مضامین

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۱۲

صَمۡصَامٍ ۔ (الباریُ)۔

اس اسم مقدس کی ایک خاصیت خیالات فاسہ و وسواس باطلہ سے محفوظ رکھنا ہے ۔ چنانچہ جو شخص رات کو سوتے وقت اس اسم مقدس کو انیس مرتبہ پڑھے تووہ رات بھر شر شیطان سے محفوظ رہے گا کہا گیا ہے کہ غصہ کے وقت اس جلیل القدر اسم کا پڑھ کر بائیں طرف تھوک دینا غصہ کو خم کردیتا ہے ۔ یہ اسم مقدس خطاکاروں و گناہ گار بندہ کو توبہ کی توفیق سے نواز دیتا ہے ۔ یہ اسم مقدس علمائے علم و فن کے نزدیک اسمائے الحرس میں سے ہے چنانچہ بیان  کیا گیا ہے کہ اس ایک اسم مبارک میں سو امراض کی دوا ہے ۔ اسے مفلوج پر پڑھ کر دم کریں شفایاب ہوجائے گا۔ جو عامل اس اسم مقدس کو چاندی کی انگوٹھی پر نقش کرکے اپنے پاس رکھے تو وہ خود میں محبت و قبول و رعب و دبدبہ کی قوت دیکھے ۔ یہ انگوٹھی جس شخص کے پاس بھی ہوگی اگر وہ حکام و امراء کے ہاں جائے گا تو عزت و آبرو پائے گا۔ علمائے اوفاق فرماتے ہیں کہ اس اسم مقدس کے حروف کے اعداد کو عددی ترتیب کے مطابق تراکیب دے کر اس کا وفق تیار کرے پھر اس وفق کی زکات دے جس کا طریقہ یہ ہے کہ حروف کی عددی قوت کے مطابق اس نقش کو روزانہ لکھیں اور اسی قدر ہی پڑھیں زکات کے بعد اس وفق کی تاثیر سے ارواح و روحانیات اس کی خدمت میں حاضر ہوں اور اس کی اطاعت تابعداری کو قبول کریں۔اسم متذکرہ الصدر کی ایک خاصیت اس طرح پر بھی بیان کی گئی ہے کہ اسے کاغذ کے ٹکڑے پر لکھیں اور لکھ کر سونے والےکے سینے پر رکھیں اس عمل کے دوران اسم مقدس کا ورد بھی کرتے رہیں سونے والے کے دل میں جو بھی ہوگا دریافت کرنے پر بتادے گا کتب معتبرہ و طلسمات و روحانیات میں مذکور و مسطور ہے کہ اس اسم مقدس کا قمر ناقص النور کے دنوں میں بوم صحرائی کی ہڈی پر لکھنا اور لکھ کر اس ہڈی کا ظالم و جابر دشمن کے ہاں ڈال دینا اس ظالم کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیتا ہے ۔ تحریر کیا گیا ہے کہ اس اسم مقدس کا تلاوت کرنا آندھی کو موقف کردیتا ہے اسی طرح اس کا عامل و ذاکر ظالموں کی نظروں سے پوشیدہ ہو رہتا ہے اس اسم مقدس کی ایک تاثیر یہ بھی ہے کہ اسے پارچہ حریر پر لکھیں اور پھر اسے سفید رنگ مرغ کے گلے میں باندھ دیں خزائن و دفائن کا مشاہدہ عمل میں آئے گا جو شخص اس اسم مقدس کو مشک و زعفران کی سیاہی سے لکھ کر اپنے دائیں بازو پر باندھے تو جنگ میں اسے فتح و غلبہ حاصل ہوگا بعض علماء کہتے ہیں کہ جس شخص کو غزا عظیم اور کنز اکبر حاصل کرنے کا اشتیاق ہو تو اسے چاہئے کہ وہ جمعرات کی پہلی ساعت میں اس اسم مقدس کو سونے یا چاندی کی لوح پر نقش کرے اور اپنے پاس رکھے اس کے ساتھ ساتھ اسے چاہئے کہ وہ چلہ بھر روزے رکھے اور ترک حیوانات کرکے طلوع آفتاب کے بعد اس اسم مقدس کو ایک ہزار بار روزانہ پڑھے اور جب چلہ کے عمل سے فارغ ہوجائے تو اسم متذکرۃ الصدر کو لکھیں اور بطور تعویذ ایک پاک تھیلی میں روپے پیسوں کے ساتھ رکھے ضرورت کے وقت جس قدر جی چاہے اس تھیلی میں سے رقم نکالیں اور خرچ کریں تھیلی میں موجود مال و منال یعنی روپیہ پیسہ کبھی بھی ختم نہ ہوگا اسم متذکرہ الصدر اعداء و اشرار کے درمیان نفرت و جدائی بھی تاثیر رکھتا ہے طریقہ عمل یہ ہے کہ اس اسم کو قطران کی سیاہی سے لکھیں اور اس کے نیچے ان لوگوں کے نام بھی لکھیں جن میں جدائی ڈالنا مقصود ہے اس عمل کے بعد اس نقش کو پانی سے دھوئیں اور ان دشمنوں کے گھروں میں چھڑک دیں ان کے درمیان فی الفور باہمی شکر رنجی پیدا ہوجائے گی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن جائیں گے ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً