علم الاعداد

علم الاعداد سے زندگی بھر کے حالات کی معلومات

اعداد سے عمر بھر کے حالات معلوم کرنا ۔

اگر آپ اعداد ( علم الاعداد ) سے زندگی بھر کے حالات معلوما کرنا چاہتے ہیں اگر آپ کو اپنی زندگی کے حالات کا اندازہ کرنا ہو تو اپنے نام کے حروف شمار کرو ۔ پھر ہر حرف کو نمبروار اس حرف کے اعداد سے ضرب دیتے جاؤ اور حاصل ضرب کو الگ لکھتے جاؤ ۔ پھر تمام اعداد کو جمع کرکے استنطاق کرو اور ان کا مفرد عدد برآمد کرو۔ جب مفرد عدد برآمد ہوجائے تو مندرجہ ذیل نقشے میں اُس عدد کی کیفیت ملاحظہ کرو۔ ان مجملی حالات سے اس شخص کی زندگی کے مفصل حالات کا اندازہ کرنا ایک صاحب عقل کے لئے کافی ہوگا ۔

عدد نکالنے کو ایک مثال سے سمجھو۔ مثلاً کسی شخص کا نام ۔ محمد حنیف ہے ۔ ہمیں اس کی زندگی کے حالات کا اندازہ کرنا ہے تو سب سے پہلے ہم دیکھیں گے کہ اس نام میں کل کتنے حروف ہیں ۔ ہم نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ محمد حنیف میں کل 8 حروف ہیں ۔ ان کے اعداد اس طرح ہیں ۔

م ح م د ح ن ی ف
40 8 40 4 8 50 10 80

سب سے پہلا حرف میم ہے اور کے اعداد 40 ہیں ۔ جب کہ نام کے کل حروف 8 ہیں تو ہمیں 8 سے 40 کو ضرب دینا ہے ۔ حاصل ضرب 320 ہوا ۔ 
دوسرا حرف ح ہے ۔ اعداد اس کے 8 ہیں اور اب نام کے بقیہ حروف 7 ہیں ۔ ہم نے 7 کو 8 میں ضرب دیا تو حاصل ضرب 56 آیا۔ تیسرا حرف میم ہے اس کے اعداد 40 ہیں ۔ اب نام کے بقیہ حروف 6 ہیں ۔ 6 کو 40 میں ضرب دیا تو حاصل ضرب 240 آیا ۔ 
چوتھا حرف د ہے ۔ اعداد اس کے 4 ہیں اب بقیہ حروف 5 ہیں ۔ 5 کو 4 سے ضرب دیا تو حاصل ضرب 20 آیا۔ 
پانچواں حرف ح ہے ۔ اس کے اعداد 8 ہیں ۔ اب بقیہ حروف 4 ہیں ۔ 8 کو 4 سے ضرب دیا تو حاصل ضرب 32 آیا ۔ 
چھٹا حرف ن ہے ۔ ان کے اعداد 50 ہیں اب بقیہ حروف 3 کو 50 میں ضرب دیا تو حاصل ضرب 150 آیا۔ 
ساتواں حرف ی ہے ۔ اس کے اعداد 10 ہیں ۔ بقی حروف 2 ہیں ۔ 2 کو 10 سے ضرب دیا تو حاصل ضرب 20 آیا ۔ 
آٹھواں حرف ف ہے ۔ اس کے اعداد 80 ہیں ۔ چونکہ اب حروف آخری ہے ۔ اس لئے اس کے 80 عدد ہی لئے جائیں گے تمام حاصل ضرب اعداد کو جمع کرلیں ۔ 

320+56+240+20+32+150+20+80=918

ان کا استنطاق کیا تو مفرد عدد 9 برآمد ہوا ۔ ذیل کے نقشے میں 9 عدد کی خصوصیات دیکھ کر اندازہ کرلیا کہ محمد حنیف کی زندگی کا حاصل کیا ہے ۔ 

1 تم ذہن رسا ہو ۔ بلند اقبال ہو ۔ تمہارے اندر قوت ارادی حد سے زیادہ ہے ۔ دولت ، عزت اور مقبولیت تمہاری تقدیر ہے ۔ تمہارے اندر خصوصی جوہر موجود ہیں ۔ تم عمر بھر خوش و خرم رہو گے ۔ لیکن زندگی کا ابتدائی حصہ غموں اور بیماریوں کٹے گا۔ آخری دور خوشحالی کا دور ہے ۔ 
2 تمہاری صحت اچھی نہیں ہوگی ۔ زندگی کا اکثر حصہ غربت و افلاس میں کٹے گا ۔ اکثر بیماریاں دامن گیر رہیں گی ۔ غصہ اور تشدد تمہاری زندگی کا حصہ ہے ۔ تم تشدد اور غصے کی وجہ سے خاصا نقصان برداشت کروگے ۔ اگر تم نے صبر و ضبط کی راہ کو اپنایا تو شاید تم اپنی بد نصیبی پر قابو پالو ۔ 
3 تم صاحب اخلاق اور صاحب کمال ہو ۔ تم فطرت کے اعتبار سے شریف اور ملنسار ہو ۔ تم لوگوں کو فائدہ پہنچاؤ گے ۔ اور تم لوگوں کی محبت اور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہو گے ۔ لیکن تمہیں خود غرض لوگوں سے کچھ نقصانات اٹھانے پڑیں گے ۔
4 تم خواہش اور ضرورت کے مطابق علم حاصل نہ کر سکو گے ۔ لیکن تمہاری زندگی خوشحالی کی زندگی ہوگی ۔ تمہاری فطرت میں دوسروں کو چکمہ دینے کی صفت بھی موجود ہے ۔ تم قوت ارادی اور اپنے بازوؤں کی طاقت کی وجہ سے ہر میدان میں کامرانی حاصل کرلوگے۔
5 تم فطرتاً عیش پرست ہو ۔ لہو و لعب سے تمہیں خاصی دلچسپی ہے ۔ تم قرص و سرور کی محفلوں میں مگن رہو گے لیکن ہو تم خوش قسمت ۔ تمہاری زندگی بالعموم راحت میں کٹے گی اور مال و دولت حسب منشاء ملے گا۔ 
6 تم اپنی صلاحیتوں سے اپنی بگڑی تقدیر بھی سنوار لوگے اور اللہ کے فضل کے حقدار بن جاؤگے۔ تم فطرتاً محنتی ہو ۔ تم جدوجہد سے کبھی منہ نہیں موڑو گے ۔ تمہارے ارادے فولاد کی طرح ہوں گے ۔ اس لئے تم خزاں کے دور میں بھی بہاروں کا مزا لوگے ۔ 
7 تم صاحب علم بھی ہوں گے اور صاحب عقل بھی ۔ تمہاری زندگی راحت و آرام سے کٹے گی ۔ تمہارے اندر ایثار کا جذبہ ہے تم دوسروں کی خاطر غم جھیلوگے اور اکثر اپنے مفادات کو ٹھیس پہنچاؤ گے ۔ 
8 تم مستقل مزاج ہو ۔ تمہاری زندگی کا اکثر حصہ سفر میں گزرے گا ۔ تم امن پسند ہو لڑائی جھگڑوں سے تمہیں نفرت ہوگی ۔ لیکن کوئی نہ کوئی جھگڑا تم سے جڑا رہے گا ۔ تم تواضع کی وجہ سے غیروں میں بھی مقبول رہو گے ۔
9 تمہاری زندگی میں حد سے زیادہ تفکرات ہوں گے ۔ تم اپنے ہاتھوں ہی سے اپنی قسمت کا گلا گھونٹ لوگے اور تمہاری زندگی میں ترددات کی کثرت ہوگی ۔ اور تم غلط فیصلوں کی وجہ سے دُکھ اٹھاؤ گے ۔ 

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً