مضامین

Haqaeeq-e-Haziraatul Arwaah::.حقائق ِ حاضرات الارواح

حاضرات سورہ مزمل

سورہ مزمل شریف سے جو حاضرات ہوتی ہے نہایت ہی قوت اور سریع الاثر ہوتی ہے اس سورہ شریف کے موکلات عامل کی زبردست پذیرائی کرتے ہیں خاص طور پر جن بھوت ، آسیب سے نجات، سحر و جادو کا خاتمہ ، مرض یا مریض کی بابت معلوم کرنا ، گمشدہ انسان کے متعلق دریافت کرنا ، عالم ارواح کی سیر کرنا ، اپنے کسی عزیز کی روح سے باتیں کرنا وغیرہ ۔ لیکن اس عمل میں زکوٰۃ کی شرط ہے یعنی اول اس عمل کی زکوٰ ۃ ادا کرنا ضروری ہے ۔ جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ نو چندی جمعرات سے اس عمل کا آغاز کیا جائے اور ہر دو پرہیز جلالی وجمالی کے ساتھ مکمل خلوت میں عمل کریں ۔ عمل بعد نماز عشاء قبلہ رخ ہو کر اکتالیس بار سورہ مزمل شریف پڑھیں اور اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھنا ضروری ہے ۔ اس طرح اکتالیس یوم بلا ناغہ عمل جاری رکھیں ۔ چلہ مکمل کرنے کے بعد صرف تین بار پڑھا کریں تاکہ عمل قابو میں رہے ۔

حاضرات کا طریقہ

ایک صاف شفاف آئینہ لیں اور اسے معمول کے ہاتھ میں دے کر تاکید کریں کہ وہ اپنے عکس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بغور دیکھے اور عامل تین بار درود شریف اور تین بار سورہ مزمل شریف پڑھ کر معمول پر دم کردیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ فی الفور حاضرات کا نزول ہوجائے گا اور شاہ اجنہ تشریف لائیں گے ۔ معمول کو چاہئے کہ کمال آداب سے شاہ اجنہ کو سلام کر کے سوالات پوچھنے کی اجازت طلب کریں اور اجازت مل جانے پر آپ اپنا مدعا بیان کریں انشاء اللہ جواب پتھر پر لکیر ہوگا۔ بعدازاں کام لینے کے بعد شاہ اجنہ کو شکریہ کے ساتھ رخصت کریں ابتداء آپ نابالغ بچوں پر کریں اور جب مہارت تامہ ہوجائے تو آپ بڑوں پر بھی حاضرات کر سکتے ہیں ۔ بس تجربہ و محنت کی ضرورت ہے ۔ عمل مصدقہ ہے اور اکثر بزرگوں کا معمول ہے

مضمون ہٰذا کے متعلق کوئی بات دریافت کرنا چاہیں تو درج ذیل ای میل ایڈریس پر رابطہ فرما سکتے ہیں۔
[email protected]

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

2 Comments

  1. Assalamoalaikum!
    Mukhtaleef mahireen e fun , hissar per mukhtaleef nazariyat rakhtay hain , baharhaal aap ka pegham sahib e mazmoon tak pohoncha dia gaya hai .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً