عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

چاند گرھن 28 ستمبر 2015ع۔

چاند گرھن

اس سال کا چوتھا اور آخری گرھن ، 28ستمبر2015 کو لگنے والا چاند گرھن ھوگا جو کہ ایک مکمل گرھن ھوگا برج حمل کے 4 درجہ 40 دقیقہ پر یہ واقع ھوگا
اس گرھن کی ابتداء صبح 6 بجکر 10 منٹ پر ہوگی جبکہ مکمل گرھن 7 بجکر 50 منٹ پر واقع ھوگا گرھن کا خاتمہ 8 بجکر 40 منٹ پر ہوجائے گا ، چونکہ دن کا وقت ہوگا اس لئے پاکستان ، ایشیائی و عرب ممالک میں نہیں دیکھا جا سکے گا البتہ اسے کینیڈا ، امریکہ اور یورپ کے علاوہ پیسیفک اوشیین میں دیکھا جا سکے گا ۔
گزشتہ کئی سالوں سے گرھن کے اعمال پیش کئے جا رہے ہیں ۔ آپ ان اعمال سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں ۔ لنک درج ذیل ہے ۔

https://www.roohanialoom.com/?p=3926

فہرست

اس مرتبہ دو اعمال مزید اس میں شامل کرتا ہوں
ایک عمل برائے تباہی و بربادی دشمن کے لئے لکھا جا رہا ہے جس کی کوئی مثال نہیں دی جائے گی نہ ہی اس سلسلہ میں مزید کوئی صاحب استفسار کرے ۔
جبکہ دوسرا عمل برائے زبان بندی کے لئے تحریر کرتا ہوں ۔

عمل برائے تباہی و بربادی دشمن

اگر اآپ کا کوئی دشمن ہے اورآپ کو خواہ مخواہ تنگ کر رہا ہے ، آپ اس کی ریشہ دوانیوں سے تنگ آچکے ہیں تو ایسی صورت میں اس عمل سے کام لیں۔
نام دشمن معہ والدہ بسط کرلیں ۔
حروف آتشی دوسری سطر میں تحریر کرلیں ۔
دونوں سطور کو امتزاج دیں جس سطر میں حروف کم ہوں اسے از سر نو شمار کرلیں ۔
گھوڑے کی پرانی نعل پہلے سے حاصل کرکے رکھیں ۔
روشنائی بھی درج شدہ اشیاء سے تیار کردہ موجود ہو ۔
توتیا کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور سرکہ میں ملا کر روشنائی تیار کرلیں ۔
کسی موٹے قلم سے نعل پر امتزاج شدہ حروف کو تحریر کر دیں حروف نظر آئیں یا نہ آئیں اس سے کوئی غرض نہیں ۔
نعل پر حروف عین گرھن کے اوقات میں لکھنے ہیں ۔
اس نعل کو کسی ایسی جگہ زمین میں گاڑ دیں جہاں سورج براہ راست اس مقام پر پڑتا ہو اور نعل کو تپش پڑتی رہے ، وہ ممالک جہاں موسم سرد رہتا ہے وہ اپنی دانست کے مطابق نعل کو ایسی جگہ رکھیں کہ گرمی ملتی رہے جیسے روم ہیٹر کے قریب یا گیزر وغیرہ کے قریب ۔
چند ہی دنوں میں آپ کا دشمن اپنی پریشانیوں میں گرفتار ہوجائے گا
یاد رکھیں کہ عمل کا ناجائز استعمال آپ کو رجعت کا شکار کردے گا لہٰذا خوب سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں ۔
بعض حضرات کا خیال ہے کہ کوئی بھی عمل ہو خواہ خیر کا یا شر کا قرآن سے استخارہ کرلیا جائے ، آیت خیر کی ہو تو اس کام کو انجام دیا جائے بصورت دیگر نہ دیا جائے ۔ استخارہ کے موضوع پر تو کبھی سیر حاصل بحث کروں گا فی الحال صرف اتنا عرض کر دوں کہ وہ مقامات جہاں حلال و حرام کی بحث ہو وہاں استخارہ نہیں کیا جاتا مثلاً کوئی یہ کہے کہ جوا کھیلنے سے قبل استخارہ کرلیتا ہوں آیت خیر آئی تو کھیل لوں گا ، ایسے حضرات صرف اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں

طلسم برائے زبان بندی

اگر کسی کی بد زبانی یا حاکم یا جج کا وہ فیصلہ جو اس نے آپ کے خلاف دینا ہے ، کو رونکا منظور ہو یا کسی کی مخالفت سے آپ کو نقصان پہنچ رہا ہو
تو ایسی صورت میں درج ذیل طلسم کو بتائے گئے طریق پر گرھن کے عین اوقات میں سیسہ کی تختی پر کندہ کرلیں ۔
طلسم تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مخالف کا نام معہ والدہ یا القاب جس سے تخصیص ہو سکے بسط حرفی کرکے لکھ لیں
حروف صوامت سے امتزاج دیں ( ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ھ ) ۔
اس امتزاج شدہ سطر کو شمار کریں تعداد حروف جفت ہو تو چار ، طاق ہو تو تین تین کے کلمات بنا لیں ۔ ان کلمات کے آخر میں ” یا حراکیل ” لکھ دیں ۔
طلسم تیار ہے ۔ کسی وزنی شے کے نیچے دبا دیں یا مخالف کے گھر سے قریب کہیں دفنا دیں ۔ مخالف کی زبان آپ کے حق میں بند ہوجائے گی ۔
میں ذاتی طور پر ایسے تین طلسم تیار کرتا ہوں ایک سیسہ پر جبکہ دو کاغذ پر ، آپ بھی اپنی دانست کے مطابق تین طلسم بنا کر استعمال کر سکتے ہیں ۔

 

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً