اوج زحل 5 تا 18 جون 2016
اوج زحل کا آغاز پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 4 جون کا دن گذرنے کے بعد جو شب آئی گی ، کو 01:24:43 پر ہو گا اور اس کا اختتام 18 جون 2016 کو صبح 08:31 منٹ پر ہو گا۔
سیارہ زحل جو کہ نحس اکبر سیارہ مانا گیا ہے اگر زائچہ میں نحس ہو تو اصولوں سے لاپرواہی ، غفلت، سستی، مایوسی ، مراق کی حالت ، ہرکام میں رکاوٹ ، بے اتفاقی ، دشمنی ، مفلسی ، بد قسمتی ، اندیشے ، پریشانیاں ، تنگ و تاریک جگہ میں رکھنا ، علیحدگی خوف اور عدم اعتماد ،متذبذب، اور منتشر الخیال رکھتا ہے احساس کمتری ، رونا رلانا اور خود کشی تک کے اقدام کروادیتا ہے۔
جب اس کا نحس دور چھایا ہو تو دوست دشمن بن جاتے ہیں ۔ ماں باپ ، بہن بھائی ، بیوی بچے سب متنفر ہوجاتے ہیں۔ آپ
جس قدر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے کوئی داد تحسین نہ دے گا۔ کسی بھی سیارہ کے شرف کی قوت کے بعد اس کی اوج کی قوت مانی جاتی ہے اگر کسی سبب آپ شرف زحل کے اوقات میں استفادہ نہ اٹھا سکے ہوں تو اس وقت سے مستفید ہوں ۔
طلسم زحل از غائت الحکیم
علمائے نجوم کے مطابق یہ ایک معمر اور دانشور سیارہ ہے اس کے بغیر کوئی شخص ترقی نہیں کر سکتا۔زحل
نحس حالت میں ہو تو مصائب و آلام کا ایسا دور لاتا ہے کہ جس سے مالی اور جسمانی امور سخت متاثر ہوجاتے ہیں کسی کام کو بننے نہیں دیتا ہر کام میں رکاوٹ۔
سیارہ زحل کی نحوست کو ختم کرنے اور اس کے سے تخفظ کے لیے ایک بہت پر اثر طلسم پیش خدمت ہے جسے طلسم زحل از غائت الحکیم کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اس سے متعلق تفاصیل اس لنک پر پڑھی جا سکتی ہیں:
https://www.roohanialoom.com/?p=1544
لوح فتوحات و تسخیرات
علمائے متقدمین کی پیش کردہ لوح جسے بادشاہوں کو فتوحات، تسخیر خلق اور دشمنوں پر غلبہ کے لیے بنا کر دیا جاتا تھا۔ یہ لوح مودجوہ زمانہ میں اعلیٰ افسران کی نظروں میں مرتبہ حاصل کرنے اور مفاد حاصل کرنے کے لئے تیار کی جا سکتی ہے پروقار اور کامیاب زندگی بسر کرنے میں بہت معاون ہے۔ اس لوح کو بنانے کا طریقہ اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:
https://www.roohanialoom.com/?p=2491
جفری عمل برائے اوج زحل
علم جفر کی مدد سے تیار کردہ اوج زحل کا ایک خاص عمل۔ اس عمل کی کی تعریف کو الفاظ کے احاطہ میں لانا ممکن نہیں ہے۔ عمل کا طریقہ اس لنک پر دیکھیں:
https://www.roohanialoom.com/?p=2488
انگشتری زحل
جو لوگ بدقسمتی سے غربت، افلاس، قرض یا کسی مقدمہ میں گرفتار ہوں ان کے لیے یہ انگشتری بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔ تفصیل اس لنک پر پڑھیں:
https://www.roohanialoom.com/?p=2495
لوح نصرت
انسانی زندگی میں رشتے بہت ہی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات کچھ عناصر اور وقت کی ترتیب ان رشتوں کو گنوا دیتی ہے اور محبت کے رشتے نفرت میں بدل جاتے ہیں۔وقت ان رشتوں میں دوری پیدا کر دیتا ہے۔ رشتوں میں محبت کو قائم رکھنے اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے لوح نصرت ایک خاص مقام کی حامل ہے۔ اس کے ساتھ یہ لوح جان کے تحفظ کے لیے بھی پر اثر ہے۔ تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://www.roohanialoom.com/?p=2498
عظیم الشان لوح سلیمان علیہ السلام
ہر انسان زندگی کے تمام مقاصد میں کامیابی کا حصول چاہتا ہے۔ اس موقع پر حضرت سلیمان علیہ السلام کی ایسی لوح پیش کی جارہی ہے جو آج تک کسی کتاب میں نہیں دی گئی۔ اس لوح کی تیاری میں قرآن کریم کی سورہ الدھر کے اعداد کو ایک خاص جفری قاعدہ کے ذریعہ لیا گیا ہے کہ لوح کے تینوں اطراف کا حاصل میزان سورہ الدھر کے اعداد کے مطابق ہے جبکہ دو کونوں کے عدد 12 رہیں گے۔ اس لوح سے متعلق تفاصیل اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:
https://www.roohanialoom.com/?p=4296