روحانی علوم سوفٹوئیرزعلم جفر اخبار

Mustehsla Nad-e-Ali (A.S) Software مستحصلہ ناد علی (ع)۔

اس مرتبہ علم جفر اخبار کا جو مستحصلہ پیش کرنے جا رہا ہوں یہ مستحصلہ ناد علی (ع) کے نام سے موسوم ہے ۔ جسے آفتاب جفر حصہ دوئم میں ایم غلام عباس اعوان صاحب نے رقم فرمایا ہے ، میرے ذاتی ذرائع کے مطابق مستحصلہ ہٰذا موصوف کو علامہ غلام عباس شاد گیلانی مرحوم و مغفور نے تعلیم فرمایا تھا جسے من و عن درج کیا گیا ہے ۔
اس مستحصلہ کے حل کے لئے جو سطور کتاب مذکورہ میں درج کی گئی ہیں میں من و عن انہیں یہاں نقل کر رہا ہوں آخر میں اس مستحصلہ کا سوفٹوئیر بھی پیش کیا جا رہا ہے جس کا کوئی ہدیہ مقرر نہیں کیا گیا یہ ہر عام و خاص کے لئے بلا معاوضہ پیش کیا جا رہا ہے ۔

موصوف فرماتے ہیں کہ مستحصلہ ناد علی ؑ ابجد ناد علی ؑ سے حل ہوتا ہے ۔ اس مستحصلہ کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے میں پورے وثوق سے عرض کر رہا ہوں کہ کسی دوسرے جفار کے پاس یہ ابجد آپ کو نہ ملے گی اور یہ ابجد میں نے صرف اپنے عزیز شاگرد ضمیر الحسن کو تعلیم کی ہے ۔
آج سوچا کہ باب مدینۃ العلم کی ذات گرامی سے منسوب یہ قاعدہ موالیان حیدر کرار کے لئے بالتفصیل صفحہ قرطاس پر لکھ دوں جس شخص کو اس قاعدہ پر گرفت حاصل کرنا مقصود ہو اسے مندرجہ ذیل شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
سوال قائم کرتے وقت جفار کا باوضو ہونا لازم ہے ۔
پانچ مرتبہ ناد علی ؑ صغیر کا ورد کرتے ہوئے سوال کو ترتیب دیں ۔
کاغذ قلم سیاہی کا مطہر ہونا لازم ہے ۔
ذات امیر المومنین علیہ السلام پر کامل ایمان رکھتا ہو ورنہ بانگ دہل لکھ رہا ہوں کہ اس قاعدہ کا حل کرنا ما سوائے دماغی کوفت کے کچھ پلے نہ پڑے گا۔
جفار کے لئے لازم ہے کہ وہ جھوٹ ، فریب سے پرہیز رکھے ۔ مندرجہ بالا شرائط پر عمل کے ساتھ اس قاعدہ پر مشق کریں انشاء اللہ علم جفر کا بحر اوقیانوس ٹھاٹھیں مارتا ہوا آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوگا ۔

تشریح العمل

سوال کی بندش مرکزی یا محوری قوانین کے مطابق کرلیں ۔
سوال بسط حرفی کرکے خالص کرلیں اور دو بار موخر صدر کرلیں ۔
تینوں سطور کا جمل بحساب مفرد اعداد حاصل کریں اور سطر چہارم میں لکھتے جائیں ۔
ان مراتب کے لحاظ سے سطر سوم کے حروف کو ابجد ناد علی ؑ میں دیکھیں اور مرتبہ کے مطابق (مرتبہ سے مراد سطر چہارم کا مجموعہ ) گنتی کرکے حروف مستحصلہ لے لیں ۔
ان حاصلہ حروف کو ایک بار موخر صدرکرلیں ۔
تمام سطر کے حروف کی تنصیف کریں مثلاً ب ج د کی تنصیف کرنا ہے ۔ ب کے اعداد ۲ نصف ۱ ہوگا اور ۱ کا حرف (الف ) ہے ۔
ج کا ابجد عددی تین ہے اور تین کی تنصیف سے کسر آتی ہے اس لئے ہر ایسے حرف تنزل حرفی اس کی تنصیف ہوتی ہے یعنی (ج) کا نصف(ب) ہے ۔
اس تنصیف کی دوبارہ تنصیف کریں اس سطر کے حروف کی تعداد کو دو برابر حصوں میں تقسیم کرلیں حروف کی تعداد طاق ہو تو درمیانی حرف حذف کرلیں ۔
ان دوحصوں کو (حصہ اول و حصہ دوئم)کو اوپر نیچے رکھ کر امتزاج کرلیں ۔
سطر امتزاج کوخالص کرلیں ۔
سطر تخلیص کو تین بار موخر صدرکریں ستّر فیصد سے لیکر اسّی فیصد تک حروف خود ناطق ہونگے بقیہ تنصیف سے ناطق ہونگے ۔

ابجد ناد علیؑ یہ ہے ۔

ابجد ناد علی ؑ۔

 

فہرست

اس کے بعد کتاب مذکورہ میں ایک مثال دی گئی ہے ۔ جس میں سوال قائم کیا گیا ہے کہ
قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار کس شھر میں ہے ۔
ہم اسی مثال اور اس کے حل کو یہاں نقل کر رہے ہیں

یا علیم: قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار کس شھر میں ہے ؟
سوال بسط حرفی : ۔ ق ا ی د ا ع ظ م م ح م د ع ل ی ج ن ا ح ک ا م ز ا ر ک س ش ھ ر م ی ن ہ ی
سوال کی تخلیص: ق ا ی د ع ظ م ح ل ج ن ک ز ر س ش ھ

قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار کس شھر میں ہے ؟ جفری حل
قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار کس شھر میں ہے جفری حل

جفری حل

میں نے مکمل طور سے کتاب کی مثال اور حل کو ہی پیش کر دیا ہے ۔
لیکن اہل علم حضرات اگر غور فرمائیں تو حرف مستحصلہ "ت” جو کہ (الف) سے ۱۳ عدد کی گنتی کرکے حاصل کیا گیا ہے ، غلط ہے ۔
یہاں بجائے ت کے حرف "و” مستحصلہ ہونا چاہئے تھا ۔
بہرحال یہ حسابی غلطیاں ہر ایک سے ممکن ہے کہ انسان بشری تقاضوں کے تحت خطا سے مبرا نہیں ۔
یہ تمام تشریح اس سبب سے تھی کہ آپ کو یہ علم ہو کہ مستحصلہ کس طرح حاصل کیا جا رہا ہے ۔ انہی قواعد کو ایک سوفٹوئیر میں خوبصورت طریق سے سمو دیا گیا ہے جس سے آپ کی حسابی الجھن ختم ہوجائے گی صرف ناطق کرنے کے لئے آپ کو اپنی وجدانی قوتوں سے کام لینا ہوگا ۔
اب اسی سوال کو ہم سوفٹوئیر کی مدد سے حل کرتے ہیں ۔

Quid-e-AzamMuhammadAli

جو حضرات جفر میں ادراک رکھتے ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ اس مستحصلہ کی سطر مستحصلہ میں چند حروف آہی نہیں سکتے ، کیونکہ ہم دو مرتبہ عمل تنصیف سے گزر کرآرہے ہیں ۔ ایک حدیث نبوی ﷺ کے مطابق زندگی اک خواب ہے ۔ لفظ خواب اس مستحصلہ میں بن ہی نہیں سکتا وجہ یہ ہے کہ سطر مستحصلہ میں خ کا آنا محال ہے اسی سبب ایک سوال قائم کیا کہ دیکھیں کیا جواب آتا ہے ۔
zindagikiahai

اردو زبان ایک لشکری زبان ہے جو کئی زبانوں کا مجموعہ ہے ۔ ایک جفار کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ حرف جو جواب ناطق کرنے میں مانع ہو اسے ساقط کیا جا سکتا ہے ۔ درج بالا مثال میں حرف ن کو ساقط کیا گیا ہے ۔ البتہ یاد رکھیں کہ اکثر حروف جواب رمز و کنایہ میں حاصل ہوتے ہیں اگر ہم ن کو نیند مان لیں (کہ رات سے اس کا تعلق ہے ) تو جواب نیند ، رات کی جنبش ۔
بے شمار مثالیں میرے پاس اس سے حل کردہ موجود ہیں جو یہاں درج کی جا سکتی ہیں
لیکن اب شائقین علم جفر کے لئے یہ سوفٹوئیر بِلا ہدیہ پیش کر رہا ہوں ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے صرف ایک گزارش ہے کہ میرے عزیز دوست جنہوں نے اس مستحصلہ کی تیاری میں میری مدد کی اور اپنی خدمات پیش کیں ان کے اور ان کے والدین کے حق میں دعائے خیر ضرور کریں ۔
درج ذیل لنک سے اس کا سوفٹوئیر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ اپنی آراء سے ضرور آگاہ کیجئے گا ۔ اگر تکنیکی کوئی خرابی پائیں تو فوری مطلع کریں

مستحصلہ ناد علی ؑ(سوفٹوئیر)۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً