علم الحاضرات

Jinnati Angoothi | Djinn Ring | جناتی انگوٹھی

جناتی انگوٹھی

گزشتہ دنوں کسی جگہ ایک اشتہار دیکھنے کا موقع ملا ، "جناتی انگوٹھی اور حاضرات”۔ صاحب اشتہار کا دعویٰ تھا کہ انگوٹھی پر جناتی حاضرات ممکن ہے اور تمام سوالات کے شافی جوابات حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔
سوچا اس موضوع پر بھی کچھ تحریر کر دوں کہ بہت سوں کا بھلا ہو سکتا ہے ۔آپ میں سے اکثر حضرات نے بھی دیکھا ہوگا کہ بعض اصحاب ایک انگوٹھی کسی بچہ کو دکھا کر دریافت کرتے ہیں کہ کیا بھنگی آیا ہے ؟، ۔۔۔ کچھ دیر بعد بچہ کہتا ہے ہاں آیا ہے ، پھر کہلواتے ہیں کہ جھاڑودلواؤ ، بچہ تھوڑی دیر بعد کہتا ہے کہ ہاں جھاڑو بھی لگ گیا ، پھر اسی طرح کچھ دیر بعد بہشتی آکر چھڑکاؤ کرتا ہے ، پھر تخت بچھایا جاتا ہے اور پھر جنوں کا بادشاہ اس تخت پر براجمان ہوتا ہے ، سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوتا ہے ۔ جو سوال کیا جائے اس کا جواب دیتا ہے ۔یہاں تک کہ چور کو پکڑ کر سامنے کردیتا ہے ۔
اگر اس قسم کے واقعات صحیح ہیں تو پھر حکومتوں کو نہ پولیس کی ضرورت ہے نہ سی آئی اے کی حاجت ہے۔
نہ عدالتوں میں گواہوں اور صفائی کی ضرورت ہے ۔ نہ علم رمل ، نجوم اور جفر کی حاجت ہے ۔ نہ ہی کسی عمل کی ضرورت ہے ۔ ساری دنیا کے کاموں کے واسطہ ایک انگوٹھی ہی کافی ہے ۔ اس قسم کا تماشہ دکھانے والے شعبدہ باز ہوتے ہیں ۔ ” جن ” خدا کی معزز مخلوق ہے ، مگر ان کا بادشاہ اس قدر ذلیل ہے کہ جب اور جس جگہ چاہا بس اسے کان پکڑ کر بلوالیا اور یہ بلانے والے ایسے مفلس ، جاہل اور بے عزت ہوتے ہیں کہ چند روپوں کے لئے یہ سب کرشمہ دکھاتے ہیں ، آپ غور تو کریں  کہ جس کے قبضہ میں جنوں کا بادشاہ ہو وہ دنیا پر حکومت کرے گا نہ کہ اپنے اشتہارات دیتا پھرے گا۔
یہاں زندگی گزاردی جنوں کا بادشاہ تو رہا ایک طرف ، کوئی جن کا بچہ بھی تابع نہ ہوا ۔ معزز قارئین کرام!! یہ سب شعبدہ بازی ہے حقیقت سے اس کا ذرہ برابر بھی تعلق نہیں ہے اس انگوٹھی کے بنانے کی ترکیب یہ ہے کہ
چاندی ، سونا ، تانبہ اور پیتل ۔۔۔۔۔ ان چار دھاتوں کو ملا کر انگوٹھی بنوائیے ۔ سونا ایک رتی بھی کافی ہے ۔
نگینہ والی جگہ گہری اور کشادہ ہو
سنگ مقناطیس ایک ماشہ پیس کر سفوف سا بنالیں ۔
ایک ماشہ چپڑا لاکھ کو کسی برتن میں رکھ کر آگ پر پگھلا لیں ۔ یاد رہے کہ برتن لوہے کا نہ ہو
جب چپڑا پگھل جائے تو اس میں پسا ہوا مقناطیس ملا دیں ۔ جب خوب باہم مل جائیں تو چھ رتی سرمہ سیاہ جو کہ آنکھوں میں لگاتے ہیں اس میں ملا دیں اب اس مصالحہ کو انگوٹھی میں نگینہ کی جگہ پر پر چپڑ دیں ۔
اور اسے خوب اوپر سے چکنا کردیں ( کسی تیل کی مدد سے ) بس انگوٹھی تیار ہے ۔

کام لیتے وقت ذرا سا تیل کسی قسم کا ہو اس پر مل دیں اور کسی بچہ کو کہیں کہ نگینہ والی جگہ پر اپنی نظریں مرکوزکرلیں ۔ اب جو آپ کہتے جائیں گے وہی بچہ کہتا جائے گا ۔ دراصل یہ ایک شعبدہ ہے اور مسمریزم کا ایک قانون ہے ۔ اس کی حقیقت کچھ نہیں ہے ۔
مجھے جنات سے اور ملائکہ سے انکار نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ موجودہ دور میں درحقیقت ان کا عامل ہونا تقریباً ایک خواب ہی ہے ہاں دعویٰ دار بے شمار ہیں حقیقت کچھ بھی نہیں ۔ یاد رکھیں ان مخلوق کا تابع کرنا ہم جیسے آدمیوں کا کام نہیں ہے یہ کام اولیاء اللہ اور کامل عاملین کا ہے اس قسم کی شعبدہ بازی پر اعتبار نہ کریں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً