عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

Auj e Shams | اوج شمس جولائی 2018

سیارہ شمس کواصلطلاح نجوم میں شہنشاہ فلک کے نام سے پکارا جاتا ہے کیونکہ نظام شمسی کے تمام سیارے اسی سیارہ کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔ سیارہ شمس قوت و توانائی وحیات کی بقا اور نشو ونما کا مظہر ہے۔


شمس ایک سعد سیارہ ہے اور برج اسد کا حاکم ہے۔ یہ مزاج کے لحاظ سے آتشی ہے۔ شمس جب برج حمل کے19 درجہ پر آتا ہے تو نہایت ہی سعد قسم کی شعاعیں زمین پر ڈالتا ہے یہ وقت اس کے شرف کا ہوتا ہے اس کے بعد جب یہ سیارہ برج سرطان کے 20 درجہ پر آتا ہے تو اسے اوج کی قوت حاصل ہوتی ہے شرف کے بعد کسی بھی سیارے کی اوج کی طاقت سعد تسلیم کی جاتی ہے ۔ اس سال یہ وقت 11 جولائی 2018 کو دوپہر 1 بجکر 21 منٹ تا  12 جولائی دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک رہے گا۔ یہ وقت پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق ہے۔


وہ لوگ جو کسی بھی سبب سے شرف شمس کے اوقات سے فیضیاب نہ ہوسکے ہوں وہ اس وقت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔


شرف شمس کے اس سعد اور مبارک وقت سے ہر کوئی فیض یاب ہو سکتا ہے۔ اس میں عوام سے لے کر حکمران تک اور زندگی کے ہر شبعہ سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔ اگر کسی کی ترقی رکی ہوئی ہے اور لاکھ کوشش کے باوجود اس کی ترقی نہیں ہو رہی، اگر کوئی بے روزگار ہے یا اپنی قابلیت کے مطابق ملازمت نہیں مل رہی، اگر کسی انسان کو اس کے حق سے محروم کیا گیا ہے اور وہ اپنا حق چاہتا ہے، معاشرہ میں عزت و مقام کے لیے، اقتدار کی طوالت کے لیے یا اگر آپ حکومت ہیں اور کوئی خاص عہدہ یا وزارت چاہتے ہیں، عوام و خواص میں شہرت اور عزت کے خواہشمند ہیں تو شرف شمس میں تیار کی گئی الواح ان مقاصد کے حصول کے لیے بہت مدد گار ہیں۔
شمس کی حیثیت ایک بادشاہ کی سی ہے جس بھی انسان کے پاس شرف شمس میں تیار کردہ لوح ہو گی اس کی ایسی عزت و منزلت ہو گی جیسی کسی حکمران یا عظیم انسان کی ہوتی ہے۔ اوپر بیان کئے گئے مقاصد کے ساتھ یہ لوح ہر طرح کے جادو و بندش سے مکمل تحفظ بھی عطا کرتی ہے، ہر قسم کی آفات اور پریشانیوں میں حفاظت کرتی ہے۔


سیارہ شمس کا تعلق دن سے ہے اس لیے دن میں جو بھی سیارہ شمس کی ساعت آئے اس میں یہ الواح و نقوش تیار کئے جاسکتے ہیں۔ شرف شمس کے موقع پر اس سے منسوب ایک لوح پیش کی جا رہی ہے۔ یہ لوح خالص سونا پر بنائی جائے تو فوری تاثیر ظاہر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس لوح کو چاندی، سونا اور تانبہ کی آمیزش سے بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ چاندی، تانبہ اور سنہری کاغذ پر بھی یہ لوح بنائی جا سکتی ہے۔


عمل تیار کرنے سے پہلے ایک کمرہ کو اچھی طرح صاف کروا لیں۔ کمرے میں شمس سے مطلوبہ خوشبویات کو سلگائیں۔ دھات پر یہ نقش کسی نوکدار چیز سے کندہ کریں اور کاغذ پر زعفران اور عرق گلاب کی روشنائی سے تحریر کریں۔ عمل کو سرخ رنگ کے کپڑا پر بیٹھ کر تیار کریں۔


جو لوح یہاں پیش کی جا رہی ہے یہ کسی بھی کام یعنی رزق، کاروبار میں اضافہ، کسی بھی مقصد میں کامیابی کے لیے، دوسروں پر فتح حاصل کرنے کے لیے اور درجات کی بلندی یعنی اعلی عہدہ کے حصول اور معاشرہ میں بلند عزت و مقام حاصل کرنے کے لیے ہے۔ جو نقش یہاں دیا گیا ہے آپ نے یہی نقش تیار کرنا ہے۔ جب شمس کی ساعت کا آغاز ہو تو سونے، چاندی یا تانبہ پر کسی نوکدار چیز سے اسے کندہ کریں۔ سنہری کاغذ پر بنا رہے ہیں تو زعفران اور عرق گلاب کی روشنائی سے تحریر کریں۔ لوح کو تیار کرتے وقت رجال الغیب کا خیال رکھیں اور سیارہ شمس سے متعلقہ بخورات ضرور سلگائیں۔


سیارہ شمس آتشی عنصر سے تعلق رکھتا ہے اس لیے یہ لوح مربع آتشی چال سے تیار کی جائے گی۔ اس لوح کے اعداد تمام افراد کے لیے یکساں رہیں گے البتہ لوح کے نیچے آپ وہ مقصد تحریر کریں گے جس مقصد کے لیے آپ نے یہ لوح تیار کی ہے مثلاً ترقی درجات، رزق میں اضافہ وغیرہ ۔ آپ کی سہولت کے لیے مربع آتشی کی چال بھی اس مضمون کے آخر میں پیش کی جا رہی ہے تاکہ آپ بنا کسی دقت کے یہ لوح تیار کر سکیں۔


جب لوح کا مربع نقش تیار ہو جائے تو اس کے بعد نقش کے چاروں طرف 40 بار حرف ”م” لکھیں یعنی ہر طرف حرف ”م” 10 بار لکھا جائے گا۔ حرف ”م” کے اوپر مخصوص اشکال بنائی جائیں ۔ لوح تیار ہو جائے تو سرخ رنگ کے ریشمی کپڑا میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں۔


اگلے دن نماز فجر ادا کرنے کے بعد اپنی ہمت کے مطابق استغفار اور درود شریف کا ورد جاری رکھیں۔ جب سورج طلوع ہو تو لوح کو اپنے پاس رکھیں آیت مبارکہ ”قل اللھم مالک الملک سے لے کر بغیر حساب” تک 423 بار اور سورۃ والشمس 9 بار پڑھ کر لوح پر دم کر دیں۔ اس آیت اور سورہ والشمس کے ورد کے اول و آخر میں 14 بار درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد آپ نے دو رکعت نماز قضائے حاجت ادا کرنی ہے۔ نماز کے بعد سجدہ میں سر رکھ کر اللہ تعالی کے حضور دعا کریں کہ میں نے جس مقصد کے حصول کے لیے یہ لوح تیار کی ہے آپ اپنی رحمت خاص سے مجھے اس مقصد میں کامیابی عطا فرمائیں۔ آیت اور سورہ والشمس کار ورد اسی تعداد میں آپ چالیس دن تک روزانہ ایک ہی وقت اور جگہ پر کریں گے۔ چالیس دن کے بعد یہ لوح اپنے پاس رکھ لیں اور روزانہ 9 مرتبہ اوپر بیان کی گئی آیت اور سورہ والشمس پڑھا کریں۔ انشاء اللہ آپ پر رزق کثیر کے دروازے کھل جائیں گے اور ہر معاملہ میں کامیابی نصیب ہو گی یا آپ نے یہ لوح جس بھی مقصد کے لیے بنائی کے اس کے حصول کے اسباب غیب سے پیدا ہو جائیں گے۔


نقش مربع آتشی کی چال آپ کے پیش خدمت ہے۔

sunexalt2017talisman

4x4 aatshi chaal


سیارہ شمس کے اس سعد وقت میں مندرجہ ذیل الوح اور انگشتری بھی تیار کی جا سکتی ہیں :


ترقی رزق، بلندی مرتبہ ،سیاسی و سماجی کامیابی،ترقی عہدہ ، کامیابی مقدمہ ، اور دشمنوں پر غلبہ کے لئے صدیوں کا مجرب جفری عمل :

https://www.roohanialoom.com/?p=802

 


عمل مہر سلیمانی۔ صاحب کتاب مفتاح الجفر کی تحقیق کے مطابق شیخ فیضی نے یہی عمل بادشاہ اکبر کو تیار کرکے دیا تھا جس سے اقبال نصف النہار تک پہنچا :

https://www.roohanialoom.com/?p=2279

 


درج ذیل عمل حکیم افلاطون سے منسوب کیا جاتا ہے جو کہ انہوں نے اپنی کتاب "الواح الجواہر”میں مختصراً تحریر فرمایا ہے یہاں قارئین کے لئے بالشرح پیش کیا جاتا ہے :

https://www.roohanialoom.com/?p=1505

 


حصول ترقی و بلند مرتبہ و عز و جاہ کے لئے سیارہ شمس کی خاص انگشتری :

https://www.roohanialoom.com/?p=299

 

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً