عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

نوروز۲۰۱۴۔لوح فتح نامہ (ایک علمی تحفہ)۔

نوروز عالم افروز ۲۰۱۴

تحویل آفتاب کا وقت نہایت ہی مبارک و مسعود ہوتا ہے ۔ اجابت دعا کے لئے ایک خاص وقت ہے ۔

بہتر ہے کہ اس وقت سے پہلے غسل کرکے سفید لباس زیب تن کرلیں عمل کا کمرہ اور لباس معطر ہو صندل ۔ عود ۔ لوبان وغیرہ کا بخور سلگ رہا ہو ۔ سات رنگ کی مٹھائی سامنے ہو اس پر حضرت علی علیہ السلام کی نذر دیں (یہ سب کچھ عین وقت سے تقریباً آدھہ گھنٹہ قبل کرلیں )۔
اب اپنے سامنے ایک پیالے میں پانی ڈال کر ۲ یا ۳ عدد گلاب کے پھول اس میں ڈال دیں ۔ کمرہ میں ہوا کا گزر نہ ہو ۔ پنکھا اگر چل رہا ہے تو اسے بند کردیں ۔ تحویل آفتاب کے وقت اس پر نظر رکھیں تحویل کے وقت اس پھول میں حرکت پیدا ہوگی پس یہی دعاؤں کے مستجاب ہونے کا وقت ہے ۔
میرے تجربات کے مطابق اس وقت ، شرف زحل اور شرف مشتری کی الواحیں بھی تیار کرکے مکمل استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ آپ کوئی بھی عمل کرنا چاہتے ہوں جو خیر سے تعلق رکھتا ہو اس وقت انجام دے سکتے ہیں ۔ میں کئی سالوں تک مہر سلیمانی اس وقت کے تحت پیش کرتا رہا ہوں آپ چاہیں تو وہ لوح بھی تیار کر سکتے ہیں (مضمون کے شروع میں لنک پیش کیا جا چکا ہے )۔
اس مرتبہ میرا ارادہ کچھ اور پیش کرنے کا تھا لیکن معاً ذہن میں خیال آیا کہ اس مرتبہ ایک نہایت علمی تحفہ پیش کیا جائے ۔ آپ میں سے کئی حضرات نے لوح فتح نامہ کا نام سن رکھا ہوگا ۔ ہر صاحب علم نے مختلف طریق کار کو استعمال کرتے ہوئے لوح فتح نامہ پیش کی مجھے میرے اساتذہ سے جس طرح حاصل ہوئی میں نے اسی طریق پر عمل کرتے ہوئے کئی مرتبہ تیار کی درحقیقت اس کے اثرات حیران کن ہیں ۔
یہ لوح مبارکہ ہر مقصد کے حصول میں مفید ثابت ہو سکتی ہے بشرطیکہ مقصد جائز ہو۔ مثلاً تسخیر خلائق ، حسب منشاء کاموں میں کامیابی ۔ مقدمہ میں جیت کا حصول ، جائز خواہشات کی تکمیل ، دشمنوں پر غلبہ ، حصول مال و دولت کے لئے ایک خاص اثر رکھتی ہے ، روزگار سے متعلق مشکلات کا خاتمہ ، افسران بالا کی نظروں میں عزت و مرتبہ حاصل کرنے میں بھی معاون ہے ، سحر و جادو سے تحفظ ، لا علاج امراض میہں بھی اکثر اسے مفید پایا ہے غرضیکہ ہر جائز خواہش کے حصول کے لئے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
دراصل اس لوح کی تیاری میں علمائے روحانیات نے جن آیات الہٰیہ کا استعمال کیا ہے ، مندرجہ بالا تمام مقاصد میں کامیابی کے لئے خاص تاثیر کی حامل ہیں ۔
اب آئیے آپ کو اس لوح کو بنانے کا مفصل طریقہ بتائیں۔

سب سے پہلے مندرجہ ذیل آیات مبارکہ کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں ۔

نصر من اللہ و فتح قریب و بشر المومنین
حسبنا اللہ و نعم الوکیل نعم المولی و نعم النصیر
انا فتحنا لک فتحا مبینا و ینصرک اللہ نصرا عزیزا
افتح ابواب فتحک لی یا مفتح الابواب
آیت قطب : سورہ آل عمران آیت نمبر ۱۵۴:۔ ثم انزل علیکم من بعد الغم امنۃ نعاساً یغشیٰ طائفۃ منکم وطائفۃ قداھمتہم انفسھم یظنون باللہ غیر الحق ظن الجاھلیۃ یقولون ھل لنا من الامر من شئی قل ان الامر کلہ للہ یخفون فی انفسہم ما لا یبدون لک یقولون لوکان لنا من الامر شئی ما قتلنا ھھنا قل لو کنتم فی بیوتکم لبرز الذین کتب علیہم القتل الیٰ مضاجعھم ولیبتلی اللہ ما فی صدورکم ولیمحص ما فی قلوبکم واللہ علیم بذات الصدور۔
میری تحقیق کے مطابق آیہ مبارکہ سورہ آل عمران کے اعداد ابجد قمری کے مطابق ۲۰۵۷۲ (بیس ہزار پانچ سو بہتّر ہیں)۔ ۃ کے اعداد ۵ لئے گئے ہیں ۔
نصر من اللہ و فتح قریب و بشر المومنین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2037
حسبنا اللہ و نعم الوکیل نعم المولی و نعم النصیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1274
انا فتحنا لک فتحاً مبینا و ینصرک اللہ نصرا عزیزا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2111
افتح ابواب فتحک لی یا مفتح الابواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1681

کل اعداد بمعہ آیہ مبارکہ سورہ آل عمران ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔27625

ان اعداد میں اپنے نام مع والدہ کے اعداد شامل کرکے نقش مخمس دی گئی چال سے پر کرنا ہے ۔ پہلے نقش کی چال ملاحظہ ہو۔

نقش مخمس پر کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کل اعداد سے ۶۰(ساٹھ) عدد قانون کے تفریق کرکے ۵ پر تقسیم کردیں ۔ حاصل قسمت کو خانہ اول میں رکھ کر ایک ایک کے اضافہ سے نقش پرکرتے جائیں ۔ اگر تقسیم سے باقی ایک بچے تو خانہ نمبر ۲۱، ۲ بچنے کی صورت میں ۱۶، ۳ بچے تو ۱۱ اور ۴ بچے تو خانہ نمبر ۶ میں مزید ایک عدد کا اضافہ کرکے کسر پوری کی جائے ۔ نقش پُر ہوجائے گا۔

اس نقش میں خاص طریق پر اضلاع قائم کئے جاتے ہیں جو درج ذیل شکل سے بآسانی سمجھ آسکتے ہیں ۔
نقش کے اضلاع قوانین نقوش کے مطابق قولہ الحق ولہ الملک سے قائم کئے جائیں گے ساتھ ہی قولہ سے نیچے کی جانب
وبالحق
انزلناہ
بالحق
نزل

جب کہ بائیں جانب سے نیچے کی جانب ۔۔۔۔۔۔۔۔ الحق کے نیچے ۔۔۔۔۔۔
بالحق
انزلناہ
وبالحق
نزل
سے اضلاع قائم کئے جائیں گے ۔ درج ذیل شکل میں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں ۔
اضلاعِ نقش مخمس (لوح فتح نامہ)۔

یاد رکھیں کہ یہ لوح خالص زر یا پھر چاندی کے پترہ پر کندہ کرکے تیار کی جائے
نقش کے نیچے درج ذیل عبارت بھی کندہ کریں ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ وکفی باللہ شھیدا محمد رسول اللہ ۔ اللھم سخرلی جمیع خلقک کما سخرت لسلیمان ابن داؤد علیہم السلام بحق وکفی باللہ شھیدا محمد رسول اللہ
فلاں بن فلاں (یہاں نام طالب مع والدہ ) العجل العجل العجل الساعۃ الساعۃ الساعۃ الوحا الوحا الوحا

جب لوح تیار ہوجائے تو لوح کو سامنے رکھیں ۔ اول و آخر ۱۱ مرتبہ درود شریف
درمیان میں
حسبنا اللہ و نعم الوکیل ۴۵۰ مرتبہ ۔
فسیکفیکھم اللہ وھو السمیع العلیم ۸۰۰ مرتبہ ۔
یا مقدم ۱۸۴ مرتبہ
یا علی ۱۱۰ مرتبہ ۔
یا فتاح ۴۸۹ مرتبہ
یا نصیر ۳۵۰ مرتبہ
یا ولی ۴۶ مرتبہ
پڑھ کر لوح پر دم کریں
اگر ایک سے زیادہ افراد کے لئے لوح تیار کر رہے ہیں تو ایک ہی مرتبہ مندرجہ بالا اسماء پڑھ کر تمام الواح پر دم کردیں کافی ہے ۔
دوران عمل بخور عود و عنبر کا جلتا رہے ۔
اب اس لوح کو بعد از خیرات و صدقہ دینے کے اپنے پاس رکھ لیں ۔ زندگی کے ہر معاملہ میں ایک غیبی مدد محسوس کریں گے ۔
خیال رہے کہ نجاست کے عالم میں لوح کو کسی محفوظ مقام پر رکھ دیا کریں بعد از پاکیزگی دوبارہ پاس رکھ لیا کریں ۔

اگر آپ اس سے پہلے جفری عملیات تیار کرتے رہے ہیں تو یہ لوح تیار کرنا ہرگز مشکل نہ ہوگا۔ ہر بات کو مکمل وضاحت سے تحریر کر چکا ہوں ساتھ ہی اعداد بھی درج کردئیے ہیں تاکہ آپ کو الجھنا نہ پڑے ۔
وہ حضرات جو ادارہ سے تیار کروانے کے خواہش مند ہوں وہ وقت نوروز سے قبل رابطہ فرما سکتے ہیں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً