علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

Kleed e Aamal e Hub | کلید اعمال حب

کلیدِ اعمالِ حب

مطلوب ایسی چیز ہے جس کے حصول کے لئے انسان سب کچھ لٹانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے جب لاکھ جتن کرنے کے بعد بھی مطلوب متوجہ نہیں ہوتا تو طالب کی یہ خواہش ابھرتی ہے کہ کوئی ایسا طریقہ استعمال کیا جائے جس سے مطلوب مسخر ہوجائے ، اب یا تو وہ عاملوں کے آستانے پر خود پروانہ شمع بن جاتا ہے یا پھر ان مخفی علوم میں ذوق فرمانے لگتا ہے نتیجتہً بازار سے ان علوم پر لکھی گئی کتب لاتا ہے ، نہ مصنفین کا علم ہوتا ہے کہ کس نے لکھی ہے کتنا صاحب علم ہے ؟ نہ اصولوں کا علم ہوتا ہے کہ کن قواعد کی پاسداری ضروری ہے ؟۔
بازار میں اس وقت کتابوں کی بھرمار ہے بہت ہی کم کوئی کتاب ایسی مل جاتی ہے جو کارآمد ہو اب بے چارے طالب صاحب کی نظر جب عجیب و غریب کتابوں کے ناموں پر پڑتی ہے تو دل میں یہ خیال آتا ہے کہ بس اب مطلوب ہر حال میں مسخر ہو کر اطاعت کا دم بھرے گا سوچے سمجھے بغیر عمل پر عمل کئے جا رہے ہوتے ہیں نتیجہ ظاہر نہ ہونے پر ان علوم کی خوب تذلیل کی جاتی ہے خوب گالیاں دی جاتی ہیں اور پھر ایک فیصلہ کرلیا جاتا ہے کہ سب کچھ فراڈ ہے ۔
یاد رکھیں اس میں قصور ان علوم کا نہیں بلکہ اس شخص کا ہے جس نے ان علوم کو اتنا آسان سمجھا اور قواعد کو کوئی اہمیت نہ دیتے ہوئے اصول و قواعد سے منہ موڑ لیا ۔
دیکھیں کہ آپ کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں لیکن جب تک آپ کے پاس اس سسٹم میں آپریٹنگ سسٹم انسٹال نہ ہو اور تمام ڈرائیورز انسٹال نہ ہوں آپ اس مشین سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتے، اگر بازار سے کسی برانڈ کی کوئی مشین لے آئیں جس میں آپریٹنگ سسٹم انسٹال نہ ہوں گھر آکر آپ مشین کو آن کریں اور بلیک اسکرین دیکھ کر اس کمپنی کو بُرا بھلا کہیں ایسے میں کوئی فرد جو آپ کے برابر میں بیٹھا ہو اور کمپیوٹر سے واقف ہو تو وہ ضرور آپ پر ہنسے گا آپ نے سب سے پہلے تو ونڈوز انسٹال کرنا ہے پھر جو جو ڈیوائس آپ اس سسٹم میں استعمال کرنے کے خواہاں ہیں ان کے ڈرائیورز کا انسٹال ہونا بھی ضروری ہے تب کہیں جا کر کمپیوٹر استعمال کرنے کے قابل بنے گا ، لیکن اس کے باوجود اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا جب تک کہ آپ کو اس کی بنیادی اصطلاحات کا علم نہ ہو ۔
تو جناب من یہی معاملہ کچھ اس شعبہ میں بھی ہے آپریٹنگ سسٹم کا ہونا ضروری ہے ۔
بنیادی باتوں کا علم ضروری ہے ۔
آپریٹنگ سسٹم کے فرق اور طریقہ استعمال کے فرق سے واقف ہونا ضروری ہے ۔
مختصراَیہ شعبہ اتنا آسان نہیں جتنا آپ خیال کر رہے ہیں ۔
یاد رکھیں کہ اعمال حب بہت مشکل سے اپنا اثر ظاہر کرتے ہیں ۔ اس میں قدرت کی بہت حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ اس رب کائنات نے ایک خاص سسٹم کے تحت اس دنیا کی تخلیق کی ہے اور اس عالم الغیب کو انسان کی فطرت کا بھی علم ہے اس نے اپنے کلام میں اثرتو رکھا ہے لیکن اس قادر مطلق نے کچھ پیچیدگیاں بھی رکھی ہیں کہ نا اہل اور نا سمجھ ان کا غلط استعمال نہ کرے ۔ آپ خود کبھی سوچیں کہ اعمال حب اتنے آسان ہوتے تو جس کا جی چاہتا کوئی عمل کرتا اور اپنا کام نکلواتا ۔ ایسی حالت میں کیا لوگوں کی عزت محفوظ ہوتی؟۔
میں یہاں جو قواعد تحریر کروں گا وہ فن عملیات سے شوق رکھنے والے حضرات اور عاملین حضرات دونوں کے لئے مفید ثابت ہونگے بس میری ایک گزارش ہے کہ ان اعمال کے ناجائز استعمال سے اجتناب کریں ۔ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے جیسی نیت ہوگی ویسے نتیجے ظہور پذیر ہونگے (اچھے یا بُرے)۔
میں مختصراً تمام باتوں کو بیان کروں گا لیکن اتنا کہ ایک ذی فہم شخص سمجھ جائے ۔
مجھے سے اس سلسلے میں مزید کوئی سوال نہ کیا جائے ۔ اگر سمجھ نہ آئے تو اس فن سے متعلقہ مبسوط کتب کی جانب متوجہ ہوں ۔
یاد رہے کہ وہی شخص کامیاب ہوگا جو تمام قواعد کی پابندی کو ضروری خیال کرے گا۔
کسی نکتہ کو یہ خیال کرکے ترک کردینا کہ اس سے کیا فرق پڑے گا ، نہایت ہی بے وقوفی ہے ۔

جو حضرات اس شعبہ میں مبتدی کی حیثیت رکھتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اپنی علمی معلومات کے لئے تو ان باتوں کو نوٹ کرلیں لیکن عملی اقدام کی جانب اس وقت تک قدم نہ بڑھائیں جب تک آپ کو متعلقات کا مکمل علم نہ ہوجائے ۔ میں نے ایک کوشش کی ہے کہ تمام باتوں کو ایک جانب
یکجا کر دوں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک علم کو چند سطور میں نہیں سمیٹا جا سکتا۔

جاننا چاہئے کہ عملیات و فن نقوش میں رجال الغیب انتہائی اہمیت کے حامل ہیں دوران عمل یا بوقت تحریر رجال الغیب سامنے کی جانب نہ ہوں۔اسی طرح دیگر باتوں کا بھی خیال رکھا جائے ۔
درج ذیل لنکس کو بغور پڑھئے آپ کو جا بجا ان کی ضرورت پڑے گی ۔

مطلوب کا نام اور سیارہ
رجال الغیب
 علم نجوم (بمعہ ساعت وقت و طالع وقت سوفٹوئیر)
بخورات ِ سیارگان
منازل قمری کے خواص
مزید ہدایات
اجازتِ عمل

 

فہرست

تمام باتوں کو نہایت ہی تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے ۔
اب چند اعمال کے لنک درج کررہا ہوں ، تمام شرائط جو بیان کی ہیں انہیں مد نظر رکھیں
اور اپنی صوابدید و ضرورت کے مطابق عمل کا انتخاب کریں ۔
https://www.roohanialoom.com/?p=3247
https://www.roohanialoom.com/?p=2332
https://www.roohanialoom.com/?p=2192
https://www.roohanialoom.com/?p=1776
https://www.roohanialoom.com/?p=1333
https://www.roohanialoom.com/?p=687

یاد رکھیں کہ ان میں بعض اعمال ایسے ہیں جو موقع کی مناسبت سے تحریر کئے گئے تھے
تاہم آپ دیگر باتوں کو قطع نظر کرتے ہوئے فقط عمل کی ترکیب کو سمجھتے ہوئے اصول کا خیال رکھتے ہوئے بوقت ضرورت کام لے سکتے ہیں ۔

 

 

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

2 Comments

  1. Assalamoalaikim hzrt
    Jamal e jaffer website se apki web padhta hoo jo maloomat amaliyat pr apne share ki hein mene asi maloomat kahin nahin padhein Allah apko majeed ilm se nawaje

  2. سلام علیکم امید ہے بخیر ہونگے
    عرض یہ ہے آپ جفر کا ایسا کوی عمل زور آثر تعلیم کریں جس سے جادو سحر جنات خبیث بندش سب دفع ہوں آپ کی بڑی مہربانی ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً