عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

NauRoz::.2016.::نوروز عالم افروز

You can read the article in English by clicking on the link below :
http://en.roohanialoom.com/?p=3011

امسال نوروز کا مبارک و مسعود وقت انشاءاللہ 20مارچ2016ء بروز اتوار بوقت صبح ۹بجکر ۳۰ منٹ ۸ سیکنڈ(بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم) پر واقع ہوگا ۔ چونکہ یہ وقت پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق ہے لہٰذا اس کا اطلاق ہر شہر ، ضلع و قصبہ پر یکساں ہوگا کسی جمع تفریق کی ضرورت نہیں ۔البتہ وہ حضرات و خواتین جو بیرون ممالک میں قیام پذیر ہیں وہ جی ایم ٹی کے مطابق اپنے ہاں کا وقت معلوم کرسکتےہیں ۔
گزشتہ سالوں میں” نوروز آئمہ معصومین علیہم السلام کے فرمودات کی روشنی میں” کے علاوہ  نوروز کے اعمال کے تحت لوح فتحنامہ ،حروف تسخیر ،تسخیر مطلوب ، لوح اسد اللہ الغالب ، حصول صحت ، لوح مہر آفتاب  اور
سورہ توبہ کی آیت کا عمل پیش کر چکا ہوں ۔

اس مرتبہ جو عمل پیش کر رہا ہوں یہ عمل آثار الجفر کا ایک زندہ کرشمہ ہے ۔ عمل ہٰذا کو مختلف ماہرین فن نے اپنی اپنی تحریروں کی زینت بنایا جن میں حکیم سرفراز احمد زاہد مرحوم بھی شامل رہے لیکن در حقیقت یہ عمل علامہ شفق رامپوری مرحوم کا بیان کردہ تھا ۔ سرفراز احمد زاہد مرحوم اس کے متعلق فرماتے تھے کہ آثار الجفر ایک ایسا فن ہے جو مختلف پرزوں کو اپنی اپنی جگہ فٹ کرنے پر بحث کرتا ہے ، جس طرح ایک انجن کے تمام پرزے درست جگہ فٹ ہوں تو انجن لازمی کام شروع کر دیتا ہے اسی طرح آثار الجفر سے واقفیت رکھنے والا تمام لوازمات درست طریقے سے فٹ کردے تو عمل بندوق سے نکلی ہوئی گولی کی طرح کام کرتا ہے ۔ مزید موصوف اس عمل کے متعلق فرماتے ہیں کہ آثار الجفر سے واقفیت رکھنے والا فرد اگر یہ عمل تیار کرے تو یہ عمل کسی وقت ، ساعت کا محتاج نہیں ۔
میں نے آج سے اکیس برس قبل اسی بات کو نوٹ کرتے ہوئے ایک عمل تیار کیا جو کہ صرف آزمائش کے طور پر تھا
تجربہ نے مرحوم کی بات کی تائید کردی ۔ میں نے مرحوم کی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس عمل کو مختلف نحس اوقات میں تیار کیا جبکہ حصول مقصد خیر پر مبنی تھا ، ان نحس اوقات میں تیار کی گئی الواح و نقوش نے بھی اپنی کلی تاثیر ظاہر کی ، اسی بات پر مرحوم نے لکھا تھا کہ "یہ بات علم جفر کے بڑے بڑے ٹھیکیداروں کے لئے ایک چیلنج ہے ، یہ بات سب کو مشکل سے پسند آئے گی اس بات سے میرے خلاف ایک محاذ کھل جائے گا مگر مجھے کسی کی پرواہ نہیں ہے جو میں نے فن کے طور پر پایا وہی بات لکھ دی "۔
سرفرازاحمد زاہد مرحوم کے یہ کلمات ہی تھے جنہوں نے مجھے اس  عمل پر مختلف تجربات کرنے پر اکسایا
ہمارے ہاں تنقید کرنا بہت آسان کام ہے بلکہ شاید ہمارا کام ہی تنقید کرنا رہ گیا ہے لیکن عملی طور پر نہ کوئی قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے نہ کسی کے پاس وقت ہے ۔
ترقی روزگار ، بستہ شدہ کاروبار کھولنا ، عرصہ سے رکی ہوئی ترقی کے لئے ، تسخیر خلائق و رجوع خلائق غرضیکہ ہر وہ کام جو فتح سے تعلق رکھتا ہو ، اسے تیار کیا جا سکتا ہے ۔ بلکہ میرا ذاتی تجربہ تو یہ ہے کہ ایسا کام جو فتح و کامرانی سے تعلق نہ بھی رکھتا ہو ، اس عمل کی برکت سے میں نے انجام ہوتے ہوئے دیکھا ہے ۔

میں نے یہ عمل مختلف اوقات میں تیار کیا ہے جن میں سعد و نحس اوقات شامل ہیں جب عام اوقات میں اس عمل کی حیران کن تاثیر ظاہر ہوتی ہے تو اس وقت خاص میں یہ انشاء اللہ اپنے بہترین اثرات دے گا۔
بہرحال مختلف تجربات کی کسوٹی پر پرکھنے کے بعد اس عمل کی ایک مخصوص ترکیب ترتیب دی گئی ہے جسے یہاں مفصل درج کر رہا ہوں ۔

سب سے پہلے یہ جان لیں کہ عمل ہٰذا میں سورہ نصر کے ہمراہ ” یا مفتح الابواب افتح لی ابواب رحمتک”کے کلمات کا
استعمال کیا گیا ہے ۔
جبکہ حکیم سرفراز احمد زاہد مرحوم و شفق رامپوری نے جو کلمات استعمال کئے ہیں وہ بھی درج کر رہا ہوں
افتح ابواب فتحک لی یا مفتح الابواب ۔
آپ چاہیں تو میرے والے طریق پر عمل کریں چاہیں تو درج بالا کلمات کا استعمال کریں ۔

سورہ نصر کے اعداد ابجد قمری 6124
جبکہ یا مفتح ۔۔۔۔ تا رحمتک کے اعداد 1791 ہیں ۔

طریقہ کار یہ ہے کہ نومارچ کا دن گزار کر جو رات آئے اس رات سے عمل کی زکات کا آغاز کیا جائے
نو مارچ تا اٹھارہ مارچ تک روزانہ 556(پانچ سو چھپن) مرتبہ سورہ نصر جبکہ 162 مرتبہ "یا مفتح الابواب
افتح لی ابواب رحمتک ” پڑھنا ہوگا۔
آخری دن یعنی ۱۹ مارچ کو شب میں سورہ نصر بجائے 556 مرتبہ پڑھنےکے564مرتبہ پڑھی جائے گی جبکہ
171یا مفتح الابواب افتح لی ابواب رحمتک ، تعداد ورد
عمل کے شروع و آخر میں روزانہ ۱۱ مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں
جبکہ عمل شروع کرنے سے قبل کمرہ میں صندل سرخ و سفید کا بخور روشن کردیا کریں
دوران عمل بخور کی جانب توجہ دینے کی ضرورت نہیں ، صرف اپنے عمل کے ورد کی جانب توجہ کریں ۔
اب اگلے روز یعنی20 مارچ 2016 کو  عین تحویل کے وقت پر استخراج شدہ نقش لکھنا شروع کردیں ۔
چاندی کے پترہ پر ایک نقش کندہ کریں جبکہ ایک نقش سفید کاغذ پر زعفران و عرق گلاب کی سیاہی سے تیار کریں۔
نقش استخراج کرنے کا مفصل طریقہ ملاحظہ فرمائیے ۔

اعداد سورہ نصر 6124 تعداد حرفین 80
یا مفتح الابواب افتح لی ابواب رحمتک ، اعداد ابجد قمری 1791 تعداد حرفین 29

میزان 7915 تعداد حرفین کی میزان 109۔ کل میزان 8024

اس مجموعہ کو ایک جانب لکھ لیں ۔
اب نام مع نام والدہ کے اعداد ابجد قمری لیں اور 4 سے ضرب دے دیں ۔
حاصل شدہ اعداد کو گزشتہ مجموعہ اعداد سے نفی کرلیں ۔
جو اعداد حاصل ہوں انہیں نقش کے خانہ اول میں تحریر کریں ۔
ہر خانہ میں نام مع والدہ کے اعداد (جو ابجد قمری سے حاصل ہوئے تھے ) کو جمع کرتے جائیں
اور ترتیب چال کا خیال رکھتے ہوئے سولہ خانے مکمل کرلیں ۔
عمل کے دوران صندل سفید و سرخ کا بخور روشن ہو ، منہ میں سچا موتی (سوراخ دار ) رکھ لیں ۔
دوران عمل کسی سے بات چیت نہ کریں ۔ بلکہ لکھتے وقت دل ہی دل میں سورہ نصر کا ورد جاری رکھیں
دو عدد نقش تیار کئے جائیں گے ۔ ایک چاندی کے پترہ پر کسی نوکدار چیز سے کندہ کیا جائے گا
جبکہ دوسرا نقش زعفران سے تحریر ہوگا ۔ زعفران سے تحریر شدہ نقش گھر یا آفس میں ہوا میں لٹکا دیا جائے گا
جبکہ لوح کو سفید رنگ کے کپڑے میں سی کر بطور تعویذ گلے میں پہن لیں یا سیدھے بازو پر باندھ لیں ۔
لوح کا پاس رکھ لینا ہی کافی ہے لیکن فی الفور اور بہترین نتائج کے لئے اس کے ہمراہ خود سے تجویز کردہ تعداد کے مطابق سورہ نصر و دعائیہ کلمات کا ورد بھی جاری رکھیں تو سونے پر سہاگہ ثابت ہوگا ۔
اب مکمل عمل کی مثال پیش خدمت ہے ۔
سائل کا نام بمعہ نام والدہ کے اعداد ابجد قمری 461
قانون کے مطابق ان اعداد کو ہم نے 4 سے ضرب دیا ۔
حاصل رقم 1844
ہمارے پاس کل میزان 8024 ہے ، 1844کو 8024 سے نفی کیا ۔ حاصل رقم
6180
نقش کے خانہ اول میں 6180
خانہ دوم پر کرنے کے لئے 6180 میں نام بمعہ نام والدہ کے اعداد ابجد قمری جمع کئے جو کہ 461 ہیں
لہٰذا 6641 کے اعداد حاصل ہوئے اسے خانہ دوم میں تحریر کیا ۔اسی طرح دیگر خانوں کا استخراج ہوا۔
خانہ سوم 7102
خانہ چہارم 7563
خانہ پنجم 8024
خانہ ششم 8485
خانہ ہفتم 8946
خانہ ہشتم 9407
خانہ نہم 9868
خانہ دہم 10329
خانہ یازدھم 10790
خانہ دوازدھم11251
خانہ سیزدھم 11712
خانہ چہاردھم 12173
خانہ پانزدھم 12634
خانہ شانزدھم 13095

NAQSHJPG4X4wm

فہرست

اگر کوئی نقش کے نیچے نام طالب مع والدہ و مقصد مختصراً تحریر کردیں ۔

عمل ایک ماہ قبل شائع کیا جا رہا ہے تاکہ یہ شکوہ نہ رہے کہ وقت چلا گیا اور زکات ادا نہیں کی جاسکتی ۔
وہ حضرات و خواتین جو زکات ادا کرلیں وہ نوروز کے بعد بھی اسی طریق پر عمل کرتے ہوئے عمل ہٰذا سے مناسب وقت کا خیال رکھتے ہوئے یا پھر کسی بھی وقت عمل تیار کرکے اس کی قوت کا مشاہدہ کر سکتے ہیں ۔
عاملین حضرات اگر یہی نقش و لوح آثار الجفر میں تاثیر کے مقصد کو مد نظر رکھ کر تیار کریں تو اللہ رب العزت قلم میں حیران کن تاثیر عطا فرمائے گا ۔

عمل بہت ہی مفصل طریق پر بیان کیا گیا ہے تھوڑے سے تدبر سے ہر فرد خود کے لئے تیار کر سکتا ہے ۔
وہ افراد جو ادارہ سے تیار کروانے کے خواہاں ہوں اور حق زحمت دے سکتے ہوں وہ ہر صورت وقت تحویل سے قبل رابطہ فرمائیں ۔
امسال نوروز پر اس کی لوح بطور لاکٹ کی صورت میں چاندی پر تیار کی جائے گی ۔
رابطہ کے لئے
[email protected]
پر ای میل کریں ۔
اکثر حضرات و خواتین فیس بک پر رابطہ کرتے ہیں ، میرے لئے ممکن نہیں کہ میں ہمہ وقت فیس بک پر لوگوں کو جواب دیتا رہوں لہٰذا فیس بک پر رابطہ کرنے کی بجائے براہ راست ای میل کرلیں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً