی نوعیت کے اعتبار سے دو سیارگان کا انتخاب کریں اور دونوں میں باہم بننے والی سعد نظر تسدیس یا تثلیث کا وقت تلاش کریں ۔ اب اس وقت سے پیشتر اپنا تمام حسابی عمل تیار کرکے رکھ لیں اور نظر کے عین تکمیل کے وقت چار نقوش تیار کریں ۔
یہ عمل ان لوگوں کے لئے جو بیٹی کی شادی کے لئے پریشان ہیں کہ یا تو رشتہ نہیں آتا یا بات چلتے چلتے رک جاتی ہے یا کوئی موزوں رشتہ نہیں مل پا رہا ہو
Salam apni byti kay liay shadi ka naqsh banwana hai plz rahnamyee karay
سلام اپ سے گزارش کی تھی ۔نقش برای شادی بیٹی کے لیے۔اپکے جواب کا انتظار ہے۔شکرئہ