علم جفر اخبار

Ilm e Jafar | Mustehsilat e Jafar | Babar Sultan Qadri | علم جفر :۔ مستحصلات جفر از بابر سلطان قادری مرحوم


مستحصلات جفر از بابر سلطان قادری


گزشتہ کئی ماہ سے مجھے مختلف قارئین کی ای میل موصول ہوتی رہیں کہ آپ ہمیں کتاب "تحقیق جفر ” عنایت کردیں کہ آپ نے ایک مضمون اسی کتاب سے بمعہ سوفٹوئیر پیش کیا تھا ، ہر ایک کو میرا جواب یہی تھا کہ مذکورہ کتاب جو کہ اب ناپید ہے اور خال خال لوگوں کے پاس ہی موجود ہیں ، میرے کسی واقف کار نے مجھے کچھ دنوں کے لئے عنایت کی تھی وقت کی قلت کے باعث میں کتاب اسکین نہ کروا سکا تھا اور چند صفحات کو موبائل کیمرہ سے اپنے پاس محفوظ کرلیا تھا یہ وہی صفحات تھے جو گزشتہ مضمون میں پیش کئے گئے تھے ، باقی مستحصلات میں نے اپنے پاس ڈائری میں قلمبند کرلئے تھے جنہیں من و عن یہاں تحریر کر رہا ہوں امید ہے کہ شائقین جفر جو ایک عرصہ سے اس کتاب کے مستحصلات دیکھنا چاہ رہے تھے انہیں پسند آئیں گے ۔

 

قاعدہ بسط کسورات

 


سوال کو با معنی لکھ کر تخلیص کریں پھر موخر صدر دو حرفی کریں یعنی موخر صدر کے طریقے پرسطر کے آخر سے دو حروف اٹھا کر لکھ دیں اس کے بعد سطر کے شروع کے دو حروف لکھ دیں اسی طرح پوری سطر کریں اگر وسط میں کوئی حرف رہ جائے تو اسے آخر میں لکھ لیں ۔
اب اس سطر کو موخر صدر کریں جو سطر موخر صدر کرنے سے حاصل ہو اس کے پہلے حرف یہ عمل کریں کہ اسے دو مرتبہ نصف کریں مثلاً حرف ” م ” ہے تو اس کو دو مرتبہ نصف کیا پہلی مرتبہ کرنے سے حرف ” ک ” ملا اور پھر ” ک ” کو نصف کرنے سے ” ی ” حاصل ہوا اس کو ہم اس حرف کے نیچے لکھ لیں گے پھر اسی موخر صدر کی سطر کے حرف کو دوگنا کریں پھر سہ گنا کریں اور جو حرف ملیں انہیں لکھ لیں اس کو اضعاف کہیں گے مثلاً حرف ” ک ” ہے اس کو دوگنا کیا ” م ” سہ گنا کیا ” س”
اسی طرح تمام حروفات پر عمل کرکے ان کے حروف بنا کر اور ان حروفات کو تخلیص کرکے موخر صدر کے حروف کے نیچے لکھ دیں اب ان حروف میں سے کوئی حرف ناطق ہوگا اور اسی طرح پھر دوسرے حرف کے امدادی حروف جو اس کے نیچے لکھے ہوئے ہوں گے ان میں سے کوئی حرف ناطق ہوگا اسی طرح بالترتیب جواب بناتے جائیں بعض مرتبہ اول حرف یا آخر حرف یا دونوں حروف چھوڑ بھی سکتے ہیں ۔

qaeda-basat-e-kasooraat


مستحصلہ اہطمی


سوال کو جامع لکھ کر تخلیص کریں پھر تخلیصی سطر کو دو مرتبہ موخر صدر کریں پھر اسے عزیزہ دیں ۔
ا ج ھ ز ط ک م س ف ق ش ث ذ ظ
ب د و ح ی ل ن ع ص ر ت خ ض ظ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عزیزہ
ہر اوپر نیچے کا حرف ایک دوسرے کا عزیزہ ہے ۔ پانچویں سطر تکسیر ربعات کی ہے یہ اس طرح ہے کہ پہلے چار حروف کو موخر صدر کریں پھر دوسرے چار حروف کو موخر صدر کریں اس طرح تا آخر عمل کریں اگر آخر میں کچھ حروف بچ جائیں تو انہیں بھی موخڑ صدر کرلیں ۔ جو سطر تکسیر ربعات کی حاصل ہو پھر اس سطر کے پہلے حرف کو جدول اہطمی و عناصری میں دیکھیں کہ وہ کس جگہ پر ہے اس حرف کے دائیں بائیں اوپر یا نیچے کا حرف جو بھی جواب کے لئے مناسب نظر آئے وہ اٹھا لیں

qaeda-e-ahtami


تشریح : تکسیر ربعات کا اول حرف ” ع ” جدول میں اس کے اوپر "س ” اس کو لکھ دیا ۔ دوم حرف ” ج ” ہے جدول میں اس کے اوپر ” ب ” ہے ۔ سوم حرف ” ط” جدول میں اس کے پیچھے : ھ : ہے ۔ چہارم پنجم ششم خود ناطق ہیں ۔ ہفتم ” ہ ” جدول میں اس کے اوپر یعنی سب سے نیچے ” ح ” ہے ۔ ہشتم و نہم و دہم ناطق ہیں ۔ یازدہم ” د ” جدول میں اس کے نیچے یعنی سب سے اوپر حرف ” ا ” ہے ۔ دوازدہم : ح ” جدول میں اس کے آگے ” ل ” ہے ۔ سیزدہم خود ناطق چہاردہم ” ز ” اس کے اوپر "د” وغیرہ وغیرہ
نوٹ: ایک حرف کو ناطق کرنے کے لئے چار امدادی حروفاستعمال ہوں گے مثلاً حرف” نون: کو ناطق کرنا ہے یا تو اس کے موخر کا حرف ” م ” ناطق ہوگا یا نیچے کا ” س” یا دائیں طرف کا ” ی ” یا بائیں طرف کا "ص۔

 


قاعدہ خالص

 


سوال کو با معنی لکھ کر پہلے آپ سوال کے پہلے لفظ کو تخلیص کرکے لکھیں بعد میں اس کے نیچے سوال کے مکمل حروف کو تخلیص کرکے لکھتے جائیں پھر ان حروفات کو اٹھا کر ایک سطر میں لکھ لیں ۔ اٹھانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سطر نمبر 1 کو اوپر سے نیچے اٹھائیں پھر دوم کو اسی طرح تمام سطور کو اٹھا کر ایک سطر میں لکھ لیں یہ سطر دائیں سے بائیں طرف بھی جواب دے گی اور بائیں سے دائیں طرف بھی اس سے حروفات ناطق کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جو حروف ناطق نہ ہوں ان کو بذریعہ تسعات ایقغ ترتیب دائیں سے بائیں طرف کریں اور جو حروف خود ناطق ہوں ان کو آگے پیچھے یعنی تقدم تاخر کرکے بھی جواب لے سکتے ہیں اور جو ناطق نہ ہوں جن کو ناطق کرنا پڑے ان کو ترتیب وار ناطق کریں ۔

qaeda-e-khalis


مستحصلہ بروجی


جو سائل سوال کرے اس کا نام بسط یعنی علیحدہ علیحدہ کرکے لکھ لیں پھر سائل کا سوال ان حروفات کے نیچے لکھتا جائے ۔ پھر سائل کے نام کے پہلے حرف کا برج دیکھیں کہ کون سا ہے اور اس کا مرتبہ کیا ہے ۔ پھر نام کے پہلے حرف کے نیچے جو حرف ہو اس کا برج دیکھے اور اس کا مرتبہ معلوم کریں پھر تیسرا حرف دیکھے اور اس کا برج معلوم کرے اور پھر اس برج کا مرتبہ معلوم کریں پھر ان تمام بروج کے مراتب کو جمع کریں اور استنطاق کرکے اوپر سے نیچے پہلی سطر میں اسی عدد کی طرح دے کر حروفات لکھتا جائے اور جب پہلی سطر اوپر سے نیچے ختم ہوجائے تو دوسری سطر نیچے سے اوپر طرح دے کر حروفات حاصل کریں اسی ترتیب سے حروفات حاصل کریں ۔ ترتیب یہ ہے ۔

qaeda-e-burooji


مستحصلہ بسط کسورات

 


سوال لکھ کر اسے تخلیص کریں پھر اس کی بسط کسورات حاصل کریں اب پھر اس کوتخلیص کریں ۔ تخلیص کے بعد سطر عکس لکھیں وہ اس طرح ہے کہ سطر تخلیص کے حر ف دوم کو اول حرف کے نیچے لکھ کر باقی کو اس کے بعد لکھیں اور حرف اول کوآخری حرف کے نیچے لکھ دیں ۔ پھر تسیری تکسیر ربعات کی لکھے اس کا طریقہ بیان ہوچکا ہے ۔ اب یا تو دائیں سے بائیں طرف باتر تیب جواب بنے گا یا پھر بائیں سے دائیں طرف بالترتیب جواب بنے گا ۔ بعض حروف خود ناطق ہونگے اور جو ناطق نہ ہوں ان کو بذریعہ تسعات ایقغ ناطق کریں۔
مثال : کیا عبدالباقی علم جفر حاصل کر سکے گا؟
تخلیص: ک ی ا ع ب د ل ق م ج ف ر ح ص س
ی ھ ۔ ھ ا ب ھ ن ک ۔ م ق د ھ ل
ھ ل ا ی ھ ی ک ن ب م ھ
ک ھ ی ھ ا ی
ھ ک
تخلیص 2 ۔ ک ی ھ ا ع ل ب د ق ن م ج ف ر ح ص س
عکس : ی ھ ا ع ل ب د ق ن م ج ف ر ح ص س ک
تکسیر ربعات: ع ی ا ھ ق ل د ب ف ن ج م س ر ص ح ک
ناطق : ۔ ن ا ھ ی ل م ع ف ن ل م ا ک م ل ع
مرکب : ہاں ملے نفع کامل علم
جواب : علم کامل نفع ملے ہاں

 

 


مستحصلہ اسماء الہٰیہ


یہ مستحصلہ نامِ باری تعالیٰ سے جواب گویا کرتا ہے ۔ طریقہ یہ ہے کہ سوال تخلیص کرکے لکھ لیں پھر انہیں ایک مرتبہ موخر صدر کریں اس کے بعد نظیرہ دے کر انہیں بذریعہ جدول جو نیچے درج ہے ناطق کریں ۔ یہ جدول اس طرح بنائی گئی ہے کہ جن اسماء کا حروف ایقغ سے تعلق رکھتا ہے مثلاً حی قیوم کا تو ان کا مرتبہ اول میں تخلیص کرکے ایقغ کی جگہ لکھ دیا ۔ اس طرح تمام جدول پر ہوئی ہے اپنے نظیرہ کے نیچے حروف کے نیچے اعداد لکھ کر انہیں بذریعہ جدول ناطق کریں ۔
مثال: سوال پیش نہیں کر رہا ہوں اسے تخلیص کرکے لکھ رہا ہوں ۔
تخلیص : ک ی ا م ح د ن ذ ر ل ج س
موخرصدر: س ک ج ی ل ا ر م ذ ح ن د
نظیرہ: ا ذ ف خ ض س و ظ ک ت غ ص
اعداد ابجدی : 1 7 8 6 8 6 6 9 2 4 1 9
حروفات : م د د ک ا ف ی ط ی ب ی ھ
judool-qaeda-e-asma


مستحصلہ عددیہ


اس مستحصلہ سے جواب حاصل کرنے کے لئے بھی تسعات ایقغ کی مدد درکار ہے لیکن یہ عموماً بذریعہ ایقغ ناطق ہوجاتا ہے اگر کوئی عدد بذریعہ ایقغ ناطق نہ ہو تو اسے تسعات ایقغ سے ناطق کریں
قاعدہ : سوال کے حروف کو تخلیص کرکے لکھ لیں پھر سوال کے (بغیر تخلیصی) اعداد بذریعہ ابجد قمری معلوم کریں اور ان اعداد کے حروفات بنا کر انہیں ملفوظی کرکے تخلیصی سطر کے نیچے دوسری سطر میں لکھ لیں اگر ابھی سطر مکمل نہ ہوئی ہو یعنی تخلیصی حروفات سے چھوٹی ہو تو سوال کے حروف گن کر ان کی تعداد کا حرف یا حروف بنا کر لکھ لیں اگر پھر بھی پوری نہ ہو تو نقاط کے حروف بنا کر لکھ لیں اگر پھر بھی پوری نہ ہو تو نقطے والے حرف جتنے ہوں ان کی تعداد کے حرف بنا کر لکھ لیں اسی طرح بغیر نقطے والے حروف کے حرف بنالیں بہرحال دوسری سطر تخلیص کے برابر کرنی ہے ۔ جب یہ دو سطور قائم ہوجائیں تو سطر تخلیص کے حرف کو اس سے نیچے جو دوسری سطر بنی ہے اس کے حروف سے ضرب دیں جو جواب حاصل ہو اگر تو وہ اکائی ہو تو رہنے دیں اگر دہائی ہو تو اس کی اکائی لے لیں اسی طرح سطر اعداد لکھیں ۔ ان اعداد کو بذریعہ ایقغ ترتیب وار ناطق کریں ۔

 


مثال : حمیدہ بن سرداراں کو ماہ نومبر انیس سو تراسی عیسوی میں کون سا مرض لاحق ہے ؟
اعداد 2550 ۔ تعداد حروف سوال 57 ۔ تعداد نقاط 27 ۔ حروف بنے
ن ث ب غ ۔ حروف بنے ز ن ۔ حروف بنے ز ک
تخلیص سوال ح م ی د ھ ب ن س ر ا ک و م ت ع ض ل ق
اعداد سوال
شمار حروف
نقاط وغیرہ ن و ن ث ا ب ا غ ی ن ز ا ن و ن ز ا ک
حاصل 4 4 5 2 5 4 5 6 2 5 4 6 2 4 5 6 3 3
ضرب کی
اکائی
د م ھ ب ھ ت ھ ی ب ھ ت و ر م ن و ج ر
جواب دمہ بہت ہے بہت ورم نو جر
(جَرـ) کھینچاؤ ، (نو) نیا ۔ نئے

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً