اوراد و وظائف

Dua-e-Rehmani::.دعوت دعائے رحمانی۔از حکیم پیر سید محبوب علی شاہ صاحب

دعوت دعائے رحمانی

ترکیب دعوت رحمانی :۔
ایک چلہ اسکی زکوۃ دے ہر شب اکیاسی بار پڑھے اول و آخر سو سو بار درود شریف ۔
شرائط عمل و عامل :۔
پڑھتے وقت عود اور لوبان کا بخور کرے منہ میں الائچی رکھے اور تا اتمام چلہ گوشت مچھلی انڈا پیاز لہسن وغیرہ کھانا بالکل موقوف کردے ۔ جس مکان میں عمل شروع کرے ۔ پڑھتے وقت اس میں چراغ نہ جلائے ۔ اول شب جمعہ کو جو عروج ماہ سعید میں واقع ہو غسل پاک کرے اور کپڑے پاک پہنے اور دو رکعت نماز نفل پڑھے پھر سید الاستغفار سات مرتبہ پڑھے پھر سو مرتبہ درود شریف پڑھے پھر اس کے بعد اپنے معبود حقیقی کی طرف کامل متوجہ ہو کر دعائے رحمانی شروع کرے ۔
واضح ہو کہ جو کچھ اسرار اس کی برکت سے بیداری یا خواب میں ظاہر ہوں انکو سوائے اپنے مرشد کے کسی سے بیان نہ کرے یہ دعائے رحمانی کمال سریع التاثیر ہے اسکے پڑھنے والا دنیا میں کبھی محتاج نہیں ہوتا ۔ اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے والے کو غیب سے روزی عطا فرماتا ہے کوئی نہیں جانتا کہ کہاں سے کھاتا ہے اور کیونکر اس کا کام چلتا ہے اسکی برکت سے مشکلیں آسان ہوتی ہیں سینہ میں نور پیدا ہوتا ہے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوتا ہے حق تعالیٰ جلشانہ کی رحمت نازل ہوتی ہے ۔ خطائیں معاف ہوتی ہیں گناہوں سے بچتا ہے ، وباء اور بلا دور ہوتی ہے ۔ جو شخص جس حاجت کے لئے گیارہ مرتبہ پڑھ کر دعا مانگے گا قبول ہوگی چاہئے کہ اس دعا کو کبھی ترک نہ کرے ۔
حضرت شیخ  احمد کاشانی رحمتہ اللہ علیہ اپنی تصنیفات میں لکھتے ہیں کہ جب کسی جگہ وبا یا بلا نازل ہو تو چند آدمی مل کر اس دعا کو تین روز ایک ہزار ایک سو پچاس مرتبہ مع اول و آخر سو سو مرتبہ درود شریف پڑھیں جب تین دن پورے ہوجائیں کچھ کھانا پکوا کر اللہ کے واسطے مسکینوں کو کھلائیں اور دعا مانگیں انشاء اللہ تعالیٰ وہ بلا یا وبا دفع ہوگی اور پھر کبھی نہیں آئے گی ۔ یہ عمل نہایت مجرب ہے اور ہر امر کے واسطے مفید ہے ۔
یہ دعا ہر سلسلہ کے بزرگان دین پڑھتے چلے آئے ہیں قادریہ چشتیہ کے علاوہ سلسلہ نقشبندیہ میں سینہ بہ سینہ چلی آتی ہے اور اپنے خلفاء کو تعلیم کرتے ہیں تاکہ دنیاوی تنگدستی کی وجہ سے کہیں یاد الہی سے غافل نہ ہو جائیں ۔ جو اکابر دین اس خزانہ غیبی کو پڑھتے اور پڑھاتے آئے ہیں ان کے نام نامی یہ ہیں
شاہ احمد اللہ علاؤ الدین کاشانی۔
امام فخر الدین رازی ۔
غوث محمد گوالیاری ۔
حضور داتا گنج بخش علی ہجویری۔
خواجہ غریب النواز معین الدین چشتی اجمیری۔
خواجہ شیخ فرید الدین گنج شکر۔
شیخ عبدالقادر جیلانی غوث صمدانی قدس اللہ اسرارھم۔

وہ با برکت دعائے رحمانی یہ ہے ۔
Dua e Rehmani1 Dua e Rehmani2 Dua e Rehmani3 Dua e Rehmani4

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

2 Comments

  1. سلام کیا دعاے رحمانی پڑ ھ سکتی ھون حل مشکلا ت ک ے لیے کوی بهی پره سکتا هے مہربانی فرما کے جواب دیں۔ اور اس دعا میں کچه حصہ صحح طرح سے پرنٹ نہی ہے واضح نہن۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً