مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی ۷

طلسم ہیکل سلیمانی۷
برائے ترقی رزق

اس سے قبل طلسم ہیکل سلیمانی کے تحت حب و بغض کے اعمال پیش کئے جا چکے ہیں نئے قارئین گزشتہ اقساط ملاحظہ فرما سکتے ہیں اس مرتبہ ہم ترقی رزق کے موضوع پر تحریر کرتے ہیں ۔حکیم طاؤس ابن طرماح کتاب آثار الاعداد میں لکھتا ہے کہ فقر و فاقہ اور غربت و افلاس کا ستایا ہوا ایسا شخص جو چاروں طرف سے تھک ہار کر مایوس و ناکام ہو چکا ہو اور رزق کے تمام دروازے اس پر ایک ایک کرکے بند ہو چکے ہوں تو ایسے شخص کو چاہئے کہ وہ عروج ماہ کے کسی اتوار یا جمعرات سے ہیکل سلیمانی کے عمل کو اس طریقے سے شروع کرے کہ روزانہ رات کے وقت غسل کرے پاک و پاکیزہ لباس پہنے اور خوشبو لگا کر کسی علیحدہ مکان میں جا کر سب سے پہلے نماز عشاء ادا کیا کریں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد ہیکل سلیمانی کی عبارت کو سات سو سات (۷۰۷) مرتبہ کی مقررہ تعداد کے مطابق چالیس یوم تک بلا ناغہ پڑھیں تو خدائے تعالیٰ اس کی روزی و روزگار میں اس قدر برکت و کثرت پیدا کر دے گا کہ اس کی مفلسی و محتاجی دور ہوجائے گی ۔
حکیم صاحب موصوف فرماتے ہیں کہ اگر وہ شخص اس عمل کے وظیفہ کو ہمیشہ جاری رکھے گا تو ا س پر کبھی بھی اور کسی بھی حالت میں فقر و فاقہ کا عذاب ناز ل نہیں ہوگا ۔
راقم الحروف(علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم) عرض پرواز ہے کہ ہیکل سلیمانی دنیائے طلسمات کا ایک ایسا کامیاب ترین قسم کا روحانی و طلسماتی عمل ہے کہ جس کے فوائد و نتائج کا شمار نہیں کیا جا سکتا چنانچہ جو عامل بھی اس طلسم کے فیوض و برکات سے مستفیض و مستفید ہونا چاہیں تو اس کو چاہئے کہ وہ روزانہ جتنی دفعہ ہو سکے اس ہیکل کو پڑھ لیا کریں میرے نزدیک یہ طلسم اس قدر سریع الاثر ہے کہ ہفتہ و عشرہ کے دوران ہی اس کے اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں متذکرۃ الصدر عمل کس قدر مفید و موثر ہے اس امر کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ خود شارح طلسم شیخ ابو العباس احمد بن مساعد قسطلانی اس طلسم کے متعلق رقمطراز ہیں کہ اگر کوئی شخص ہفتہ میں صرف ایک دفعہ ہی اس طلسم کو ایک سو ایک بار پڑھیں اور ہر ہفتہ کے بعد اس عمل پر مداومت کرتا رہے تو اس کے لئے کشائش رزق کے دروازے کھل جائیں گے اور وہ کبھی بھی محتاجی کی مصیبت میں مبتلا نہیں ہوگا۔

صاحب ابن عباد ابو القاسم طالقانی کتاب النوات والاغان میں ہیکل سلیمانی سے وابستہ رزق کی کشادگی کے سلسلے کا ایک طریقہ تحریر فرماتے ہوئے اسے اپنا مجرب المجرب بتاتے ہیں چنانچہ حکیم صاحب کا ارشاد ہے کہ جو شخص ہیکل سلیمانی کے عمل کو عروج ماہ کے نوچندے اتوار سے اس ترتیب و ترکیب کے ساتھ شروع کرے کہ یکشنبہ یعنی اتوار کو نماز مغرب کے بعد سات سو سات(۷۰۷) دفعہ پڑھیں ، دو شنبہ کو چھ سو چھ (۶۰۶)مرتبہ ۔
سہ شنبہ کو پانچ سو پانچ (۵۰۵) مرتبہ ، چہار شنبہ کو چار سو چار دفعہ (۴۰۴) ، پنجشنبہ کو تین سو تین (۳۰۳)دفعہ ، جمعۃ المبارک کو دو سو دو دفعہ (۲۰۲) ، اور شنبہ یعنی ہفتہ کو رات میں ایک سو ایک مرتبہ (۱۰۱) ۔
کل سات روز تک بلا ناغہ پڑھیں تو خدا کے فضل و کرم سے اس کی تنگدستی کافور ہوجائے گی ۔ اور رزق میں کشادگی کے اسباب پیدا ہوجائیں گے ۔

ادائے کتابت یعنی قرض سے نجات پانے کے لئے عوارف الحروف کا عمل ہے کہ جو شخص ہر روز فجر کی نماز کے بعد ایک سو ایک دفعہ ہیکل سلیمانی کے عمل کو پڑھے گا اور اس عمل پر مداومت کرتا رہے گا تو اس کا بخت خوابیدہ بیدا ہوجائے گا ، رزق میں فراخی آجائے گی اور قرض وغیرہ سب اتر جائے گا ۔ صاحب عوارف الحروف عبداللہ بن عجلان العقدی کشائش رزق کے لئے اکابر علمائے طلسمات سے نقل کرتے ہیں کہ جو شخص بھی ہیکل سلیمانی کے عمل کی عبارت کو نقرئی لوح (چاندی کی لوح ) پر کندہ کروا کر اپنے پاس رکھے گا تو اسے ایسی جگہ سے رزق حاصل ہوگا جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا بے روزگار ہوگا تو اسے روزگار مل جائے ، غریب ہوگا تو دولتمند ہوجائے گا مقروض ہوگا تو اس کا قرض اتر جائے گا ۔ عوارف الحروف میں مندرجہ اس سلسلے کی ایک دوسری ترکیب کے مطابق قمر زائد النور میں ہیکل سلیمانی کے عمل کی عبارت کو ہرن کی جھلی پر تحریر کرکے اس جھلی کا اپنے پاس رکھنا روزی و روزگار میں اضافہ کا سبب بنتا ہے اس کے علاوہ جو شخص اس طلسم کو اپنی دوکان کے صندوقچہ میں رکھے گا تو وہ ہمیشہ نقدی سے پر رہے گا ۔ اجناس وغیرہ کے غلہ میں رکھنے سے بہت زیادہ برکت ہوگی اسی طرح سے اگر اس ہیکل کو نقش کے طور پر جلی قلم کے ساتھ صاف کاغذ پر خوشخط لکھ کر کاروباری مقامات دوکان ، ہوٹل ،دفتر یا کارخانہ جات میں آویزاں کر دیا جائے تو کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا اور توقع سے کہیں زیادہ خیر و برکت پیدا ہوجائے گی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

3 Comments

  1. محترم المقام قابل احترام
    حضرت فبلہ

    السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ

    حضرت سے مودبانہ والہانہ اور درد مندانہ درخواست کرتا ہوں
    کہ وہ میری اس طالب علمانہ کاوش کو قبول فرماکر مجھ فقیر کو ممنون فرمائیں

    آپ کی کتب سے مستفید ہوتا رہتا ہوں

    اللہ رب العزت آپ کو ہر بلا و مصیبت سے محفوظ فرمائیں
    اور آپ کی کوششوں کو قبول فرمائیں

    میں محمد رضوان ولد مرحوم حافط ایوب

    والدہ مریم بیگم

    تاریخ پیدائش
    26 ستمبر 1986

    *مقام بیڑ مہاراشٹر انڈیا*

    آپ سے رابطہ کرنا صرف اسی طرح سے ممکن ہوا

    آپ جانتے ہی ہوگے ہمارے یہاں کے حالات کی ناسازگی کو
    جس کو بیاں کرنا بھی مناسب معلوم نہیں ہوتا
    خاص کر اپنے پڑوسی ملک کے روابط ہمارے لیئے باعث ——- ہوتے ہیں

    آپ کی مشفقانہ توجہ کا امید وار ہوں
    آپ سے مودبانہ التماس کرتا ہوں کے میری روحانی رہنمائی فرمائیں
    عملیات میں آپ کی رہنمائی کا طالب ہوں
    اور عمل کے زکات و اجازت کے سلسلے میں آپ کے میرے لیئے مناسب عمل کا خواہاں ہوں
    آپ کی کتب سے عمل کی اجازت چاہتا ہوں
    خاص کر آپ کے
    دعا برہتیہ کی دعوت و اجازت کا طالب
    میرے محترم بڑی امید سے آپ کی خدمت میں ان گزارشات کو رکھ رہا ہوں
    آپ سے پھر التماس ہے کہ آپ قبول فرمائیں
    آپ کی شفقت کا متمنی ہوں

    محمد رضوان ندوی
    فقط والسلام

  2. اسلام و علیکم حضرت صاحب.

    جناب ہیکل سلیمانی کا عمل نوری ہے یا سفلی. ؟
    کیا اس طلسم کا ترجمہ مل سکتا ہے، براہ کرم رہنمائی فرمائیں.
    شکریہ.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً