عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

تثلیث شمس و مشتری(عمل برائے حصول مال و دولت و زیادتی رزق)۔

تثلیث شمس و مشتری اس ماہ کی ایک انتہائی سعد نظر ہے ۔ اس وقت کی ابتداء ۸ اکتوبر صبح ۱۰ بجکر ۵۲ منٹ پر ہوگی جبکہ تکمیل نظر ۹ اکتوبر ۱۰ بجکر ۴۹ منٹ اور خاتمہ نظر ۱۰ اکتوبر ۱۰ بجکر ۴۱ منٹ پر ہوگا۔ اس دوران حصول مال و دولت ، ترقی کاروبار ، حصول روزگار وغیرہ کے سلسلے میں اعمال تیار کئے جا سکتے ہیں اگر آپ کوئی اپنا مجرب عمل کرنا چاہیں تو اس پر عمل کریں بصورت دیگر درج ذیل عمل سے استفادہ کریں ۔
دولت کی زیادتی کے لئے آیہ مبارکہ "اللہ لطیف بعبادہ یرزق من یشاء وھو القوی العزیز” انتہائی سریع الاثر مانی گئی ہے ایک عرصہ سے احقر کے استعمال میں ہے
آیہ مبارکہ پارہ ۲۵سورہ شوریٰ کی آیت نمبر ۱۹ کے کلمات ہیں ۔
طریقہ یہ ہے کہ نام طالب مع والدہ کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں نام مطلب کو بھی ابجد قمری سے نکال کر سورہ شوریٰ آیت نمبر ۱۹ کے اعداد ۱۲۸۷ میں جمع کریں ۔ کل میزان کو حسب طریقہ مثلث میں پر کریں لیکن اس بات کا خیال رہے کہ مثلث غالب عنصر کے مطابق پُر کرنا ہے جس کا طریقہ یہ ہے کہ طالب کے نام کے حروف کو علیحدہ علیحدہ کرکے دیکھیں کہ کونسا عنصر غالب ہے اسی عنصر سے مثلث پُر کرنا ہوگی ۔ اگر آتشی حروف زیادہ ہیں تو مثلث آتشی چال سے ، اگر بادی حروف زیادہ ہیں تو بادی چال سے ، اگر آبی حروف زیادہ ہیں تو آبی چال سے اور اگر خاکی حروف زیادہ ہیں تو خاکی چال سے مثلث پر کی جائے گی ۔
مثلث کو قانون نقوش کے مطابق بنائیں ۔ نقش بغیر اضلاع کے ہرگز نہ بنائیں ۔ مثلث کے اردگرد اسی آیہ مبارکہ کو تحریر کریں اور سائل اب روزانہ اپنے نام کےا عداد کے مطابق اس آیہ مبارکہ کا ورد کرے انشاء اللہ ۲۱ روز کے اندر اس کے اثرات ظہور میں آنا شروع ہوجائیں گے ۔
عمل کے دوران بخورات عمل اور دیگر لوازمات کا خیال رکھا جائے ، میں سمجھا ہوں کہ اب قارئین اس قابل ضرور ہوگئے ہونگے کہ وہ اس تحریر کو سمجھ سکیں اس لئے اس عمل کی مثال پیش نہیں کر رہا ۔ آسان سا عمل ہے تھوڑا سا تدبر کریں انشاء آسانی سے حل فرما لیں گے ۔
جو حضرات ادارہ سے تیار کروانے کے خواہاں ہوں وہ وقت تثلیث سے قبل رابطہ فرمائیں
[email protected]

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً