مضامین

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ۱۰

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ۱۰۔اَشۡمَخٍ ۔ اَلۡخَالِقُ

علمائے اعلام و حکمائے عظام سے مروی ہے کہ جو شخص اس مقدس اسم”اشمخ”کو لکھ کر ، بارش کے پانی سے دھو کر جس زبان دراز عورت یا مرد کو پلائے گا وہ خوش گفتار ہوجائے گا اگر کسی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو اس مطلوب عورت یا مرد کے پیرہن سے کپڑے کا ٹکراکاٹ کر جمعہ کے روز اس پر اسم مذکورہ بالا کو لکھیں اور چوراہے یا ویران قبرستان میں دفن کر دیں مطلوب کی زبان کو کوتاہ ہوجائے گی ۔
اختلاج قلب اور درد دل کے لئے اسم متذکرۃ الصدر کو صاحب درد پر ایک سو دس مرتبہ پڑھیں اسی طرح ایک سو دس مرتبہ لکھیں اور دھو کر وہ پانی مریض کو پلائیں اس عمل کے بعد کاغذ پر لکھیں اور بطور تعویذ مریض کو گلے میں پہنا دیں ۔
بحرالاعمال میں بیان کیا گیا ہے کہ یرقان کے لئے اسم متذکرۃ الصدر کو لکھ کر دھو کرمریض کو پلائیں اور اس پانی سے اس کا منہ بھی دھلائیں انشاء اللہ یرقان دور ہوجائے گا ۔
کتاب العجائب والغرائبات میں مذکور ہے کہ کاغذ کے نو ٹکڑوں پر اس مقدس "اشمخ” کو زنگار سے لکھ کر ہوا میں لٹکا دیں مطلوب جہاں بھی ہوگا عامل کے حضور حاضر ہوجائے گا ۔
مروی ہے کہ اسم متذکرۃ الصدر کو ہرن کی کھال پر لکھ کر گلے میں پہن لیں جتنا بھی چلیں گے کچھ تکان نہ ہوگی ۔
خزینتہ الاسرار کا عمل ہے کہ اگر کوئی شخص ایسے ناقابل بیان و برداشت مصائب و آلام کاشکار ہوجائے کہ جن سے چھٹکارا پانے کا کوئی راستہ نظر نہ آتا ہو تو اسے چاہئے کہ وہ نصف شب کے وقت بیدار ہوکر غسل کرے اور وضو کرکے دو رکعت نماز نفل ادا کرے اس کے بعد اس متذکرۃ الصدر کو ایک ہزار بار پڑھ کر سو جائے تو خواب میں اس اسم مقدس کےروحانی موکلات میں سے کوئی ایک ملک مقرب اس کے سامنے آئے گا جو اسے اس کی پریشانیوں سے نجات کا علاج بتائے گا ، کہا گیا ہے کہ اگر حاملہ عورت کو اسم متذکرۃ الصدر کو بطور تعویذ لکھ کر دیں کہ وہ اپنی داہنی ران پر باندھ لیں تو اس عمل کی تاثیر سے وہ عورت لڑکا چاہے گی تو لڑکا پیدا ہوگا اور اگر لڑکی چاہے گی تو لڑکی پیدا ہوگی ۔
اکابرو مشائخ سے منقول ہے کہ اسم متذکرۃ الصدر کو لکھ کر اسے دھوئیں اور طاعون کے مریض کو پلائیں شفا ء ہوگی ۔
معتبر روایت میں مذکور ہے کہ لفظ "اشمخ” کو(ا ش م خ ) حرفی صورت میں لکھ کر اس پر نظر کریں اور روزانہ ایک ہزار مرتبہ اس کی تلاوت بھی کرتے رہیں اس عمل کی خیرو برکت سے خواہشات باطلہ ختم ہوجائیں گی ، ظلمِ ظالم سے محافظت خداوندی حاصل ہوگی ، اطاعت و عبادت الہیہ کی توفیق نصیب ہوگی ، فقر و فاقہ دور ہوجائے گا اور ہر حاجات شرعی برآئے گی ۔ فکر و پریشانی جاتی رہے گی خدائے بزرگ و برتر اس کے مراتب میں بلندی عطا فرمائے گا۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً