مضامین

ملاقات روح

اپنے کسی عزیز یا رشتہ دار کی روح سے ملاقات کے لئے عمل ہٰذا بے شمار عاملین نے تحریر فرمایا ۔ میرا اس عمل کے متعلق کوئی ذاتی تجربہ نہیں البتہ شائقین حضرات کے لئے عمل پیش خدمت ہے ۔اگر آپ یہ چاہیں کہ اپنے کسی مردہ دوست یا رشتہ دار سے ملاقات ہوجائے اور وہ آپ کو خواب میں نظر آجائے تو لگاتار تین دن تک یہ عمل کرنے سے انشاء اللہ آپ کی مراد پوری ہوجائے گی اور آپ کا عزیز یا رشتہ دار خواب میں آکر آپ سے ملاقات کرے گا ۔
یہ عمل بدھ جمعرات اور جمعہ کو کرنا چاہئے اور ایسے بدھ جمعرات اور جمعہ کو کرنا چاہئے جو چاند کی نو اور پندرہ کے درمیان آرہے ہوں ۔
اس عمل کے لئے کسی ایسے کمرہ کا انتخاب کرنا چاہئے جہاں کوئی دوسرا موجود نہ ہو مکمل تنہائی ہو اور بستر وغیرہ بالکل پاک و صاف ہو ۔ کمرہ میں کسی طرح کی خوشبو بھی بسالینی چاہئے اگر بتی وغیرہ جلائیں تو بہتر ہے ۔سونے سے قبل آپ مندرجہ ذیل نقش کو اپنے تکیہ کے نیچے رکھ لیں اور بستر ہی پر بیٹھ کر تین مرتبہ درود شریف پھر سات مرتبہ سورہ تکاثر پھر سات مرتبہ سورہ ضحی پھر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر سوجائیں اور جب تک نیند کا غلبہ نہ ہودرود شریف لاتعداد پڑھتے رہیں ۔ یہ عمل تین دن تک کریں گے یعنی بدھ جمعرات اور جمعہ ۔

روزانہ نیا نقش لکھیں اور نقش کے نیچے اس شخص کا نام معہ والدہ لکھیں جس سے ملاقات کی خواہش ہو
صبح کو اٹھ کر یہ نقش آٹے میں گولی بنا کر پانی میں پھینک دیں کسی نہر یا تالاب یا پھر کسی کنویں میں پھینک دیں انشاء اللہ تین راتوں میں سے کسی ایک رات میں ملاقات ہوجائے گی ۔

یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے یہ عمل صرف درحقیقت بارگاہ خداوندی میں یہ درخواست ہے کہ ہماری ملاقات خواب میں فلاں مرنے والے سے کرادے تو بحکم الہی اس کی روح خواب میں آجاتی ہے ۔
نقش یہ ہے ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً