مضامین

لوح زہرہ خاص۔ از قلم سید محمد اجمل ۔ اسلام آباد

صاحبان علم کے مطابق جب سیارہ زہرہ دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج حوت کے ۲۷ درجہ پر پہنچتا ہے تو قدرت کاملہ کے حکم سے ایک خاص تاثیر پیدا ہوتی ہے حکمائے فلاسفر کا قاعدہ یہ ہے کہ وہ حصول اثر کے فاعل کو مہیا کرتے ہیں تاکہ عالم فلکی کی تاثیر کو عالم سفلی میں اتارا جا سکے اور جب ایسا مادہ مہیا کرلیا جاتا ہے جو اس کا اثر قبول کرے تو اس اثر کو لوح یا نقش پر اتار لیا جاتا ہے اور وہ سبب زمین پر ظہور صنعت قدرت خدا کا ہوتا ہے ۔چنانچہ سیارہ زہرہ جب ان درجات سے گزر رہا ہوتا ہے تو جو تاثیر پیدا ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ رجوع خلق اور تسخیر مستورات کے لئے بہت تیزی سے کام کرتی ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جس شخص کے پاس اس سے متعلقہ لوح ہوتی ہے لوگ خواہ وہ واقف ہوں یا ناواقف ، بڑے ہوں یا چھوٹے کسی نامعلوم کشش کے باعث متوجہ ہوتے ہیں ۔ لوگ جوق در جوق آتے ہیں شہرت ، عظمت اور مقبولیت حاصل ہوتی ہے ۔
لہٰذا اس وقت سے ان تمام افراد کو فائدہ اٹھانا چاہئے جن کا خلقت سے عام تعلق ہے مثلاً ڈاکٹر ، حکیم ،وکلاء ، لیڈر، دکاندار اور دیگر ایسے تمام پیشہ ور لوگ جن کا ذریعہ معاش عوام کی آمد سے تعلق رکھتا ہو ان کے لئے یہ ایک موثر وقت ہے ۔
تسخیر حکام ، تسخیر خلق ، رجوع خلق ، یا پھر قوم یا خلقت میں بزرگی حاصل کرنے کے لئے سال بھر میں یہ ایک موثر وقت آتا ہے لہٰذا اس وقت سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔
طریقہ یہ ہے کہ وقت مقررہ سے قبل ایک چاندی کی لوح بنوالیں اب عین وقت پر اس میں آیت "یفعل اللہ ما یشاء ویحکم ما یرید”کو نقش مخمس ذوالکتابت میں پُر کریں۔ لوح کی شکل اور رفتار ذیل میں دی جا رہی ہے ۔
نقش کے اوپر مجید رفیع نعم النصیر لکھیں اور نیچے وکفی باللہ شھیدا محمد رسول اللہ لکھیں اور پشت پر موکلات و عزیمت تحریر کریں۔
اجب یا حفطیائیل یا حنظیائیل یا موکیائیل یا خنطیائیل سخرلخلقک من الارض والسماء والبحر والبر والجن الانس کما سخر لداؤد ولسلیمان علیہم السلام۔
تیار کرتے وقت باوضو ہوں ، علیحدہ کمرہ ہو ۔ کپڑے صاف اور معطر ہوں بخور زہرہ کا سلگائیں ۔
جب لوح تیار ہوجائے تو اسے بازو بند بنواکر بطور تعویذ دائیں بازو پر باندھیں یا پھر گلے میں پہن لیں
انشاء اللہ کلی تاثیر ظاہر ہوگی ۔ اس لوح کی برکت سے انشاء اللہ جمیع خلق مطیع و مسخر ہوگی ۔ جماعت ، قوم یا خاندان میں برتری حاصل ہوگی
لوح استعمال کرنے سے قبل حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں کہ صدقہ ہر عمل کا جزو عمل بھی ہے ۔ یاد رکھیں کہ لوح کو سفید ریشمی کپڑے مں سلوا کر استعمال کرنا ہوگا ۔
اس کی تاثیر میں مزید تیزی چاہتے ہوں تو لوح کے اسماء مبارکہ کو ان کی تعداد کے مطابق روزانہ ورد کریں
یعنی یا مجید رفیع نعم النصیر کو ۹۵۸ مرتبہ ورد کریں انشاء اللہ ایسی تاثیر ظاہر ہوگی کہ عقل دنگ رہ جائے گی ۔
لوح شرف زہرہ ، شرف زہرہ کی لوح ، تسخیر خلق خیال رہے کہ شرف زہرہ کا دورانیہ ۵فروری ۲۰۱۲ صبح ۲ بجکر ۹منٹ سے ۵فروری ۲۰۱۲رات ۱۰بجکر۲۴منٹ تک رہے گا ۔ اس دوران ہمیں ساعت زہرہ میں یہ نقش تیار کرنا ہے ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً