علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

Amal Husool e Aulad | عمل حصولِ اولاد ۔ پیر سید وارث علی شاہ جیلانی مرحوم

بعض عورتیں شادی کے بعد اولاد سے محروم رہتی ہیں جس کی وجہ اکثر عورتوں کی اندرونی خرابی ہوتی ہے۔ جسمانی علاج معالجہ سے صحت ممکن ہے لیکن بعض اوقات عورتیں جسمانی طور پر تندرست ہوتی ہیں اور کسی قسم کی خرابی نہیں ہوتی ۔ لیکن اس کے باوجود اولاد نہیں ہوتی اس کو عربی میں عقر اور اردو میں بانجھ پن کہا جاتا ہے اور وہ عورت عقیمہ کے ضمن میں آتی ہیں ۔ ایسی عورت کا علاج سوائے روحانیت کے کہیں نہیں ۔ بزرگوں اور عاملین حضرات نے اس کے لئے الگ الگ طریقہ ہائے علاج اختیار کئے ہوئے ہیں سب سے موثر اور کامیاب علاج قرآنی آیات کا ہے ۔ ایسی آیات جن میں حضرات انبیاء ؑ نے اولاد کے لئے دعا کی ہو یا ایسی آیات جن میں مذکر و مونث اور نر و مادہ کا ذکر ہو ایسی تمام آیات لکھ کر عورت کے گلے میں باندھنا یا روزانہ اس وقت تک پلانا جب تک وہ حاملہ نہ ہوجائے ۔ لیکن آج کی محفل میں ایک ایسا نادر و نایاب عمل بیان کر رہا ہوں جو مجھے اپنے والد ماجد پیر طریقت حضرت علامہ پیر سید فقیر علی شاہ جیلانی القادریؒ سجادہ نشین دربار قادریہ دسوہ (ضلع ہوشیار پور) سے عنایت ہوا تھا انہیں اپنے پیر و مرشد قطب عالم حضرت علامہ سید مہر علی شاہ گیلانی چشتی نظامی گولڑوی ؒ سے ملا تھا ۔ میں نے اس عمل کا سینکڑوں بانجھ پن کی عورتوں پر تجربہ کیا ہے ۔ میرے پاس یہ عمل انقلاب سے قبل کا ہے جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پاؤ اجوائن دیسی مصفیٰ اور ان کے ہموزن سیاہ مرچ ۔ قمری ماہ ثابت کے پہلے دو شنبہ کے دن بعد طلوع آفتاب پہلی ساعت قمری میں باوضو قبلہ رو بیٹھ کر اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان سورہ والشمس 41 مرتبہ پڑھیں ۔ پھر اسم الہی صفاتی یا وَارِثُ اور یا مُصَوِرُ ایک ایک ہزار بار پڑھ کر اجوائن اور سیاہ مرچوں پر تین تین مرتبہ پھونک ماریں اور عقیمہ روزانہ بعد نماز فجر یا بعد طلوع آفتاب شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے چند دانے ہر دونوں سے اٹھا کر بسم اللہ شریف پڑھ کر منہ میں ڈال کر نر بچھڑے والی گائے یا نر بچے والی بھینس اور بکری وغیرہ کے دودھ سے روزانہ کھایا کرے ۔ ناغہ نہ کرے کسی وجہ سے صبح نہ کھا سکے تو بعد ازاں جب بھی فرصت ملے کھالے ۔ اگر کہیں دوسری جگہ جانا پڑے یا کسی رشتہ دار کی خوشی و غمی میں شرکت و شمولیت کے لئے جانا پڑے تو کسی پلاسٹک کی ڈبیہ میں ضرورت کے مطابق دونوں چیزیں دال کر لے جائیں اور وہاں دودھ سے کھاتی رہے تاکہ ناغہ وغیرہ نہ ہو ۔ کھاتے وقت حصول اولاد کی نیت کرے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل و کرم اور رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ و تصدق سے صاحب اولاد بنائے ۔ اس عمل کے دوران شرعاً کوئی پابندی نہیں لیکن طبی طور پر مچھلی ۔ گوشت ، گائے بھینس ، بیگن اور مسور کی دال نہ کھائے باقی تمام سبزیاں ۔ دالیں اور گوشت وغیرہ کھا سکتی ہے ۔ افضل اور بہتر ہے کہ سورہ والشمس زعفران سے لکھ کر چمڑے کے تعویذ میں بند کرکے گلے میں ڈالے اور ہر نماز کے بعد اپنے شکم پر دائیں ہتھیلی رکھ کر 72 مرتبہ یہ اسماء الہی پڑھا کرے ۔
یَا وَارِثُ یَا مُصَوِّرُ یَامَتِیْنُ ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ نو ماہ کے اندر اندر ضرور بارآور ہوگی ۔ اگر یہی تین اسماء پلیٹ پر زعفران سے 9-9 مرتبہ لکھ کر عرق گلاب یا عرق گاؤزبان سے دھو کر روزانہ پیتی رہے تو یہ اسماء سونے پر سہاگہ کا کام دیں گے ۔ باہمی صحبت اور اختلاطِ و خلوت کے لئے بعد از فراغتِ حیض ہر تیسرا دن (یعنی طاق راتیں) مناسب اور موزوں ہیں ۔ اور وہ بھی یکم قمری سے 13 قمری تک ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً