kia adad 8 nehes hai ? کیا عدد آٹھ نحس ھے : دوسری قسط تحقیق و تحریر سید اظہر عنایت علی شاہ
اللہ سُبحانہ و تعالیٰ نے اُمتِ محمد یہ کو اُمتِ وسطا کہا ھے یعنی اعتدال کی اُمت ۔ ارشاد باری تعالیٰ ھے۔” وَ کَذٰ لِکَ جَعَلْنٰکُمْ آُمَّۃ وَّ سَطا ” ترجمہ: اور اسی طرح کیا ہم نے تم کو اُمتِ معتدل ۔ شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ تفسیر عثمانی میں اس آیت کے ذیل میں وسط کی تعریف یوں کرتے ھیں۔ وسط یعنی معتدل کا یہ مطلب ھے کہ یہ اُمت ٹھیک سیدھی راہ پر ھے جسمیں کچھ بھی کجی کا شا ئبہ نہیں اور افراط و تفریط سے با لکل بری ھے۔
اعتدال جس چیز میں بھی ہو گا اُس میں حُسن ھو گا اورجس چیزسے نکل جاۓ اُس میں نقص اور خرابی واقع ہو جاۓ گی ۔ دیگر شعبوں کیطرح فن ِعملیات کا شعبہ بھی بہت ساری بے اعتدالیوں کا شکار ھے ۔ اُن بے اعتدالیوں میں سے ایک بے اعتدالی سیارہ زحل اور عدد آٹھ کو نحس کہنا ھے ۔ بقول محترم محمدحسن صاحب کے کہ ہمارے عاملین نے زحل کو اتنا بھیانک بنا دیا ہے کہ اسکا نام لیتے وقت بھی اکثر لوگ گھبراتے ہیں لیکن اس زاویہ ( عدد آٹھ کا مثبت پہلو ) سے کسی نے کبھی کچھ نہیں لکھا ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ھے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ جیسے ایک ا دنی ٰ درجہ کے طالب علم کو عدد آٹھ کے مثبت پہلو کے بارے میں آگاہی بخشی ۔ اللھم لک الشکر ولک الحمد
دین اسلام میں نحوست کا کوئ تصور نہیں ہے ایک حدیث کا مفہوم ھے کہ اگر نحوست ہوتی تو تین چیزوں میں ہوتی 1۔ عورت ، 2۔ سواری ، 3۔ گھر
بحر حال یہ ایک الگ موضوع ہے ہمارا مقصد تو عدد آٹھ کے مثبت پہلو سے آپ لوگوں کو روشناس کرانا ھے-
قارئین عدد آٹھ کی دوسری قسط پیش خدمت ھے۔ عدد آٹھ کی مناسبات تو بہت ساری ہو سکتی ھیں قرآن مجید کی کئ سورتوں و آیات مبارکہ کے اعداد مفرد آٹھ ھوں گے ۔ کائنات میں ہزاروں چیزوں کے اعداد مفرد آٹھ ہوں گے لیکن ہمارا موضوع اُن مناسبات کا بیان کرنا ھے جس سے عدد آٹھ کا خاص ہونا ظاھر ہو ۔ پچھلی قسط میں اُن مناسبات کا ذکر کیا گیا تھا جنمیں حفاطت ، قوت ، طاقت کا غیبی نظام تھا یہ قسط بھی اُسی ہی کی لڑی ھے جسمیں سابقہ مناسبات حفاظت ، طاقت وقوت کیساتھ ساتھ کچھ اور مناسبات کا بھی ذکر کیا جائگا۔ تو آیئے ملاحظہ کیجیئے ۔
1۔ تعوذ اعوذ با للہ من الشیطن الرجیم کی اہمیت سے کون واقف نہیں ھے۔ مختلف مواقع میں اسکو پڑھا جاتا ھے۔ قرآن کی تلاوت سے پہلے نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے ، غصہ کیوقت ، کتوں کے بھونکے اور گدھوں کے ہنہنانے کیوقت ، وسواس کیوقت اور اور غیر مری مخلوق کے ظاھر ھونے کےوقت امام اوضاعی رحمہ اللہ سے منقول ھے کہ ایک بھوت میرے سامنے آگیا میں ڈرا اور اعوذ با للہ من الشیطن الرجیم پڑھا اُس نے کہا کہ تو نے بڑے کے پناہ مانگی اور ہٹ گیا-( اعمالی قرآنی از حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ )
کیا آپ کو پتہ ھے کہ اعوذ با للہ من الشیطن الرجیم کا مفرد عدد آٹھ ہےملا حضہ کیجیے-مجموعی اعداد 1619، مرکب اعداد 170، 17 ، مفرد عدد 8-
– 2قرآن کی پہلی سُورت فاتحہ ہے لفظ فاتحہ کے مجموعی اعداد 494 ، مرکب اعداد 53 ، مفردعدد 8
3- سُورہ فاتحہ کی آیت "ایا ک نعبد وایاک نستعین "جسے سُورۃ فاتحہ کا دعویٰ کہا جاتا ھے کے مجموعی اعداد 836 ،مرکب اعداد 17،89 ، مفرد عدد 8
4- حروف مقطعات جو قرآن کی انتیس سورتوں کے اوائل میں ھیں ۔ پہلا حرف الم ہے جو سورہ بقرہ میں ھے ۔ اسکے مجموعی اعداد 71 ، مفرد عدد 8
دوسرا حرف بھی الم ھے جو سورہ اٰلِ عمران میں ھے
تیسرا حرف المص ہے جو سورہ اعراف میں ہے جسکے مجموعی اعداد 161 ، مرکب اعداد 17 ، مفرد عدد 8 ہے۔
قاریئن آپ دیکھ رہے ہیں کہ عدد آٹھ قرآن کے اوائل میں کسطرح غا لب آ رہاہے ۔ مزید ملاحضہ کیجئے
5 ۔ انتیس حروف مقطعات میں سے اُن حروف کی تعداد سب سے ذیادہ ہے جنکا عدد مفردہ آٹھ 8 ہے
اور اِس سے بھی ذیادہ عجیب یہ کہ اُن حروف مقطعات کی تعداد بھی آٹھ ہی ہے جنکا مفرد عدد 8 ہےملاحضہ کیجیئے –
6 ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جہاد کے موقع پر فرما رہے تھے کہ اگر رات میں تم پر چھاپہ مارا جاے تو تم ” حٰم لا ینصرون ” پڑھ لینا یعنی اسکے پڑھنے سے حفاظت ہو گی اور دشمن کامیاب نہ ہو سکے گا اب دیکھیں اسکے مجموعی اعداد 485 ، مرکب اعداد 53 ، مفرد عدد 8
7 – لا حول ولا قوۃ الا با للہ جو عرش کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ھے ۔ جو 99 امراض کا علاج ھے ۔
اسکے مجموعی اعداد 323 ، مرکب اعداد 35 ، مفرد عدد 8
8 ۔ قلم کی طاقت سےکون واقف نہیں اور اسکی فضیلت کا اندازہ اس سے لگائیں کہ حضرت مجاہدؒ (یہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے شاگرد ہیں) فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے اشیاء میں سب سے پہلے جو چیز پیدا کی وہ نرکل(سرکنڈہ)تھا پھر اس سرکنڈہ سے قلم کو پیدا کیا پھر حکم فرمایا کہ جو کچھ قیامت تک ھونے والا ہے اسکو میری قدرت اور القا سے لکھ دے۔(ابو الشیخ۔211 ) اورقرآن میں اسکی قسم کھائ ” ن والقلم وما یسطرون ” ترجمہ: قسم ہے قلم کی اور جو کچھ لکھتے ہیں ۔اب دیکھیں لفظ قلم کے مجموعی اعداد 170 ، مرکب اعداد 17 ۔ مفرد عدد 8
9۔ نبی ، نبوت اور رسول ان الفاظ کے مفرد عدد آٹھ ہیں ۔
نبی کے مجموعی اعداد 62 ، مفرد عدد 8 – نبوت کے مجموعی اعداد 458 ، مرکب اعداد 53 ، مفرد عدد 8. رسول کے مجموعی اعداد 296 ، مرکب اعداد 53 ، مفرد عدد 8
10۔ حضرت اسرافیل علیہ السلام جب صور پھونکیں گے تو ہر چیز فنا ہو جاۓ گی ۔ بععض علماء نے کہا ہے کہ فناۓ کلی سے یہ آٹھ چیزیں مستشنیٰ ہیں ان کو فنا نہ ہو گی :
1۔ عرش ، 2 ۔ کرسی ، 3 ۔ لوح ، 4 ۔ قلم ، 5 ۔ بہشت ، 6 ۔ دوزح ، 7 ۔ صور ، 8 ۔ ارواح۔
لیکن ارواح پر ایک قسم کی بیہوشی طاری ہو گی ۔ ( زبدۃ الفقہ ، کتاب الایمان ، ص 46 )
11 ۔ اللہ تعالیٰ کے آٹھ نام جو سورج پر لکھے ہوۓ ہیں ۔
1۔ الحئ ، 2 ۔ العالم ، 3 ۔ القادر ، 4 ۔ المرید ، 5 ۔ السمیع ، 6 ۔ البصیر ، 7 ۔ المتکلم ، 8 ۔ الباقی
( الیواقیت والجواہر بحث 16 )
12۔ آٹھ قسم کے لوگ جن سے قبر میں سوال نہیں کیا جاۓ گا
-1شہید ، 2 ۔ اسلامی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا ، 3 ۔ مرض طاعون سے فوت ہونے والا ، 4 ۔ طاعون کے زمانے میں طاعون کے علاوہ کسی مرض سے فوت ہونے والا جبکہ وہ اس پر صابر اور ثواب کی اُمید رکھنے والا ہو ، 5 ۔ صدیق ، 6 ۔ بچے ، 7 ۔ جمعہ کے دن یا رات میں مرنے والا
8 ۔ ہر رات سورہ ملک پڑھنے والا ( شامی جلد 1 ص 572 )
13۔ قرآن مجید میں موجود آٹھ سلام ۔
(1) سلم ٰقولا من رب رحیم (2)سلمٰ علیٰ نوح فی العٰلمین (3) سلمٰ علیٰ ابراھیم (4)سلمٰ علیٰ موسیٰ و ھٰرون (5) سلمٰ علیٰ ال یاسین (6) سلمٰ علی المرسلین
(7) سلمٰ علیکم طبتم فادخلوھا خٰلدین (8) سلمٰ ھی حتی مطلع الفجر
14۔ آٹھ مچھلیاں عجائبات میں سے ہیں ۔
1۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مچھلی ، 2۔ وہ مچھلی جو زمین کے نیچے ہے ، 3۔ وہ مچھلی جس نے حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کو اُٹھایا تھا ، 4۔ وُہ مچھلی جس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعوت طعام کو کھایا تھا ، 5 ۔ وُہ مچھلی جس نے انکی انگوٹھی کو نگل لیا تھا ، 6 ۔ وُہ مچھلی جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دستر خوان پر اتری تھی، 7 ۔ قوم داود علیہ السلام کی مچھلی، 8 ۔ حضرت یونس علیہ السلام کی مچھلی ( کنز ص 346 )
15۔ حضرت مُوسیٰ علیہ السلام اور عدد آٹھ ۔
حضرت مُوسیٰ علیہ السلام اولوالعزم انبیاء میں سے ہیں ۔ آپ علیہ السلام کے بڑے فضائل ہیں ۔ آپ علیہ السلام کو آسمانی کتاب تورات دی گئ ۔ کوہِ طور پر اللہ تعالیٰ سے ہمکلام ہوتے تھے ۔ عصا اور ید بیضا کا معجزہ دیا گیا اب دیکھیں
1۔ اسم مُوسیٰ کے مجموعی اعداد 116 ، مرکب اعداد 17 ، مفرد عدد 8-
2 ۔ تورات کے مجموعی اعداد 1007 ، مرکب اعداد 17 ، مفرد عدد 8
3۔ طور کے مجموعی اعداد 215 ، مرکب اعداد 26 ، مفرد عدد 8
4۔ عصا کے مجموعی اعداد 161 ، مرکب اعداد 17 ، مفرد عدد 8
5۔ کہا جاتا ہے کہ یہ عصا جنت کے درخت عاص سے تھا جسکا مفرد عدد بھی 8 ہے
6۔ ید بیضا کے مجموعی اعداد 827 ، مرکب اعداد 89 ،17، مفرد عدد 8
7۔ آپ علیہ السلام کا شمار انبیاء میں سترہواں ہے جسکا مفرد 8 بنتا ہے
8۔ آپؑ کا خادم خاص حضرت یوشع علیہ السلام جو آپؑ کے بعد آپؑ کے خلیفہ ہوۓ کے نام کے مجموعی اعداد 386 ، مرکب اعداد 44 ، مفرد عدد 8
حُسن اتفاق سے مناسبات بھی آٹھ ہو گئ ۔
16۔ جسم میں مضبوط چیز ہڈی ہوتی ہے۔ آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انسانی جسم میں کل 206 ہڈیاں ہیں ۔ 206 کا مفرد 8 ہے۔ انسانی جسم میں سب سے اشرف جگہ سر ہے اور سر میں 8 ہڈیاں ہیں ۔
17۔ سوا لاکھ 125000، اللہ تعالیٰ کے ہاں اس تعداد کی خاص اہمیت ہے۔ کیونکہ انبیاء کرام علیھم السلام کی تعداد بھی سوا لاکھ ہے ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی تعداد بھی سوا لاکھ ہی ہے ۔ اکثر وظائف اور چلہ کشیوں میں پڑی جانے والی منتہاۓ تعداد بھی 125000 ہی ہوتی ہے۔
اس تعداد میں کوئ خاص رمز ہے ۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ 125000 کا مفرد عدد آٹھ 8 ہے۔
قارئیں کتابوں اور رسائل سے نقل کرکے مضمون لکھنا آسان ہوتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق کرکے مضمون لکھنا قدرے مشکل ہو تا ہے میرا مضمون بھی ایک تحقیقی کاوش ہے ۔ جس پر میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں ۔ اور اسی پر مضمون ختم کرتا ہوں۔ اگر زندگی رہی اور اللہ سُبحانہ وتعالیٰ کی مزید عنایات شامل حال رہی تو اس پر انشا ء اللہ مزید بھی لکھوں گا۔