مضامین

Amal-e-Taskheer::.عمل تسخیر

غضب کا عمل تسخیر برائے ہر خاص و عام

گزشتہ چند دنوں میں کئی حضرات نے بذریعہ ای میل ایسے عمل کی فرمائش کی تھی جس سے تسخیر خاص و عام حاصل ہو اور عمل مجرب المجرب بھی ہو بے شمار اعمال تسخیر میں سے اس نایاب عمل تسخیر کا انتخاب کرکے قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔

اس عمل کی بدولت وہ تمام افراد جن کا تعلق عوام سے ہے جیسے اطباء ، ڈاکٹرز۔ وکلاء حضرات،بیرسٹران ، دوکاندارحضرات، عاملین و منجمین ، پراپرٹی کا کام کرنے والے ، وغیرہ
شرطیہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔
اگر آپ ڈاکٹر ہیں تو آپ کے پاس مریضوں کا ہجوم اکٹھا ہونا شروع ہوجائے گا اور معقول آمدنی کا ذریعہ بنے گا ، اسی طرح عاملین و منجمین حضرات کے پاس دور درا زسے لوگ آنا شروع ہوجائیں گے۔ مطلب یہ ہے کہ اس عمل سے ایک نا معلوم کشش کے سبب سامنے والا کھینچا چلا آتا ہے جو ہر قسم کے کاروباری افراد کے لئے منافع کا باعث ثابت ہوتا ہے ۔
اگر آپ شوقیہ بھی اس عمل کو پڑھنا شروع کر دیں تو ایک ہجوم آپ کے گھر پر احباب کا لگا رہے گا عمل ہٰذا بااجازت حاصل ہوا تھا لہٰذا آپ تمام قارئین کو خلوص دل سے عمل کی اجازت دی جاتی ہے اور جو شرائط بیان کی جاتی ہیں ان کے مطابق عمل پیرا ہوں زیادہ سے زیادہ آپ کو اس عمل کو انجام دینے میں ۵ منٹ کا وقت درکار ہوگا اور فائدہ اس قدر حاصل ہوگا کہ آپ کے سوچ و گمان سے بالا تر ہوگا۔

فہرست

ترکیب عمل
اگر آپ حافظ قرآن ہیں تو بہت بہتر ۔ ورنہ اول سورہ رحمن زبانی خوب اچھی طرح یاد کرلیں۔روزانہ جب طلوع آفتاب ہو اس کے پانچ منٹ بعد (طلوع آفتاب کا وقت مقامی اخبار سے دیکھیں )سورج کے سامنے منہ کر کے سورہ رحمن کی تلاوت کرنا شروع کر دیں جب فبای الاء ربکما تکذبان پر پہنچیں تو داہنے ہاتھ کی انگشت شہادت والی انگلی سے سورج کی جانب کردیں اسی طرح ہر مرتبہ جب فبای الاء ربکما تکذبان پر پہنچیں تو انگلی سے سورج کی جانب اشارہ کر دیا کریں۔
زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ کا وقت درکار ہوگا اس عمل کی تلاوت کے لئے ۔ ایک ہفتہ کے بعد تسخیر خلق کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے لیکن یاد رکھیں اب تک صرف زکات ادا ہوئی ہے آپ اس پر اکتفا نہ کریں بلکہ عمل کو جاری رکھیں اور مزید چالیس یوم تک اسی طرح پڑھتے رہیں بڑی آسانی سے بعد نماز فجر اس عمل  کو انجام دیا جا سکتا ہے ۔
ایک چلہ (چالیس یوم) میں عام مخلوق کی آمد شروع ہوجاتی ہے ۔ دوسرا چلہ کریں گے تو خاص خاص لوگوں کی تسخیر شروع ہوگی ۔ تیسرے چلے میں رئیسوں ، جاگیرداروں اور عہدیداران کی تسخیر اور چوتھے چلے کے بعد رات دن مخلوق کا ہجوم لگا رہتا ہے ۔
یہ تمام افراد آپ کی کہی ہوئی بات کو رد نہیں کریں گے بلکہ تعمیل بجالانے میں خوشی محسوس کریں گے اگر آپ کی دوکان ہے تو لوگ خود بخود آپ کی دوکان پر کھینچ کر آئیں گے

خیال رہے کہ عمل ایسے ایام میں کیا جائے کہ مطلع ابر آلود نہ رہتا ہولہٰذا بہتر ہے کہ گرمی کا موسم اس عمل کو کرنے کے لئے انتخاب کیا جائے ۔

کوئی بات دریافت طلب ہو تو رابطہ کر سکتے ہیں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

5 Comments

  1. Salam. M ny pochna ye tha k surah rahman ka taskheer wala amal jis din barish ho ya badal ho os din chor k agly din kray ya baki dini ke trha krty rhy q k 4 chlo m ho sakta h k kisi din badal b ho ya barish b lgay to os din chor dy ?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً