Kia adad 8 Nehes hai ? | کیا عدد 8 نحس ہے ۔ تحریر و تحقیق اظہر عنایت علی شاہ
علماے نجوم و اعداد کی تحقیق کیمطابق عدد آٹھ سیارہ زحل کا عدد ھے۔ اور اسے زحل کی طرح نحس مانا گیا ھے۔ اور اسے نیستی، بد امنی ، خوف و خطر، بربادی، بے عقلی، دیوانگی، ناکامی، ناخوشگواری، انقلابات، لوٹ کھسوٹ، ناقدری، بھوک پیاس، حادثا ت، ناگہانی موت، بندشوں، رکاوٹوں، تاخیر و التوا سے منسوب کیا گیا ھے- یہ منسوبات کس حد تک درست ہیں؟ اِن میں حقیقت کتنی ھے؟ اعتدال کا پیمانہ کس حد تک ھے؟ اِسکا فیصلہ وہ اہل علم حضرات ہی کر سکیں گیں جنکا علم، تجربہ اور مشاہدہ بہت وسیع ھے – البتہ بعض علامات خود بندہ کے مشاہدہ میں آچکی ھیں اس لیے انکا انکار بھی نہیں کیا جاسکتا بحرحال یہ تصویر کا ایک رُخ ھے جو بہت تاریک، خوفناک اور ڈراونا ھے- جو کہ میرے مضمون سے خارج ھے لیکن میں جب عدد آٹھ کے روشن پہلوپر نظر کرتا ھوں تو مجھے انتہائ حیرت ھوتی ھے وہ اسطرح کہ حفاظت، طاقت و قوت و نصرت کا تمام نظام عدد آٹھ میں پوشیدہ ھے- آیئے ملاحضہ کیجیے-
1ـ اللہ سُبحانہ وتعالیٰ کے وہ اسماء جنمیں حفاطت، طاقت ، مدد، نصرت ، تقدس اورقوت کا نظام پوشیدہ ھے اُنکا مفرد عدد آٹھ ھے وہ اسماء مبارکہ یہ ھیں- حفیظ ، حافظ ، قوی ، قادر، حسیب ، جبار، معین ، مانع اور یہ وہ اسماء الہی ہیں جو عاملین و جفار حضرات کے ہاں معروف ھیں-
2- خواجہ خواجگان فرید الملت و الدین حضرت اقدس فرید الدین گنج شکر رحمہ اللہ نے ایک دفعہ اپنے خلیفہ اَجَلّ خواجہ نظام الدین اولیاء سے پوچھا کہ نظام الدین لوگ ہمارے پاس آتے ھیں راستے میں لوٹ لیے جاتے ھیں اور تم بچ بچا کر آجاتے ھو کیا پڑھتے ھو تو حضرت نظامالدین اولیاء رحمۃ اللہ نے فرمایا کہ حضرت اللہ تعالی کے تین اسماء گھر سے نکلنے سے پہلے پڑھ لیتا ھوں حفاظت نصیب ھو جاتی ھے وہ اسماء یہ ھیں- یا حافظُ ـ یا ناصرُـ یا مُعین حیرت انگیز بات یہ ھے کہ اِن تینوں اسماء کا مفرس عدد آٹھ ہی ھے- ملاحضہ فرمایئں
اسم حاظ مجموعی اعداد 989 ، مرکب اعداد 26 ، مفرد عدد 8
اسم ناصر مجموعی اعداد 341 ، مرکب اعداد 35 ، مفرد عدد 8
اسم معین مجموعی اعداد 170 ، مرکب اعداد 17 ، مفرد عدد 8
کیا یہ محض ایک اتفاق ھے ؟
3- قرآن مجید میں اصحاب کہف کا قصہ مشہور ھے ساتھ ایک کتا بھی تھا جواُنکی حفاظت پر مامور تھاـ کتے کا نام قطمیر تھا- عاملین میں قطمیر کا نقش حفاظت کے لیے معروف ھے- عجیب بات یہ ھے کہ قطمیر کے مفرد اعداد بھی آٹھ ھیں- ملاحضہ فرمایئں قطمیر کے مجموعی اعداد 359 ، مرکب اعداد 44 ، مفرد عدد 8.
4- حاملین عرش یعنی وہ فرشتے جنہوں نے اللہ تعالی کا عرش اُٹھایا ہوا ھے- اُنکی طاقت وقوت کا کیا انداہ ھے- اُنکی تعداد بھی آٹھ ھے-
5- جنت کے دروازوں کی تعداد بھی آٹھ ھے-
6- جنتوں میں سب سے اعلی جنت فردوس ھے- فردوس کے مجموعی اعداد 350 ، مرکب اعداد 35 مفرد عدد 8
قاریئن ایک طرف عدد آٹھ کا تاریک پہلو جسے پڑھ کر ہی عدد آٹھ کا حامل شخص خوف زدہ ہو جاۓ لیکن دوسری طرف عدد آٹھ کا روشن پہلو جو حفاظت ، طاقت و قوت پر مشتمل ھے ہر دو پہلو میں زمین و آسمان کا فرق الہی آخر یہ ماجرا کیا ھے اسی سوچ و فکرمیں تھا کہ ایک بات زہن میں آئ ( شاید اللہ تعالی نے زہن میں ڈالی ھو) وہ یہ کہ اگر عدد آٹھ کا حامل فرد فسق و فجور اور گناھوں والی زندگی اختیار کرے گا تو عدد آٹھ کا تاریک پہلو اُسکو لپیٹ میں لے لیگا لیکن اگر عدد آٹھ کا حامل فرد تقوی ، عفت و حیا والی زنگی اختیار کرے گا تو عدد آٹھ کا روشن پہلو سورج کیطرح اُس پر روشن ہو گا اور حفاظت ، طاقت کا غیبی نظام اُسکے ساتھ ھو گا- واللہ اعلم یہاں مجھے ایک جفار اور واقف علم فلکیات کی بات یاد آئ جو میری بات کی مکمل تایئد کرتی ھے- فرماتے ھیں کہ:
” سیارہ زحل کو اہل نجوم نحس اکبر کہتے ھیں مگر در اصل یہ نحس نہیں بلکہ زحل ہمیں وہی کچھ دیتا ھے جسکے ہم اہل ھوتے ھیں – زحل ھمارے باطن میں چھپی ھوی غلطیوں ، برایئوں ، نجاستوں اور خامیوں کو زمانے کے سامنے آشکارا کرتا ھے اور انسان کو اسکے اعمال کا نتیجہ دکھاتا ھے ”
بحر حال عدد آٹھ ایک روحانی، عُلوِی اور اسرار سے لبریز عدد ھے اور اسے اب تک نا قابل فہم عدد مانا گیا ھے- آخر میں مُستحصلہ جفر سے عدد آٹھ کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئ- کیونکہ مشہور ھے کہ جفرہر سوال کا جواب دیتا ھے- واللہ اعلم
جو جواب آیا ھے وہ صرف تین حروف اور ایک لفظ پر مشتمل ھے – ابہام و تقدیم و تاخیر سے مبرا ھے-
یا علیم ! علم الاعداد کی رُو سے عدد آٹھ کیسا عدد ھے ؟
میری تاریخ پیدائش کے حساب سے نمبر ٨ ہے یعنی ١٦-٠٦-١٩٨۴