مضامین

علاج الامراض – طلسم ہیکل سلیمانی 8

علاج الامراض – طلسم ہیکل سلیمانی 8

علاج الامراض کے سلسلہ میں علمائے مخفیات و طلسمات کے نزدیک جسمانی و روحانی ہر دو طرح کے اکثر امراض کا سبب ایام سبعہ یعنی ہفتہ کے دنوں کی متعلقہ جناتی و شیطانی قوتوں کا حملہ ہوتا ہے چنانچہ علمائے فن علاج الامراض کے سلسلہ میں جو فرماتے ہیں وہ ہم طلسم ہیکل سلیمانی 8 میں پیش کرنے جا رہے ہیں۔ عمائے فن کہتے ہیں کہ جو لوگ یکشنبہ یعنی اتوار کے دن بیمار پڑتے ہیں تو ایسے لوگوں کے امراض کا سبب یکشنبہ کےد ن کے جنات و شیاطین ہی ہوتے ہیں جو ان پر اپنی نحوستوں کے ساتھ اس طرح پر حملہ آور ہوتے ہیں کہ جس کے نتیجہ کے طور پر وہ آئندہ چل کر ورم جگر ، ضعف جگر ، یرقان اور عظم طحال جیسے پریشان کن عوارضات میں مبتلا ہو کر تباہ و برباد ہوجاتے ہیں اسی طرح سے دو شنبہ کے دن کے مریض جو جسمانی طور پر متلی ، نفخ شکم ، بدہضمی ، درد شکم ، قے اور پیچش جیسی پیٹ کے امراض کا شکار نظر آتے ہیں تو وہ درحقیقت دو شنبہ کے دن کی متعلقہ جناتی و شیطانی قوتوں کے غلبہ و اثرات کی وجہ سے ہی مذکورہ بالا تکالیف میں مبتلا ہوتے ہیں ۔
سہہ شنبہ کے دن کی آفات و بلیات سنگ گردہ و مثانہ ، ذیابیطس شکری اور جریان و احتلام جیسے امراض پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے چنانچہ جو لوگ بھی سہ شنبہ کے دن بیمار ہوتے ہیں تو وہ یقینی طور پر متذکرۃ الصدر امراض کا ہی نشانہ بنتے ہیں ۔
چہار شنبہ کے دن کی مخفی قوتوں کا شکار لوگ عموماً بواسیر ، نواصیر ، خناق و خنازیر ، آتشک و ناسور اور خارش و چنبل جیسی موذی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔
پنجشنبہ کے دن کے جنات و شیاطین کالی کھانسی ، ذات الجنب ، نمونیا ، سل و دق ، ضیق النفس، دمہ اور وجع المفاصل جیسے امراض پیدا کرکے اپنے زیر تسلط افراد کو ہمیشہ مبتلائے مصائب و آلام رکھتے ہیں ۔
جمعتہ المبارک کے روز بیمار ہونے والے لوگ جمعہ کے دن کے متعلقہ جنات و شیاطین کی وجہ سے فالج و لقوہ ، جوڑوں کے درد، ، ادھرنگ اور مختلف قسم کی دماغی امراض کا نشانہ بن جاتے ہیں ۔
بیاض چشم ، آشوب چشم ، سرخی چشم، دھند ، جالا ، موتیا بند ، پھولا اور شب کوری جیسی آنکھوں کی تکالیف شنبہ یعنی ہفتہ کے روز ہی پیدا ہوتی ہے ۔
اور ان سب کا سبب ہفتہ کے دن کی ہی متذکرہ الصدر قوتیں قرار پاتی ہیں ۔
اکابر و علمائے فن کے مطابق مستورات و بچوں کے امراض بھی مذکورہ بالا جناتی و شیطانی اثرات کی وجہ سے ہی جنم لیتی ہیں یاد رہے کہ علمائے مخفیات و طلسمات نے مختلف قسم کے امراض کو جناتی و شیطانی عمل و دخل کا نتیجہ قرار دے کر اس سلسلہ کی متعلقہ امراض کے علاج کے حقائق پر مشتمل جن اعمال و مجربات وغیرہ کو بیان کیا ہے ان پر ایک نظر ڈالنے سے ہی یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ علمائے مخفیات کے مذکورہ بالا نظریہ کو فرسودہ قرار دے کر اگر نہ بھی تسلیم کیا جائے تو پھر بھی صدیوں قبل تجویز کئے جانے والے روحانی و طلسماتی طریق ہائے علاج کو کسی طرح سے بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان معالجات میں صدقات و بخورات اور ادویات و اجزائے ارضیہ پر مشتمل ایسے ایسے نسخہ جات شامل ہیں اور وہ اس حد تک موثر و شفا بخش ہیں کہ اپنی اثر آفرینی کی وجہ سے آج تک استعمال میں لائے جا رہے ہیں ۔بنابرایں یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ آج جس علم و فن کو فرسودہ کہنے کی ایک رسم چل نکلی ہے وہ ایک ایسا قدیم قسم کا روحانی و سائنسی طریق علاج ہے کہ آج کے جدید سائنسی معالجات بھی اسی کے بنیادی اصول و ضوابط سے ہی مستفید ہیں ۔ طلسمات کے باب میں غیبی مخلوقات یعنی جنات و شیاطین کے ذرائع سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کے لئے مختلف طرح کی و نتائج کے حامل جن اعمال کو بڑی شرح و بسط کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ان میں سے طلسم ہیکل سلیمانی ایام سبعہ کی متعلقہ امراض کے علاج کے سلسلہ کا ایک ایسا بے مثل بے نظیر اور حد درجہ کا آسان و آزمودہ عمل ہے کہ جس کی صداقت و حقانیت کے اندازے کے لئے عمل وتجربہ کا میزان ہی کافی ثابت ہو سکتا ہے ۔ راقم الحروف عرض کرنا چاہتا ہے کہ متذکرۃ الصدر طلسم اپنے موضوع کے اعتبار سے فی الحقیقت ایک بہترین اور مفید ترین روحانی عمل ہے میرے نزدیک طلسمات و روحانیت میں ہیکل سلیمانی جیسا طلسم نہ تو اس سے پہلے کسی نے پیش کیا ہے اور نہ آئندہ انشاء اللہ کوئی پیش کر سکےگا۔ اس طلسم کی اصل خوبیاں تو اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی صحیح معلوم ہو سکتی ہیں ۔ کتب معتبرہ طلسمات میں علمائے فن نے ہیکل سلیمانی کے عمل سے ایام سبعہ کی متعلقہ امراض کے علاج کا جو طریقہ تحریر کیا ہے اس کے مطابق متذکرۃ الصدر عمل کے علاوہ ہفتہ کے دنوں کی تعداد کے برابر ہفتہ کے ثاقوفات (ملائکہ رحمت) کی طلسماتی عبارت اور ہفتہ کے دنوں کے متعلقہ و منسوبہ صدقات و بخورات کا بھی ذکر کیا ہے ذیل میں ثاقوفات کی طلسماتی عبارت اور صدقات و بخورات کو درج کیا جا رہا ہے ۔

ثاقوفات سبعہ برائے ایام سبعہ
برائے یکشنبہ




علوم مخفیہ و روحانیہ کے مسلمہ و مقتدر علماء نے متذکرۃ الصدر کے عمل کے بجالانے کے جس ایک طریقہ پر اتفاق کیا ہے اس کے مطابق عامل کے لئے ضروری قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ سب سےپہلے وہ مریض کے مرض کی مناسبت سے مرض کے متعلقہ دن کی تشخیص کرے اور جب مرض کے پیدا ہونے کے دن کا پتہ چل جائے تو پھر شرائط عمل کے مطابق مرض کے دن کے صدقات کی اشیاء کا صدقہ کرے اور صدقہ کرنے کےبعد مرض کے دن کے متعلقہ ثاقوفات کی عبارت کے عمل کو چالیس بار پڑھ کر مریض کا حصار کریں اور مرض کے دن کے متعلقہ بخورات لے کر مریض کو ان سے دھوپ دیں اور اس قدر دھوپ دے کہ حرارت کے اس عمل سے مریض کے جسم میں پسینہ آجائے اور اس قدر پسینہ آجائے کہ پسینہ سے شرابور ہوجائے اس عمل کی بجاآوری کے بعد طلسم ہیکل سلیمانی کے عمل کی عبارت کو کاغذ پر تحریر کرکے مریض کے گلے میں ڈال دینا چاہئے ۔ علمائے علم و فن فرماتے ہیں کہ اگر مریض کا مرض ابتدائی حالت میں ہو تو ایک ہی دن کے اس عمل و علاج سے شفایابی ہوجاتی ہے اس کے برعکس اگر مرض دیرینہ اور کہنہ ہوچکا ہو تو پھر اس عمل و علاج کو کم از کم سات روز تک جاری رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ علمائے طلسما ت و روحانیات کے اقوال و تجربات کے مطابق جو شخص ہر روز نماز فجر سے فارغ ہو کر اس روز کے متعلقہ ثاقوفات کے عمل کی عبارت کو ہیکل سلیمانی کے عمل کی تلاوت کے بعد سات دفعہ پڑھ لیا کریں تو وہ شخص تمام دن اس روز کے جنات و شیاطین کے شر و فساد سے خدائے تعالیٰ کی حفظ و امان میں رہے گا اور اس طرح سے وہ ہر قسم کے مرض و درد سے بھی محفوظ رہے گا یاد رہے کہ متذکرۃ الصدر عمل و علاج کے سلسلہ میں جن بخورات و صدقات کا ذکر کیا گیا ہے ان کے متعلق علمائے فن کا یہ ایک اجتماعی فیصلہ موجود ہے کہ اگر کوئی مریض اس قدر مفلس و قلاش ہو وہ بخورات و صدقات کے اخراجات بھی برداشت کرنے کے قابل نہ ہو تو ایسے شخص کے لئے بخورات و صدقات کے بغیر ہی یہ عمل و علاج مفید و موثر ثابت ہوتا ہے ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً