دشمنوں اور مخالفین پر فتح پانے کے لیے لوح مریخ
To Read This Article In English Click Here
انسانی معاشرہ کے مسائل کی اکثریت کا تعلق لالچ اور حسد سے ہے۔ یہی لالچ اور حسد جرائم کی بنیادی وجہ بنتے ہیں۔ یہ لالچ اور حسد مختلف طرز کے ہوتے ہیں۔
جس کے پاس دولت اور اقتدار ہے وہ مزید دولت کی ہوس میں حلال و حرام کی تمیز کھو دیتا ہے۔ اقتدار پر بیٹھا ہر وقت تگ و دو میں رہتا ہے کہ صرف وہ اور اس کی نسلیں اس اقتدار کی مالک ہوں۔ وہ اقتدار سے چمٹے رہنے کی ہوس میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔
ہر انسان کا ایک اپنا دائرہ عمل ہے جس میں رہتا ہے۔ لاتعداد مثالیں جہاں پر ایک انسان دوسری کی ترقی یا خوشی برداشت نہیں کر سکتا۔ اس بات کی بجائے کہ وہ خود محنت کرے اور بہترین زندگی گذارے وہ اس سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ کس طرح دوسروں کی ترقی کو روکا جائے اور کیسے دوسرے کو خوشیوں سے محروم کیا جائے۔
دفاتر میں ایک کام کرنے والا دوسرے کی ترقی سے جلتا رہتا ہے۔ ایک کاروباری آدمی سے دوسرے کی کاروبار میں کامیابی برداشت نہیں ہوتی۔ سسرال میں اکثر یہ واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ جہاں سسرالی رشتہ داروں نے بہو کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے یا بہو نے سسرال والوں کو تنگ کر کے رکھ دیا ہے۔
کسی مسئلہ کو حل کرنے کے کچھ طریقے ہوتے ہیں۔ مثبت طریقہ تو یہ ہوتا ہے کہ انسان دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہے۔ دوسروں کی کامیابیوں کو سراہے اور خود محنت میں لگ جائے کہ جلد وہ بھی ایک بلند مقام پر ہو گا۔ کچھ لوگ مسائل کو حل کرنے کے لیے منفی سوچ کو اختیار کر لیتے کہ اگر میں کامیاب نہیں تو کسی دوسرے کو بھی کامیاب نہیں ہونے دوں گا یا اگر میری زندگی میں خوشی نہیں تو دوسروں کو بھی خوش نہیں رہنے دوں گا۔ اس مقصد کے لیے اس کے ذہن میں منفی سوچ ابھر کر سامنے آتی ہے جو اسے دوسروں کو نقصان پہنچانے پر آمادہ کرتی ہے اور یہ آدمی دوسروں سے دشمنی کرنے لگتا ہے۔ اس دشمنی کی آگ میں وہ خود بھی جلتا ہے اور دوسروں کو بھی تباہ کرنے کی کوششیں کرتا رہتا ہے۔
ہم ایک لوح تیار کرنے کا مفصل طریق پیش کر رہے ہیں جو دشمنوں اور مخالفین کے حربوں کے خلاف ایک بہت موثر ہتھیار کے طور پر کام کرتی ہے۔ دشمن اور مخالفین آپ کو نقصان پہنچانے کی کیسی ہی کوششیں کیوں نہ کریں ان کی ہر کوشش ناکام ہو جاتی اور پھر اس لوح کی برکت سے آپ کے دشمن مخالفت ترک کر کے آپ کے گن گانے لگتے ہیں۔
اس لوح کو ہم ہفت در ہفت کے نقش سے بنائیں گے۔ اس لوح کو بنانے کے لیے اپنے نام معہ والدہ کے نام میں 2162 اعداد کا اضافہ کریں۔ جو مجموع حاصل ہو اس میں سے 168 عدد منفی کر کے 7 پر تقسیم کریں اور حاصل کو خانہ 1 میں رکھ کر باقی کا نقش مکمل کریں۔ عدد کو 7 پر تقسیم کرنے اگر باقی 1 بچے تو خانہ 43 میں ایک عدد کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔ تقسیم سے باقی دو بچے تو خانہ 36 میں ایک عدد کا اضافہ کریں۔ تقسیم سے باقی 3 بچے تو خانہ 29، باقی 4 بچے تو خانہ 22، باقی پانچ بچے تو خانہ 15 اور اگر باقی چھ بچے تو خانہ 8 میں ایک عدد کا اضافہ کریں۔
یہ لوح لوہے پر تیز نوک والی چیز سے کندہ کریں۔ اگر کاغذ پر بنانا چاہیں تو سرخ کاغذ پر رعفران اور عرق گلاب کی روشنائی سے یا سرخ روشنائی سے بنا سکتے ہیں۔ لوح بنانے کے عمل کے دوران مریخ کے بخورات سلگتے رہیں۔ جب نقش مکمل ہو جائے تو اس کے نیچے یہ کلمات لکھیں ” رب انی مغلوب فانتصر ”۔ اس لوح کو سرخ رنگ کے کپڑے میں لپیٹ کر پاس رکھے۔ اگر ایک لوح لوہا پر بنائی جائے اور دوسری کاغذ پر تو اس لوح کا اثر کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
اس لوح کہ وجہ سے آپ مخالفین اور دشمنوں کے شر کے محفوظ رہیں گے۔ دشمن آپ سے ہر وقت خوف زدہ رہیں گے۔ مقدمات کے معاملات میں آپ کو مخالفین پر فتح نصیب ہو گی۔ اس لوح کے اور ان گنت فوائد ہیں جن میں گولی لگنے اور ہتھیار کی ضرب سے حفاظت بھی شامل ہے۔ یہ لوح آپ کو معاشرہ کے بااثر افراد کی نظروں بہت اہم بنا دے گی۔
اب لوح کو بنانے کا طریقہ مثال کے ساتھ بیان کیا جا رہا ہے۔
اعداد طالب معہ والدہ : 363
مخصوص اعداد : 2162
مجموع : 2525
منفی عدد : 168
نیا مجموع : 2357
2357 کو 7 پر تقسیم کیا تو حاصل قسمت 336 ملا۔ سات پر تقسیم کے بعد باقی پانچ بچا لہذا خانہ 15 میں کسر واقع ہو گی اور اس خانہ کے عدد میں ایک عدد کا مزید اضافہ کر کے لکھا جائے گا۔ قارئین کی سہولت کے لیے نقش کی چال بھی دی جا رہی ہے۔ اس لوح کے اضلاع کلمات
” رب انی مغلوب فانتصر ” سے قائم کئے جائیں گے۔
مکمل لوح اس طرح ہو گی۔
اس لوح کی چال یہ ہے :