مضامین

اظہار تعزیت

جفار شاہد الیاس سلیمی صاحب (سابقہ چیف ایڈیٹر جمال جفر پاکستان) مورخہ ۱۴مئی۲۰۱۱کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
درحقیقت اس وقت جو کچھ آپ حضرات کو سیکھنے کو مل رہا ہے اگر سلیمی صاحب نہ ہوتے تو شاید آن لائن روحانی میگزین کا افتتاح کبھی بھی نہ ہوتا ۔ قدیم علوم کو جدید انداز میں پیش کرنے کے لئے جتنی محنت اور لگن میری رہی اس سے کئی گنا زیادہ جذبہ مجھے سلیمی صاحب میں نظر آتا ، بلکہ اگر یہ کہوں کہ میرے خیالات کو عملی تعبیر سلیمی صاحب کی وجہ سے ملی تو بے جا نہ ہوگا ۔
کاش البرنی مرحوم کا یہ روحانی فرزند ان کی حیات میں ہی ملک کے کئی فلکیاتی جرائد خصوصاً ماہنامہ "فلکیات” کراچی ، آئینہ قسمت لاہور ، ہفت روزہ انسانیت وہاڑی میں اپنے علم کا سکہ منوا چکا تھا وہ حضرات جو شعبہ تحقیق سے وابستہ ہیں وہ اس بات کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ علمی بحث کس قدر لطف اندوز ہوتی ہے (بشرطیکہ برائے اصلاح ہو) حقیقت یہ ہے کہ جو علمی مباحثے میرے سلیمی صاحب کے ساتھ رہے اور ان کی پُر علم گفتگو سے جو کچھ سیکھنے کو ملا اب شاید و باید ہی ایسا ممکن ہو ۔مرحوم نے علم جفر آثار میں ایک خاص مقام پیدا کیا علم جفر کی کئی راہیں پیدا کیں ۔ مرحوم سلیمی صاحب نے جہاں علم جفر آثار کے تحت مختلف نقوش و الواح کے متعلق عوام الناس کو اپنی تحریروں کے ذریعہ آگاہی دی وہیں اپنی ایک لاجواب تصنیف” عملیات حروف صوامت” بھی شائقین عملیات کے لئے پیش کی ۔

فہرست

مرحوم سلیمی صاحب ایک ملنسار اور مخلص انسان تھے آج جب انہیں مرحوم لکھ رہا ہوں تو ایک عجیب سا احساس ، ایک عجیب سی چبھن اپنے دل و دماغ میں محسوس کرتا ہوں آج یہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھوں پر لرزہ طاری ہے کہ میرے علمی سفر کا یہ ہمسفر مجھے تنہا اس پُرخار وادی میں دنیائے فانی سے رخصت ہو چلا۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیۡہِ رَاجِعُوۡن

بارگاہ اقدس میں دعا گو ہوں کہ رب کریم ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جوار رحمت میں خاص جگہ عطا فرمائے (آمین)۔

قارئین سے پُرزور اپیل ہے کہ مرحوم کے بلنددرجات و روح کے ایصال ثواب کے لئے ایک بار سورہ فاتحہ و تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر فاتحہ خوانی کریں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً